” یامھیمن “ کے لغوی معنی “محافظ اور نگہبان” کے ہیں۔ یعنی وہ ذات باری تعالیٰ جو اپنی مخلوق کے تمام امورکی نگہبان اور محافظ ہو۔علم الاعداد کے حساب سے اسم الٰہی”” یامھیمن “” کے اعداد 145ہیں۔”سورۃ مائدہ” میں اس صفت کو قرآن سے منسوب کیا گیا ہے:
وَ اَنزَلنَا اِلَیکَ الکِتٰبَ بِالحَقِّ مُصَدِّقًا لِّمَا بَینَ یَدَیہِ مِنَ الکِتٰبِ وَ مُہَیمِنًا عَلَیہِ
اور ہم نے آپ کی طرف سچائی کے ساتھ کتاب نازل فرمائی ہے جو اپنے سے پہلے کی کتاب کی تصدیق کرنے والی ہے اور اس پر نگہبان ہے
اسم ِ مبارک” یامھیمن “کے فوائد وثمرات کے متعلق حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی فرماتے ہیں
تہجد کی نماز کے بعد ایک ہزار مرتبہ “یا مھیمن” پڑھ کر مراقبہ کرنے سے غیب کی دنیا سامنے آجاتی ہے اور گم شدہ چیزیں ارادہ کے ساتھ نظر کے سامنے آجاتی ہیں۔
اﷲ تعالیٰ کا یہ اسم تین روز تک” ایک ہزار ایک سو مرتبہ “پڑھنا استخارہ ہے۔ اﷲ کے فضل وکرم سے تین روز میں صحیح بات معلوم ہوجاتی ہے۔رات کو سونے سے پہلے دو رکعت نماز نفل ادا کریں اور” گیارہ سو مرتبہ یا مھیمن” پڑھ کر جو بات معلوم کرنی ہے اس کو دل میں دہراتے دہراتےسوجائیں۔جو شخص اسمِ مبارک یا مھیمن کا بکثرت ورد کرے گا ،اللہ تعالیٰ ا پنے فضل وکرم سے اسے مخلوق کی نظروں میں وجاہت وعظمت، رعب ودبدبہ او ر قوت و ہیبت عطا فرمائے گا۔ ہر روز” ایک ہزار ایک سو پندرہ مرتبہ” اسمِ مبارک یامھیمن پڑھنے والا ان شاء اﷲ دنیاوی آفتوں اور بڑے بڑے خطرات سے محفوظ رہے گا۔سمندری یا فضائی سفر کرنے سے پہلے یامھیمن کا ورد کرنا حفاظت کا ذریعہ بنتا ہے۔
یامھیمن کے بکثرت ورد کی برکت سے ان شاء اﷲ تعالیٰ انسان کو قوتِ برداشت حاصل ہوتی ہے۔ غسل کرکے دو رکعت نماز کے بعد تنہائی میں خلوصِ قلب اور پوری توجہ کے ساتھ اسم” یامھیمن “کا سو بار ورد کرنے سےاﷲ تعالیٰ اس کے ظاہر وباطن کو صاف فرما دیں گے۔ اس پر اسرارِ الٰہی منکشف ہونے لگیں گے۔ جو شخص بطور استخارہ کسی کام کا انجام معلوم کرنا چاہتاہو تو وہ غسل کرکے قبلہ رخ بیٹھ جائے اور اسم مبارک “یا مھیمن کا ایک ہزار ایک سوپندرہ مرتبہ ورد کرے” اور تین روز تک پڑھے۔ انشاءاﷲ اس اسم کی برکت سے اس کام کا انجام اسے فوراً معلوم ہوجائے گا۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین