صحت مند زندگی کا حصول کیے ممکن ہے?

In عوام کی آواز
January 17, 2021

تنگ دستی اگر نہ ہو غالب
تندرستی ہزار نعمت ہے

تندرستی ہزار نعمت ہے۔ اگر انسان صحت مند ہو تو وہ نہ صرف مشکل کام کو پورا کرنے کا عزم رکھتا ہے بلکہ اپنی زندگی کے ہر ایک لمحے کو بھی بھر پور طریقے سے جی سکتا ہے۔ جبکہ اسکے برعکس بیمار انسان خود دوسروں پہ بوجھ ہوتا ہے۔ اور اپنی زندگی سے اکتا جاتا ہے۔ اس لیے ہر انسان کو اپنی صحت کا بھرپور خیال رکھنا چاہیے۔ ذیل میں صحت مند زندگی گزارنے کے کچھ اصول بتاۓ جارہے ہیں جن پہ عمل کرکے آپ نہ صرف خود کو ہمیشہ چست رکھ سکتے ہیں بلکہ بڑھاپے میں بھی خود کو توانا محسوس کرینگے۔

1: صحت مند زندگی گزارنے کیلۓ ورزش انسان کی زندگی میں ایک رول ماڈل کا کردار ادا کرتی ہے۔ صبح سویرے پیدل چلنا دل اور جگر کیلۓ انتہاٸ مفید ہے کیونکہ اس وقت ہوا صاف ہوتی ہے۔ اور پیدل چلنے سے جسم سے سارے زہریلے مادے پسینے کے ذریعے خارج ہوجاتے ہیں۔ صبح کی صاف ہوا میں لمبے لمبے سانس لینے چاہییں۔ اور گھر واپس آکر نہانا ضرور چاہییے۔

2: آٹھ گھنٹے کی نیند لینا صحت مند زندگی کا ایک لازمی جزو ہے۔ عام آدمی کی اچھی صحت کیلۓ 8 گھنٹے سونا انتہاٸ ضروری ہے۔

3: ناشتہ کبھی نہ چھوڑیں۔ کیونکہ اس سے قبل از وقت بڑھاپا آنے کا بھی خطرہ ہوتا ہے۔ اسکے علاوہ جو دماغی اور جسمانی کام کرتے ہیں ان کیلۓ ناشتہ کرنا ازحد ضروری بھی ہے۔ کیونکہ ساری رات معدہ خالی رہتا ہے ۔

4: ایک صحت مندانہ زندگی کے حصول کیلۓ اچھی اور متوازن غذا کا لینا ضروری ہے۔ انسانی جسم بھی ایک مشین کی مانند ہے۔ جس طرح ایک مشین کو بہتر طریقے سے کام کرنے کیلۓ ایندھن کی ضرورت ہوتی ہے۔ بالکل اسی طرح انسانی جسم کو بھی غذا چاہیے ہوتی ہے۔ اچھی غذا استعمال کرنے سے نہ صرف چاک و چوبند رہا جا سکتا ہے بلکہ اس سے ہمارے جسم کی نشونما بھی ہوتی ہے۔

#متوازن غذا میں کیا لیں??
موسمی پھل اور سبزیاں ایک بہترین غذا کے طور پہ استمعال کیے جاسکتے ہیں۔ پھلوں کا جوس ناشتے میں لیں۔ اور دن بھر میں جب کبھی بھی بھوک لگے کوٸ بھی موسمی پھل کھا لیں۔ ہرے پتوں والی سبزیوں میں آٸرن بھرپور مقدار میں ہوتی ہے۔ اور گاجر آنکھوں کی بیناٸ کیلۓ مفید ہے۔ اسکے علاوہ بند گوبھی کو سلاد کے طور پہ کچا استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ موٹاپے سے پریشان افراد بند گوبھی کو سلاد کے طور پہ کھا کر اپنے موٹاپے پہ کنٹرول پاسکتے ہیں ۔

#کن اشیاء سے پرہیز کریں؟؟
وہ غذاٸیں جن میں نشاستہ (carbohydrate) زیادہ ہوتا ہے، ان سے پرہیز کریں۔ جیسے آلو ، چاول چینی وغیرہ وغیرہ۔ اور میٹھی چیزیں بھی کم سے کم استمعال کریں ۔ فاسٹ فوڈ جسے جنک فوڈ بھی کہا جاتا ہے جن میں آلو چپس ، میکرونی ، برگرز وغیرہ شامل ہیں ، ان سے مکمل پرہیز کرنا بہت ضروری ہے۔ اگر آپ فاسٹ فوڈ کے زیادہ شوقین ہیں تو مہینے میں ایک بار کھالیں۔ ورنہ مکمل چھوڑ دیں۔ کونکہ ان چیزوں سے جسم میں چربی پیدا ہوتی ہے۔ اگر کوٸ موٹاپے کا شکار ہے تو ان کیلۓ فاسٹ فوڈ اور نشاستہ والی چیزیں زہر سے بھی زیادہ نقصان دہ ہیں۔