ماہ شعبان کا مبارک مہینہ ختم ہونیوالا ہے اور رمضان کی آمد ہے . جب رجب کا مہینہ آتا ہے تو حضوراکرمﷺ یہ دعا مانگا کرتے تھے ۔جس کا ترجمہ ہے
اے اللہ ہمارے لیے رجب اور شعبان کے مہینے میں برکت عطاء فرما ،اورہمیں رمضان کے مہینہ تک پہنچا دیجئے ۔
اللہ تعالیٰ کی رحمت انے بندے کیلیے بےشمار ہے.اللہ فرماتے ہیں کہ اے بندے تو مغفرت مانگ تاکہ میں تجھے بخش دوں ،تو اپنی خطائوں کی معافی مانگ بے شک میں ہی تجھے بخشنے والا ہوں
رسول اللہ کا ارشاد مبارک ہے کہ
جس نے ایمان کے ساتھ اورثواب کی نیت سے رمضان کے روزے رکھے اس کے گزشتہ سارے گناہ معاف کر دیئے جائیں گے
سورۃ یٰسین پاک کی آیت” سلم قولاً من رب رحیم” میں بہت سے پوشیدہ اثرات اوربے شمار فضائل و برکات پنہاں ہیں اور ہر قسم کے امراض سے شفاء کا حل موجود ہے.قرآن میں اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے
اور ہم قرآن اتارا جو شفاء اور رحمت ہے ایمان والوں کیلئے
ہر چیز کا دل ہوتا ہے اور قرآن پاک کا دل سورۃ یٰسین ہے ،جب کہ سورۃ یٰسین کا دل یہ آیت ہے. آپ نے ماہ شعبان کے آخر ی دنوں میں 300مرتبہ “سلم قولاً من رب رحیم” باوضو حالت میں پڑھ کر پانی پراور مریض پردم کریں جیسا بھی کالا جادو اور بیماری ہوگی دور ہوجائیگی ۔