آج ہم آپ کو نمازِ عصر کے وقت ایک تسبیح کا عمل بتا ئیں گے یہ عمل آپ نے پندرہ ۔ سولہ۔ سترہ شعبان کو نماز عصر کے وقت کر نا ہے. یہ عمل بہت ہی آسان سا عمل ہے یہ صرف ایک تسبیح کا عمل ہے. یہ عمل ان لوگوں کےلیے ہے جو مفلس ،غریب اورتنگ دست ہیں یا پھر مقروض ہیں.
اگر آپ اس ایک تسبیح کو پڑھ کر اللہ پاک سے اپنے رزق میں بر کت کے لیے دعا کر تے ہیں یا پھر آپ کی جو بھی حاجت ہے اس کے لیے دعا کر تے ہیں تو انشاء اللہ اس عمل کی بر کت سے اللہ پاک آپ کے رزق میں خیروبرکت عطا فرمائیں گے آپ کی جو بھی پریشانی ہو گی اس کو دور فر ما ئیں گے. وظیفہ کچھ اس طرح ہے
نمازِعصرکے بعداول آخر گیارہ مرتبہ درودِ ابراہیمی پڑھ کے درمیان میں ایک سو مرتبہ
لا حول ولا قوۃ الا باللہ العلی العظیم پڑھیں
آپ نے پندرہ شعبان کے ساتھ دو اور دن ملا کر یہ عمل کر نا ہے یعنی کہ یہ عمل آپ تیرہ چودہ پندرہ یا پھر چودہ پندرہ سولہ یا پھر پندرہ سولہ سترہ تاریخ کو کر سکتے ہیں اس طرح تین دن لگاتار اس عمل کو کر یں اور پھر اپنے رزق میں بر کت کے لیے دعا کریں انشا ءاللہ اس عمل کی بر کت سے اللہ پاک آپ کے رزق میں اضافہ اور فراوانی فرمائیں گے ۔اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو.آمین