Skip to content

انسانیت۔۔

????️

انسان مومن:
وہ انسان جس کو بے نظمی ، لاقانونیت اور ضابطوں کو توڑنا برا لگتا ہو اگر اس کو اپنے حال پر چھوڑ دیں تو بھی وہ ضابطے کی خلاف ورزی نہیں کرتا۔ اگر کسی سے جبراً کوئی کام کروا لیں تو یہ مومن کے زمرے میں نہیں آتا بلکہ مجبور کے زمرے میںآتے ہے۔ اگر مومن کو اپنے حال پر چھوڑ دیں پھر بھی ضابطوں ، قوانین اور حدود کا پابند ہے اور پھر بھی حقوق کا احترام کرتا ہے اور ہر چیز کا دھیان رکھتا ہے۔ یہ انسان مومن انسان ہے۔

فاسق:
فسق و فجور یہ نہیں ہے کہ ہم کسی شراب خانے میں جائیں تو فاسق و فاجر وہاں ملیں گے یا شہر میں کسی کوٹھے میں جائیں تو وہاں فاسق و فاجر ملیں گےیا گناہ کرنے والے یا پھر ننگے دھڑنگے لوگ فاسق و فاجر ہیں ۔ انسان خواہ مدرسے میں ہو، مسجد میں ہو، حسینیے میں ہویا گھر میں اور اس نے جو لباس بھی پہنا ہوا ہو اگر ضوابط ، قوانین ، حدود ، قواعد اور آداب کا پابند نہیں ہےتو فاسق و فاجر انسان ہے۔ فاسق و فاجر ہونا علامت ہے کہ یہ شخص رُشد یافتہ نہیں ہےاور اس کے اندر پختگی نہیں ہے۔ ایسے شخص کی شخصیت مکمل نہیں ہے بلکہ نا مکمل ہے ۔ فہم و فراست یہ ہے کہ اگر آپ تنہا بھی ہوں تو بھی آپ ضابطہ نہ توڑیں۔
لوگ گاڑی چلا رہے ہوں تو اگر پولیس والا کھڑا ہو تو اشارےپر رُک جاتے ہیں اور پولیس والا نہ ہو تو گزر جاتے ہیں ۔ پاکستان سے باہر ایک مغربی ملک میں ہمارے ساتھ یہ ہوا ہے کہ رات کو پورے شہر میں سناٹا تھا اور ہم جہاں جا رہے تھے وہاں نہ کوئی گاڑی آ رہی تھی نہ جا رہی تھی ۔ میں جس مسلمان ڈرائیور کےساتھ جا رہا تھا وہ ہندوستان کے تھے۔ ہم نے ایک گلی سے نکل کر مین روڈ پر چڑھنا تھا تو وہ وہاں رُک گئے۔ گلی بھی خالی تھی، مین روڈ بھی خالی تھی اوردور دور تک کوئی گاڑی بھی نہیں تھی۔ وہ رُکے اور پھر تھوڑی دیر کے بعد چلے۔ میں نے پو چھا کی روڈ خالی ہے پھر کس لیے بریک لگائی تو کہنے گے کہ یہاں پر قانون ہے کہ جب بھی لنک روڈ سے بڑے روڈ پر چڑھیں تو پہلے آپ کو رُکنا ہو گا۔ ایسا نہیں ہے کہ سامنے گاڑی ہے تو رکنا ہو گا بلکہ سامنے اگر روڈ آ گیا ہے تو ایک دفعہ رکنا ہو گا۔ یہ چھوٹا روڈ ہے اور دوسرا بڑا روڈ ہے اور چھوٹے روڈ سے بڑے روڈ پر آنے والے کو رکنا ہو گا۔ میں نے ان کو بہت تحسین کی کہ آدھی رات کو نہ پولیس، نہ چالان، نہ ٹریفک اور نہ کوئی پوچھنے والا ہے اور آپ یہاں رُک گئے ہیں۔ پھر میں نے کہا کہ بڑی بڑی شاہراہوں کے لیے اللہ کے قوانین ہیں وہاں تو آپ سپیڈ میں زناٹے سے گزر جاتے ہیںا ور کہتے ہیں کہ مولا کریم ہے، مولا مالک ہے اور اللہ مالک ہے پھر یہاں کیوں مولا مالک نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہاں خلاف ورزی کریں تو لائسنس منسوخ ہو جا تا ہے۔
عزیزان اگر اللہ کے قوانین میں فسق کریں اور ان قوانین کو توڑ کر گزریں تو انسانیت کینسل ہو جاتی ہے، انسان مسخ ہو جاتا ہے اور درجۂ ایمان سے گر جاتا ہے۔

(انسان شناسی )

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *