Skip to content

The night of virtue

شبِ برات کی بہت ہی بابرکت رات آنے والی ہے. دس صحابہ کرام سے احادیث مروی ہیں جن میں نبی کریم ﷺ نے اس رات کی فضیلت بیان فرمائی. ان میں سے بعض احادیث سند کے اعتبار سے بے شک کمزورہیں اور ان احادیث کے کمزور ہونے کی وجہ سے بعض علماء نے یہ کہہ دیا ہے کہ شبِ برات کی رات کی کوئی فضیلت نہیں ہے لیکن فیصلہ یہ ہے کہ ایک روایت سند کے اعتبار سے کمزور ہو لیکن اس کی تا ئید بہت سی احادیث سے ہو جائے تواس کی کمزوری دور ہو جا تی ہے

لہٰذا جس رات کی فضیلت میں دس صحابہ کرام سے روایات مروی ہوں اس کو بے بنیاد اور بے اثر کہنا با لکل غلط ہے۔ شبِ برات کی رات بارہ بجے کے بعدآپ نے دو رکعت نمازنفل حاجات کی پڑھنی ہے اور ہر رکعت میں جب آپ سورۃ فاتحہ پڑھیں تو” ایاک نعبد وایاک نستعین” تک پہنچنا ہے اوراس کی تکرار شروع کر دینی ہے. کامل یقین کے ساتھ یک سوئی کے ساتھ “ایاک نعبد وایاک نستعین” کی تکرار جاری رکھیں. اسی طرح دو رکعت نفل ادا کر یں اس کے بعد آپ نے وظیفہ کچھ اس طرح کرنا ہے

اول آخرگیارہ مرتبہ درود شریف پڑھیں

ایک ہزار دفعہ ایاک نعبد وایاک نستعین

ایک ہزار مرتبہ یا اللہ یا رحمن

ایک ہزار مرتبہ ایا ک نعبد وایاک نستعین

ایک ہزار مرتبہ یا اللہ یا رحمن یارحیم

مکمل یقین کے ساتھ اعتماد کے ساتھ اپنے مقصد کو ذہن میں رکھتے ہوئے ورد کر یں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کریں.اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو.آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *