Home > Articles posted by Shazia usman
FEATURE
on Jun 12, 2021

السلام علیکم میرا آج کا موضوع ہے شوہر کے دل پر راج کیسے کیا جائے یہ ایک ایسا سوال ہے جو کہ تقریبا ہر عورت کے ذہن اور دل میں آتا ہے عورت چاہے عمر کے کسی بھی حصے میں ہوں کسی بھی طبقہ سے تعلق رکھتی ہو مگر ہر عورت کی خواہش ہوتی ہے کہ شوہر پھر چاہے وہ اس کا پسندیدہ انسان ہو یا ناپسندیدہ مگر چاہتی ہیں کہ اس کا شوہر اس کے تابع ہو اسے چاہے اس کی بات مانے پورے خاندان میں اس کی شہرت ہو. اور اسی بات کو لے کر ہمارے یہاں کی بہت ساری خواتین کچھ ایسی حرکتیں بھی کر گزرتی ہیں جو کسی نہ کسی طرح مناسب نہیں ہوتی خواتین اپنا ٹائم اور پیسہ ضائع کرتی ہیں جہاں سے کچھ فائدہ نہیں ہوتا. ہمارا میڈیا اس پر بہت کچھ دکھا چکا ہے مگر ان سب فضول باتوں پر دھیان دینے کے بجائے خواتین بہت چھوٹی چھوٹی باتوں پر تھوڑی سی توجہ دیں تو بہت جلد اپنے شوہر کے دل پر راج کر سکتی ہیں اور وہ بھی بنا پیسے خرچ کیے آپ کو کچھ زیادہ نہیں کرنا ہے آپ کو اپنے شوہر کی چھوٹی چھوٹی باتوں اور ضرورتوں کا خیال کر کے شوہر کا دل جیتنا ہے.ہمیشہ یاد رکھیں کہ مرد کا دماغ عورت کے دماغ سے بہت الگ طریقے سے سوچتا اور سمجھتا ہے مرد کو ہمیشہ ایک سجی سنوری اور اپنا خیال رکھنے والی عورت کی پسند آتی ہے. ہمارے یہاں کی خواتین شادی ہوتے ہیں اپنا خیال رکھنا چھوڑ دیتی ہیں یہ سوچ کر کے شادی تو ہوگی اب کیا کرنا ہے اور کچھ خواتین گھر اور بچوں میں مصروف کر وہ اپنا خیال رکھنا چھوڑ دیتے ہیں اور یہی ان کی سب سے بڑی غلطی ہوتی ہے.ہمیشہ یہ بات ذہن میں رکھیں کہ مرد کے دل سے محبوبہ کی خواہش کبھی نہیں جاتی اور وہ اپنی بیوی کے روپ میں بھی محبوب ہی چھتا ہے ایک اچھی بیوی کو چاہیے کہ شوہر کےجزبات کا خیال رکھیں گھر آنے سے پہلے وہ اچھی طرح تیار ہو گھر صاف ستھرا ہو گھر داری کے ساتھ ساتھ وہ اپنا دھیان بھی رکھے شوہر کے گھر والوں کو عزت دے. شوہر سے بات پے بات بالکل نہ الجھے یاد رکھیں بدتمیز اور زبان دراز عورت مرد کے دل سے ہمیشہ کے لئے اتر جاتی ہے ہمیشہ خیال رکھیں کہ غصے کے ٹائم کبھی بھی شوہر سے بات نہ کریں صبر اور برداشت ھی آپ کو آپ کی منزل تک پہنچا سکتی ہے. گھر خاندان بچے اور شوہر کو صبر برداشت اور سمجھداری سے ساتھ لے کر چلنے والی عورت ہی مرد کے دل پر راج کرتی ہے اور بہت جلد مرد کی کمزوری بن جاتی ہے اور پھر کوئی طاقت سے مرد کے دل پر راج کرنے سے نہیں روک سکتی. تحریر اچھی لگے تو اپنے گروپ میں شیئر ضرور کریں. شکریہ رشک فرحان

FEATURE
on Jun 12, 2021

السلام علیکم ہمارے یہاں شادی نہ ہونا ایک بہت بڑا مسئلہ بن جاتا ہے پھر چاہے وہ لڑکا ہو یا لڑکی دونوں کی عمر گزرنے کے بعد شادی نہ ہونا ایک بہت بڑا مسئلہ ہے .یوں تو ہر چیز کا ٹائم مقرر ہے اللہ کے لکھے ہوئے ٹائم سے نہ پہلے نہ بعد میں مگر پھر بھی اللہ ہی نے فرمایا ہے. دعا مانگو دعا تقدیر بدل دیتی ہے میرے وہ بہن بھائی جن کی شادی کسی بھی وجہ سے رکی ہوئی ہے کوئی نہ کوئی رکاوٹ آتی ہے. کوئی نہ کوئی مسئلہ ہوجاتا ہے ان سب کے لئے ایک آزمودہ اور مجرب وظیفہ آج میں آپ لوگوں کو بتا رہی ہوں یہ ایک آپ بہت ہی خاص وظیفہ ہے مگر اس کے لئے اجازت کی کوئی ضرورت نہیں ہے یہ ہر بندہ پڑھ سکتا ہے آپ خود بڑے اپنے جاننے والوں کو بتائیں جن کے ساتھ یہ مسئلہ ہے اور اللہ نے چاہا تو اللہ کے حکم سے جلد ہی اچھی خبر ملے گی . انشاءاللہ وظیفہ جمعے کی نماز کے بعد جائےنماز پر بیٹھ کر اول آخر درود شریف پڑھنے کے بعد ایک ہزار مرتبہ اللہ کے بابرکت نام یا احد یا حفیظ و یا ودود پڑھ کے دل سے دعا کریں۔ کچھ عرصا لگاتار کریں بے شک اللہ ہی بہتر کرنے والا ہے رشک فرحان

FEATURE
on Jun 10, 2021

رحم میں موجود رسولیوں کا روحانی علاج رحم میں رسولی خواتین میں پائی جانے والی بیماریوں میں سب سے عام بیماری ہے اور اب یہ قابل علاج بھی ہے جو خواتین اس بیماری میں مبتلا ہیں ان کو چاہیے کہ ڈاکٹری علاج کے ساتھ ساتھ روحانی علاج بھی کریں یہ وظیفہ جو میں آپ کو بتا رہی ہوں یہ بہت ہی آزمودہ اور مجرب وظیفہ ہے اس کے کرنے سے بہت ساری خواتین کو فائدہ ہوا ہے، وظیفہ یہ ہے ہر فرض نماز کے بعد شہادت والی انگلی ناف پر رکھ کر گیارہ بار یہ یا مالک یا قدوس و یا سلام اول و آخر درود شریف کے ساتھ پڑھیں کچھ عرصے تک لگاتار کریں انشاءاللہ اللہ کے حکم سے فائدہ ضرور ہوگا

FEATURE
on Jun 8, 2021

گرمی میں آئلی اسکن کا خیال کیسے رکھا جائے آئلی اسکن والے اس بات کو لے کر بہت پریشان ہوتے ہیں مگر چند گھریلو ٹوٹکے پر عمل کر کے آپ اس مسئلے پر باآسانی قابو پا سکتے ہیں. نمبر1 .بیسن میں تھوڑی سی ہلدی اور تھوڑی سی چینی شامل کر واشروم میں رکھ لین جب بھی منہ دھوئیں اسی سے منہ دھوئیں دن میں دو سے تین بار استعمال کریں گرمی میں صابن کا استعمال فیس پر کم سے کم کریں. نمبر2. ملتانی مٹی میں انڈے کی سفیدی شامل کرکے اس کا ماسک لگائیں یہ بھی گرمی میں اولی سکن کے لئے بے حد مفید ثابت ہوتا ہے. نمبر3 . دو چمچ چاول پانی میں بھگو کر رکھ دیں دو سے تین گھنٹے چھان کر پانی الگ کر لیں پھر ایک اسپرے بوتل میں ڈال کر فریج میں رکھیں اور دن میں دو سے تین بار فیس پر اس کا اسپرے کریں. نمبر4 .دو چمچ ملتانی مٹی میں دو چمچ ٹماٹر کا گودا دو چمچ کھیرے کا رس تھوڑا سا دہی شامل کرکے اچھا سا پیسٹ بنا لیں فیس پر لگا لیں اور خشک ہونے پر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں ہفتے میں دو سے تین بار استعمال کر سکتے ہیں. نمبر5. ملتانی مٹی میں تھوڑا سا لیموں تھوڑی دہی اور عرق گلاب شامل کرکے ایک اچھا سا پیسٹ بنا لیں اور چہرے پر لگا لیں تھوڑی سی محنت کرکے آپ اپنے فیس کا آئل بہت حد تک کم کرسکتے ہیں اور اپنے چہرے کی خوبصورتی کو مزید نکھار سکتے ہیں

FEATURE
on Jun 7, 2021

اجزا آدھا کلو آلو ایک پاؤ چکن کا قیمہ دو عدد پیاز چوپ ایک چمچ پسی لال مرچ ایک چمچ چاٹ مصالحہ تھوڑی سی پسی کالی مرچ پانچ عدد ہری مرچیں چوپ ایک چائے کا چمچ پسا ہوا زیرہ نمک حسب ضرورت ہرا دھنیا آدھی گھٹی ترکیب آلو ابال کر چھیل لیں. اور اچھی طرح سے پیس لیں. چکن کا قیمہ بھی ابال کر گلا لیں .اور اب ایک بڑی باؤل میں آلو قیمہ اور سارے مصالحے ڈال کر اچھی طرح سے مکس کریں. جھٹ پٹ آلو چکن ٹکیاں تیار ہیں.

FEATURE
on Jun 6, 2021

اجزاء آدھا کلو قیمہ دو عدد پیاز ڈیڑھ چمچ کٹی لال مرچ ایک چمچ چاٹ مصالحہ چار سے پانچ ہری مرچیں نمک حسب ضرورت ترکیب سب سے پہلے قیمے کو ابال لیں .جب قیمہ گل جائے تو ایک پین میں ایک چمچ آئل ڈال کر قیمے کو بھون لیں. اب لال مرچ نمک اور چاٹ مصالحہ شامل کریں. پانچ منٹ تک بھونیں. اور چولہا بند کر دیں .کٹی ہوئی پیاز ہری مرچیں اور ہرا دھنیا شامل کر سموسے بنا لیں.

FEATURE
on Jun 6, 2021

تجھے خبر نہیں کتنا ستا رہی ہے مجھ کو محبت کی خواہش اندر سے مٹا رہی ہے مجھ کو یوں تو کوئی تعلق نہیں اس سے میرا تو پھر کیوں اس کی ہر خبر ہوا سنا رہی ہے مجھ کو یہ کیسا رابطہ ہے اس کے دل کا میرے دل سے دھڑکن رہ رہ کہ اسی کا احساس دلا رہی ہے مجھ کو تیری آرزو سے بڑھ کر کوئی چاہت کریں کی ہی نہیں تیری آرزو یہ کس آگ میں جلا رہی ہے مجھ کو وہ سرد بارشوں میں مجھ سے جدا ہوا تھا آج پھر یہی بارش اسی کی یاد دلا رہی ہے مجھ کو میں نے کب کہاں کس کا دل توڑا تھا خدا جانے یہ کس کی ہے بد دعا جو کھا رہی ہے مجھ کو

FEATURE
on Jun 6, 2021

کامیاب شادی شدہ زندگی کا دارومدار یوں تو بہت ساری چیزوں پر منحصر ہوتا ہے مگر سب سے اہم چیز جو اس رشتے کو مضبوط بناتی ہے وہ ایک دوسرے پر اعتماد اور بھروسہ جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ دو اجنبی جب شادی جیسے رشتے میں بنتے ہیں تو شروع شروع میں بہت ساری مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جیسا کہ ایک دوسرے کے مزاج کو سمجھنا ایک دوسرے کی بات کو سمجھنا پسند کو سمجھنا ماحول کو سمجھنا لڑکی چونکہ دوسرے گھر اور دوسرے محل سے آتی ہے اس لیے اس کو زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اگر سسرال بڑا ہو تو پھر زیادہ مسئلہ سامنے آتے ہیں جیسے کہ ساس بہو اور نند کا جھگڑا تو ہر گھر کا ہی ہے مگر یہ سب بہت آسانی سے حل ہو سکتا ہے اگر لڑکی تھوڑی سمجھ داری سے کام لیں تھوڑا مشکل کام ہے مگر ناممکن نہیں تھوڑا صبر اور تھوڑی سمجھداری آپ کے گھر کو ایک خوشحال گھر بنا سکتی ہے سب سے پہلے ہمیں یہ بات سمجھ نہیں ہوگی کہ ایک کامیاب بنانے میں سب سے زیادہ کردار کس کا ہوتا ہے میں سمجھتی ہوں گھر کو خوشحال رکھنے میں گھر کی خواتین کا بڑا ہاتھ ہوتا ہے مرد چونکہ سارا دن کام کے سلسلے میں گھر سے باہر ہوتا ہے اس لیے زیادہ تر خواتین ہیں ایک دوسرے کے ساتھ ٹائم گزرتی ہیں ایک دوسرے کی چھوٹی چھوٹی باتیں برداشت کرنے کے بجائے ایک دوسرے سے الجھ پڑتی ہیں اور پھر یہیں سے گھریلو ناچاکی کا آغاز ہوتا ہے مرد چونکہ اپنی فطرت سے ضدی خودسر اور انا پرست ہوتا ہے اس لئے وہ چاہتا ہے کہ اس کی بات کو سنا جائے اور اسی کی ذات اور اسکی بات کو ترجیح دی جائے مرد کبھی بھی ضدی خود سر اور انا پرست عورت کو پسند نہیں کرتا وہ چاہتا ہے کہ عورت اس کے سانچے میں ڈھل جائے زیادہ تر ہونے والے گھریلو جھگڑے اسی بنا پر ہوتے ہیں اب اگر گھر کی خواتین سمجھداری سے چلی تو بہت جلدی ایک مسئلے پر قابو پا سکتی ہیں ایک سمجھدار عورت بہت سمجھداری سے اپنے شوہر کے دلوں پر راج کر سکتی ہے اگر وہ چھوٹی چھوٹی باتوں کو نظر انداز کر دے تو اور خاص طور پر جب شوہر غصے میں ہو غصے کے ٹائم کبھی شوہر سے بحث نہ کی جائے اس کی بات جب توجہ اور خاموشی سے سنیں اور اس کو اپنی بات اس وقت سمجھائ جب اس کا غصہ اتر چکا ہو مرد محبت اور توجہ چاہتا ہے جتنی محبت اور توجہ اب اسے دیں گی اتنا ہی وہ آپ کا ہوتا جائے گا. مرد بڑے سے بڑا نقصان برداشت کر لیتا ہے مگر اپنی ذات کی نفی برداشت نہیں کرتا اور وہ اپنے گھر والوں کے معاملے میں بھی عورت سے سپورٹ چاہتا ہے وہ چاہتا ہے گھر والوں کی عزت کی جائے ان کی بات کو ترجیح دی جائے مگر ہمارے ہاں زیادہ تر خواتین کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ چاہتی ہیں شوہر تو ان کا ہوں مگر اس کے گھر والوں سے کوئی تعلق نہ ہو شوہر کے سامنے کبھی اس کے گھر والوں کی برائی نہیں کرنی چاہیے اور یہی بات تعلق میں دراڑ پیدا کرتی ہے چھوٹے چھوٹے مسئلے یہ بڑے مسائل کو جنم دیتے ہیں گھریلو جھگڑوں کو طول دینے سے بہتر ہے ان کو جلد سے جلد حل کر لیا جائے انہیں چھوٹی چھوٹی باتوں سے کامیاب شادی شدہ زندگی کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے رشک فرحان

FEATURE
on Jun 6, 2021

اجزاء ایک کلو دودھ آدھا کپ چینی دو چمچ کسٹر دس عدد بادام دس عدد پستے پانچ عدد الائچی تخملنگہ ضرورت ایک پیکٹ جیلی ترکیب ایک کلو دودھ ابال لیں.اب اس میں آدھا کپ چینی شامل کرکے پکنے دیں .بادام پستہ الائچی ایک ساتھ گرائنڈر میں باریک پیس لیں. اور دودھ میں شامل کر دیں دو چمچ کسٹر پانی میں گھول لیں. اور دودھ میں شامل کر کے پکائیں جب لگے گاڑھا ہو گیا ہے تو چولہا بند کردیں . اور ٹھنڈا ہونے کے لئے فریج میں رکھ دیں. دو کپ پانی میں ایک پیکٹ جیلی کا ڈال کر کے ایک منٹ تک پکائیں. اور جمالیی آپ دودھ میں جلیبی اور تخم ملنگا مکس کر کے سروکریں .مزے دار شربت کسٹرڈ تیار ہے

FEATURE
on Jun 6, 2021

آئلی اسکن کے لیے بہت ہی آسان اور مفید ٹوٹکا اجزاء ایک کپ پانی آدھا لیموں 8 سے 10 لونگ ایک دارچینی کا ٹکڑا پودینے کی پتیاں تھوڑی سی ترکیب یہ تمام چیزیں پانی میں ڈال دیں. اور ایک اسپرے بوتل میں ڈال کر فریج میں رکھی دن میں دو سے تین بار فیس پے اسپرے کریں. آئلی سکن کے لیے بہترین ٹونر تیار ہے.

FEATURE
on Jun 4, 2021

ہمارے بال ہماری خوبصورتی کے اضافے میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں اور ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے بالوں کا زیادہ سے زیادہ خیال رکھیں. آج میں آپ کے ساتھ ایک ایسا ازمودا ٹوٹکا شیئر کر رہی ہوں جو میں خود بھی استعمال کرتی ہوں. ترکیب دو چمچ چاول ایک کپ پانی میں ڈال کر رات بھر بھگو دیں. صبح چھان کر پانی الگ کر لیں اب اس پانی میں ایک چمچ ایلوویرا اور اپنے بالوں کے حساب سے شیمپو شامل کریں. اچھی طرح مکس کریں. اور اس پانی سے بال دھو لیں ہفتے میں دو بار استعمال کریں.

FEATURE
on Jun 4, 2021

مجھے خبر تھی گزر جائے گا راحتوں کا موسم میں نے تو عمر بھر چاہا تھا چاہتوں کا موسم بہاروں نے تو اجاڑا ہے مجھ کو جی بھر کے میرے وجود کو راس آگیا ہے خزاؤں کا موسم ایک مدت سے وہ ساتھ نہیں میرے پھر بھی میں نے آج تک دل سے لگا رکھا اس کی یادوں کا موسم خطا تو محبت کے سوا کبھی کوئی اور کی ہی نہیں محبت نےہی لکھا میرے نصیب میں سزاؤں کا موسم جس دن سے دیا جلا کر دہلیز پہ رکھا ہے میں نے میرے گھر میں لوٹ آیا ہے ہواؤں کا موسم اسے خبر ہی نہیں کہ اس کے جانے کے بعد کیسے مجھ سے تو روٹھ گیا مسکراہٹوں کا موسم مجھ میں میرا کچھ بھی باقی نہ رہا اس کے بعد اب مجھ میں نظر آتا ہے فقط اس کی آہٹوں کا موسم نسیمہ فرحان

FEATURE
on Jun 4, 2021

اجزاء سونف تین چمچ زیرا تین چمچ اجوائن تین چمچ ترکیب ان تمام چیزوں کو اچھی طرح توے پر ایک ساتھ بھون لیں. گرینڈر میں باریک پیس لیں اب اس میں آدھا چمچ کالا نمک شامل کریں .اور ایک جار میں محفوظ کرکے رکھ لیں رات کو سوتے ٹائم ایک کپ گرم پانی میں ایک چمچ ڈال کر پی لے پندرہ دن باقاعدگی سے استعمال کریں فرق آپ خود دیکھیں گے.

FEATURE
on Jun 4, 2021

آج میں آپ لوگوں کے ساتھ اپنی خود کی ریسیپی شیئر کر رہی ہوں یہ ڈیش میرے گھر میں بہت شوق سے کھائی جاتی ہے اجزاء ایک کپ چنے کی دال چار عدد شملہ مرچ ایک بڑے سائز کی بند گوبی چار عدد آلو تین بڑے سائز کے ٹماٹر دو عدد پیاز ڈیڑھ چمچ لال مرچ تھوڑی سی ہلدی تھوڑا سا گرم مسالہ نمک حسب ضرورت ہری مرچیں ہرا دھنیا گارنش کے لئے ترکیب چنے کی دال آدھا گھنٹہ بھگو دیں سب سے پہلے پیاز فرائی کریں آپ اس میں بھگیی ہوئی چنے کی دال اور ساری کٹی ہوئی سبزیاں ڈال دے اب اس میں ٹماٹر اور سارے مسالے بھی ڈال دیں اچھی طرح مکس کریں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں جب پانی کا استعمال بالکل نہ کریں وقفے وقفے سے چلاتے رہیں جب تیار ہو جائے تو آخر میں ہرا دھنیا اور ہری مرچ سے گارنش کریں

