نرسنگ پیشہ ہمدردی ، نگہداشت اور مضبوط اخلاقی اقدار کا عہد ہے۔ خود اور دوسروں کی مستقل ترقی؛ بصیرت مندانہ سوچ ، جوابدہی اور ذمہ داری۔ باہمی تعاون اور لچک کے جذبے کے مظاہرے کا نام ہے۔ نرسوں کے کام کا بہت احترام کیا جاتا ہے حالانکہ انھیں ترقی پذیر ممالک میں بہت کم تنخواہ اور مراعات حاصل ہیں۔ نرسیں ہر عمر کے افراد ، خاندانوں ، گروہوں اور برادریوں ، بیمار ہوں یا صحت مند سب کی صحت کا خیال رکھتی ہیں. نرسنگ شعبہ میں صحت کو فروغ دینا ، بیماری سے بچاؤ اور بیمار ، معذور اور مرنے والے لوگوں کی دیکھ بھال شامل ہے۔ نرسیں بڑے پیمانے پر لوگوں کے لئے غیر متعصبانہ انداز میں کام کرتی ہیں ، اس شعبے کو پوری دنیا میں عزت و احترام کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔
نرس کی اصطلاح لاطینی زبان کے لفظ nutire سے لی گئی ہے جس کا مطلب ہے چوسنا۔ آج کی دنیا کے موجودہ دستاویزات جن میں نرسنگ کو بطور پیشہ ظاہر کیا گیا ہے وہ تقریبا (300 AD) تین سو سال قبل مسیح کی لکھی ہوئی ہیں۔ ان دستاویزات کے مطابق اس وقت کی رومن سلطنت نے جو علاقے اس کے زیر اقتدار تھے ہر قصبے میں ایک ایسا ہسپتال بنایا ہوا تھا ، جس میں نرسوں کو ڈاکٹروں کے ساتھ طبی سہولیات کی فراہمی کی غرض سے رکھا جاتا تھا۔ درمیانے عرصے کے دوران یورپ میں نرسنگ کا پیشہ کافی زیادہ نمایاں ہوا، جہاں کیتھولک چرچ کے زریعے طبی دیکھ بھال کے فرائض سرانجام دیئے جاتے تھے۔ اس عرصے میں ، بہت ساری پیشرفتیں اور بدعات سامنے آئیں ، جو آخر کار جدید نرسنگ کی بنیاد بنتی چلی گئیں۔ پہلا ہسپانوی ہسپتال نسلی نژاد یا مذہب سے قطع نظر کسی بھی بیمار افراد کی دیکھ بھال کرنے کے ارادے سے اسپین کے شہر میریڈا میں 500 کی دہائی کے آخر سے 600 کی دہائی کے اوائل میں تعمیر کیا گیا تھا۔ 10 ویں اور 11 ویں صدیوں کے دوران ، یورپ میں حکمران خاندانوں میں تبدیلی کی وجہ سے نرسنگ کا پیشہ وسیع ہوا، اور ہسپتالوں کو خانقاہوں اور دیگر مقامات کی طرح شامل کرنا شروع کیا گیا۔ تو نرسوں نے روایتی صحت کی دیکھ بھال سے بھی بڑھ کر متعدد طبی نگہداشت کی خدمات فراہم کیں۔ 1850 کی دہائی میں کریمین جنگ میں فلورنس نائٹنگیل ایک نرس جس نے زخمی فوجیوں کی مدد کی اور 19 ویں صدی کی جدید نرسنگ کی بنیاد رکھی۔
افراد میں امراض کے تجزئیے و تشخیص ، اور جہاں بھی کسی کی دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے ، نرسیں افراد کی ضروریات کی شناخت اور افراد کی حفاظت کے لئے انتھک محنت کرتی ہیں۔ ہمدردی ، لگن اور وقار کے ساتھ ایک انتہائی خصوصی پیشہ ہے۔ جو معاشرے کی ضروریات کو حل کرنے کے لئے ہر وقت تیار رہتا ہے. صحت کے اہم امور کے بارے میں عوام کی رہنمائی ، اور امراض کی انتہائی درست تشخیص کو یقینی بنانے کیلیے نرسوں کا صحت عامہ کے تحفظ میں کردارانتہائی اہم ہے۔ نرسنگ کو ایک فن اور سائنس دونوں ہی قرار دیا جاسکتا ہے، جیسا کہ ایک دل اور دماغ، اس کے دل میں ، انسانی وقار کے لئے ایک بنیادی احترام اور کسی مریض کی ضروریات کے لئے ایک انتھک تعامل ہے۔ نرسیں ہر مریض پر انفرادی توجہ دیتی ہیں تاکہ علاج اور تشخیص میں بہترین نگہداشت مہیا ہو بغیر یہ فرق کیے کہ وہ کون ہے، کیسا ہے، کس قوم یا مذہب سے تعلق رکھتا ہے۔
بنیادی نگہداشت میں ان کا کردار پوری دنیا میں تیزی سے ترقی کرچکا ہے, لیکن ان کی مہارت اور تجربے کے بہترین استعمال کے بارے میں ابھی مناسب طریقے سے توجہ دینا باقی ہے۔ پاکستان میں مریضوں کی تعداد کے نسبت نرسوں کا ڈاکٹروں کی تعداد انتہائی کم اور مایوس کن ہے۔ صحت کی دیکھ بھال کی سہولت کو ڈبلیو ایچ او کے صحت کی دیکھ بھال کے معیار کے مطابق لانے اور آبادی میں بے پناہ اضافے کی وجہ سے اس کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے مطابق ذیادہ سے ذیادہ افرادی قوت کو اس شعبے سے منسلک ہونے کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں ٹی بی ، کرونا اور ہیپاٹائٹس جیسے متعدی بیماریوں کے پھیلاؤ کے خطرات عروج پر ہیں۔ایسے حالات میں ، نرسوں کی اہمیت کو کسی بھی طرح نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ ان بیماریوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ان کا کردار اہم ہے اور مستقبل میں بھی اہم اور نمایاں رہے گا۔
عام طور پردنیا کے ہر ملک میں نرسنگ کا ایک ایسا قومی ادارہ موجود ہے ، جو پریکٹس کے معیار کو فروغ دیتا ہے۔ اور شعبہ نرسنگ کیلیے قانون سازی کرتا ہے، اور عالمی سطح پر ادارے اور تنظیمیں نرسنگ کے مسائل، حقوق اور فلاح و بہبود کییے کام کر رہے ہیں، جیسا کہ بین الاقوامی کونسل آف نرسز (آئی سی این) ، جنیوا میں قائم 128 سے زائد قومی نرسوں کی انجمنوں کی فیڈریشن ، عالمی سطح پر نرسنگ کے لئے بات کرتی ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نرسنگ کے کردار کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا رہی ہے ،اس کے علاوہ ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی (ICRC) اور اس کے قومی وابستہ افراد طویل عرصے سے دینا میں صحت کے جاری منصوبوں میں نرسنگ کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہیں۔
نرسیں خاندانوں اور معاشروں میں اہم کردار ادا کرتی ہیں. دیہی اور شہری علاقوں کے لوگ ان کی بہت عزت کرتے ہیں۔ ہر جگہ جیسے کہ پولیو ، ٹی بی اور ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کے قطرے پلانے اور کرونا اور اس جیسی مہلک بیماریوں سے بچاوْ کی احتیاتی تدابیر کی آگاہی دینے میں اپنا بھر پور کردار ادا کر رہی ہیں۔ انسان جب پہلی سانس دنیا میں لیتا ہے تو اس کے پاس نرسیں موجود ہوتی ہیں اور جب آخری سانس لیتا ہے تو بھی نرسیں اس کے پاس موجود ہوتی ہیں، اگرچہ پیدائش کا جشن منانا زیادہ خوشگوار ہوتا ہے، لیکن موت میں سکون کا سبب بننا اتنا ہی ضروری ہے۔
نرسنگ ایک اچھا پیشہ ہے۔
انسانیت کی خدمت ایک عظیم کام ہے۔
نرسیں خاندانوں اور معاشروں میں اہم کردار ادا کرتی ہیں. دیہی اور شہری علاقوں کے لوگ ان کی بہت عزت کرتے ہیں۔