گرمی میں آئلی اسکن کا خیال کیسے رکھا جائے آئلی اسکن والے اس بات کو لے کر بہت پریشان ہوتے ہیں مگر چند گھریلو ٹوٹکے پر عمل کر کے آپ اس مسئلے پر باآسانی قابو پا سکتے ہیں.
نمبر1 .بیسن میں تھوڑی سی ہلدی اور تھوڑی سی چینی شامل کر واشروم میں رکھ لین جب بھی منہ دھوئیں اسی سے منہ دھوئیں دن میں دو سے تین بار استعمال کریں گرمی میں صابن کا استعمال فیس پر کم سے کم کریں.
نمبر2. ملتانی مٹی میں انڈے کی سفیدی شامل کرکے اس کا ماسک لگائیں یہ بھی گرمی میں اولی سکن کے لئے بے حد مفید ثابت ہوتا ہے.
نمبر3 . دو چمچ چاول پانی میں بھگو کر رکھ دیں دو سے تین گھنٹے چھان کر پانی الگ کر لیں پھر ایک اسپرے بوتل میں ڈال کر فریج میں رکھیں اور دن میں دو سے تین بار فیس پر اس کا اسپرے کریں.
نمبر4 .دو چمچ ملتانی مٹی میں دو چمچ ٹماٹر کا گودا دو چمچ کھیرے کا رس تھوڑا سا دہی شامل کرکے اچھا سا پیسٹ بنا لیں فیس پر لگا لیں اور خشک ہونے پر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں ہفتے میں دو سے تین بار استعمال کر سکتے ہیں.
نمبر5. ملتانی مٹی میں تھوڑا سا لیموں تھوڑی دہی اور عرق گلاب شامل کرکے ایک اچھا سا پیسٹ بنا لیں اور چہرے پر لگا لیں تھوڑی سی محنت کرکے آپ اپنے فیس کا آئل بہت حد تک کم کرسکتے ہیں اور اپنے چہرے کی خوبصورتی کو مزید نکھار سکتے ہیں