السلام علیکم
ہمارے یہاں شادی نہ ہونا ایک بہت بڑا مسئلہ بن جاتا ہے پھر چاہے وہ لڑکا ہو یا لڑکی دونوں کی عمر گزرنے کے بعد شادی نہ ہونا ایک بہت بڑا مسئلہ ہے .یوں تو ہر چیز کا ٹائم مقرر ہے اللہ کے لکھے ہوئے ٹائم سے نہ پہلے نہ بعد میں مگر پھر بھی اللہ ہی نے فرمایا ہے.
دعا مانگو دعا تقدیر بدل دیتی ہے
میرے وہ بہن بھائی جن کی شادی کسی بھی وجہ سے رکی ہوئی ہے کوئی نہ کوئی رکاوٹ آتی ہے. کوئی نہ کوئی مسئلہ ہوجاتا ہے ان سب کے لئے ایک آزمودہ اور مجرب وظیفہ آج میں آپ لوگوں کو بتا رہی ہوں یہ ایک آپ بہت ہی خاص وظیفہ ہے مگر اس کے لئے اجازت کی کوئی ضرورت نہیں ہے یہ ہر بندہ پڑھ سکتا ہے آپ خود بڑے اپنے جاننے والوں کو بتائیں جن کے ساتھ یہ مسئلہ ہے اور اللہ نے چاہا تو اللہ کے حکم سے جلد ہی اچھی خبر ملے گی . انشاءاللہ
وظیفہ
جمعے کی نماز کے بعد جائےنماز پر بیٹھ کر اول آخر درود شریف پڑھنے کے بعد ایک ہزار مرتبہ اللہ کے بابرکت نام یا احد یا حفیظ و یا ودود پڑھ کے دل سے دعا کریں۔ کچھ عرصا لگاتار کریں
بے شک اللہ ہی بہتر کرنے والا ہے
رشک فرحان
Pingback: خلیفہ چہارم حضرت علی کرم اللہ تعالیٰ وجھہ - نیوز فلیکس