FEATURE
on Jun 3, 2021

کریمی چکن بنانے کے لئے جو اجزا چاہیے وہ نوٹ کر لیں چکن تین سو گرام ایک کپ دہی تین سے چار ہری مرچیں ایک عدد پیاز دس سے بارہ کاجو عدد ثابت کالی مرچ 20 نمک حسب ضرورت ایک چمچ ادرک لہسن کا پیسٹ   ترکیب چکن میں ایک کپ دہی ادرک لہسن کا پیسٹ تھوڑا سا نمک اور کالی مرچ ڈال کر میری نیٹ کر لیں. آپ ایک پین میں حسب ضرورت تیل ڈالیں. پیاز اور ہری مرچ ڈال کر فرائی کرلیں. ہلکہ فرائی ہونے پر ایک کپ پانی ڈال کر تھوڑی دیر پکا لیں. اس میں کاجو بہی ڈال دے ٹھنڈا ہونے پر پیس دیں. اب تیل گرم کریں اور اس میں اس پیسٹ کو اچھی طرح بھون لیں اب اس میں چکن ڈال کر اچھی طرح چکن کو پکا لین اس میں ایک چمچ مکھن اور دو چمچ کریم ڈال کے دس منٹ تک اور پکائیں . لیجیے کریمی چکن تیار ہے

FEATURE
on Jun 1, 2021

بلا آخر تیرا سہرا بھی دل سے اتر گیا ایک دور تھا بس جو آیا اور گزر گیا وہ میرے سامنے کھڑا تھا لب خاموش تھے میرے درد تھا کہ بس سارا آنکھوں سے بہ گیا ساری کائنات میں ایک وہ ہی اپنا تھا کیا وہ گیا تو لگا جیسے مسافر قافلے سے بچھڑ گیا جسے خود سے بڑھ کر میری تمنا نہ تھی کبھی آج وہی میری خواہش سے بھی مکر گیا زمین پہ ہوتا ہے تو ڈھونڈ ہی لیتے اس کو تو ستارہ تھا آسمان کا خدا جانے کدھر گیاہ پہلے پہل تو یوں لگا کمبخت ٹۂر ہی جائے گا پر درد جدائی میں یہ دل تو اور بھی سنور گیا

FEATURE
on Jun 1, 2021

جیسا کہ ہم سب بھی یہ بات اچھی طرح سے جانتے ہیں، کہ چاول ہماری جلد کو خوبصورت اور چمکدار بنانے میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں. اسی لئے آج میں آپ کو بتا رہی ہوں چاول سے بنی ہوئی ایک بہترین اور جادوئی کریم… دو جمع چاول ایک کپ پانی میں اچھی طرح گلا لیں. ٹھنڈا ہونے پر تھوڑا سا پانی ڈال کر اچھی طرح پیس لیں .پھر اس پیسٹ کو چھلنی سے چھان لیں. اب اس پیسٹ میں دو چمچ دودھ ملائیں- ایک چمچ زیتون کا تیل اور ایک چمچ ہی کھوپرے کا تیل ملائیں. اور اس پیسٹ کو اچھی طرح سے مکس کرلیں .لیجئے آپ کی رنگ گورا کرنے کی جادوئی کریم تیار ہے. آپ اسے ایک صاف جار کے اندر ڈال کے فریج میں رکھیں اور سات دن کے اندر استعمال کریں. پھر کمال دیکھیں .

FEATURE
on Jun 1, 2021

مجھے تم سے محبت ہے کیا آپ جانتے ہیں آج کل سب سے زیادہ بولا جانے والا جملہ کون سا ہے ؟میں بتاتی ہوں آجکل سب سے زیادہ بولا جانے والا جملہ ہے ” مجھے تم سے محبت ہے”- کیا آپ یہ جملہ سن کر بتا سکتے ہیں کہ اس جملے میں کتنی سچائی ہوگی. نہیں نا——؟؟؟ کیونکہ محبت جملوں میں نہیں ہوتی جذبوں میں ہوتی ہے احساس میں ہوتی ہے سچائی میں ہوتی ہے-ضروری نہیں بار بار یہ جملہ بول کر ہی محبت جتائی جائے اگر آپ کا ساتھی آپ کا خیال رکھتا ہے، آپ کا احساس کرتا ہے آپ کی چھوٹی چھوٹی ضرورتوں کو ٹائم پر پورا کرتا ہے. تو آپ کو اس بات پر یقین کر لینا چاہیے .کہ وہ آپ سے بے انتہا محبت کرتا ہے .اور یہی محبت سچی محبت ہے. اور آپ کو بھی بالکل اسی طرح محبت لوٹانی چاہیے.

FEATURE
on May 31, 2021

جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں گرمیوں میں ملتانی مٹی ہماری جلد کے لیے استعمال ہونے والی بہترین چیزوں میں سے ایک ہے. ملتانی مٹی کا استعمال بہت سے طریقوں سے کیا جاتا ہے. انہی میں سے ایک میں عمدہ طریقہ آج آپ لوگوں کو بتا رہی ہوں. ایک چمچ ملتانی مٹی حسب ضرورت دودھ ان دونوں کو ملا کے اچھا سا پیسٹ بنا لیں- اب یہ پیسٹ نرم ہاتھوں سے اچھی طرح سے چہرے پر لگا لیں .بیس منٹ تک لگا رہنے دیں. ٹھنڈے پانی سے دھو لیں .گرمیوں میں ہفتے میں دو سے تین بار یہ عمل دہرائیں. اس کے باقاعدہ استعمال سے آپ اپنے رنگ میں ایک واضح فرق محسوس کریں گے.

FEATURE
on May 30, 2021

سب کچھ خواب و خیال ہو جاتا ہے وقت وقت کی دھول میں دھول ہو جاتا ہے کسی بے نام اور نہ دیدہ جذبے کو اگر مسلسل سوچا جائے تو اسی کا نام محبت ہو جاتا ہے ہمارے سے نصیب بھی کسی کو ملیں گے کیا ستارہ ہمارے ہاتھ میں آئے تو راکھ ہو جاتا ہے سب کچھ خواب و خیال ہو جاتا ہے وقت وقت کی دھول میں دھول ہو جاتا ہے

FEATURE
on May 30, 2021

اگر آپ پریشان ہیں چہرے پر پڑنے والے کالے دھبے اور چھائیوں سے، تو میں آج بتاؤں گی آپ کو ایک بہت ہی آزمودہ نسخہ جسے استعمال کرکے آپ بہت ہی آسانی سے بہت تھوڑے ٹائم میں اس مسئلے پر قابو پا سکتے ہیں .چلیں تو پھر شروع کرتے ہیں. ترکیب دو چمچ بچوں کا سیریلک چاول والا دو چمچ ہیں براؤن شوگر ان دونوں کو اچھی طرح تھوڑے سے پانی کے ساتھ مکس کرلیں. اور چہرے ہاتھوں اور گردن پر اچھی طرح لگا لیں. پانچ سے سات منٹ تک لگا رہنے دیں .سات منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے دھو لیں. ہفتے میں دو دفعہ اس عمل کو دہرائیں .آپ خود دیکھیں گے آپ کی زندگی بہت ہی ملائم اور خوبصورت ہو جائے گی.

FEATURE
on May 30, 2021

ایک پیتے کا ٹکڑا لے کر اس کا جوس نکالیں. ایک کچا آلو لے کر اس کا جوس نکال لیں- دو چمچ مسور کی دال لے کر اس کو پیس لیں- اس کے بعد دو چمچ مسور کی دال کا پاؤڈر ایک پیالے میں ڈالیں- پھر اس میں ایک چمچ دہی ایک چمچ پپیتے کا جوس اور ایک چمچ آلو کا جوس ڈال لیں- اور ان تمام چیزوں کو اچھی طرح مکس کرلیں . پھر اچھی طرح چہرے پر اس کا مساج کریں- پانچ منٹ تک اچھی طرح مساج کرنے کے بعد تھنڈے پانی سے دھو لیں- ہفتے میں دو بار اس عمل کو دہرائیں- آپ کو بہت جلد ہی اس کے نتائج ملیں گے-