وہ کوٹھری جن میں ان مجاہدین کو رکھا گیا کتنی مختصر ہیں کہ آدمی نہ آرام سے سو سکتا ہے نہ کھڑا ہو سکتا ہے ان کوٹھریوں یو میں ان آزادی کے متوالوں کو بھیج دیا جاتا اور پھر ایک عرصے کے بعد جیل میں ہی گزارتے ہوئے پوچھتے بغاوت کا جذبہ ٹھنڈا ہوا کہ نہیں برطانوی حکومت کی تعداد کرو گے کہ نہیں
اللہ کی کروڑوں رحمتیں ہوں ان کرداروں پر انگریز کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کہتے تھے اطاعت کریں گے اطاعت تو کرنی ہے لیکن محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تمہاری بغاوت کرتے تھے کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے.
تم نے سزا دے کر ہمارے اس جذبے کو اور جوان بنا دیا تمہارے ترکش میں جتنے تیر ہیں چلا لو لیکن ہمارے سینے میں محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اطاعت کا ذوق اور انگریز سے بغاوت کا جذبہ ٹھنڈا نہیں ہو سکے گا .آج انہی کی قربانیوں سے انگریز کے ظالمانہ تسلط سے آپ کو نجات ملی ہے اور اللہ تعالی نے آپ کو ایک حصہ دیا ہے جس میں آپ آزادی کے ساتھ زندگی گزارسکیں