کریمی چکن بنانے کے لئے جو اجزا چاہیے وہ نوٹ کر لیں
چکن تین سو گرام
ایک کپ دہی
تین سے چار ہری مرچیں
ایک عدد پیاز
دس سے بارہ کاجو
عدد ثابت کالی مرچ 20
نمک حسب ضرورت
ایک چمچ ادرک لہسن کا پیسٹ
ترکیب
چکن میں ایک کپ دہی ادرک لہسن کا پیسٹ تھوڑا سا نمک اور کالی مرچ ڈال کر میری نیٹ کر لیں. آپ ایک پین میں حسب ضرورت تیل ڈالیں. پیاز اور ہری مرچ ڈال کر فرائی کرلیں. ہلکہ فرائی ہونے پر ایک کپ پانی ڈال کر تھوڑی دیر پکا لیں. اس میں کاجو بہی ڈال دے ٹھنڈا ہونے پر پیس دیں. اب تیل گرم کریں اور اس میں اس پیسٹ کو اچھی طرح بھون لیں اب اس میں چکن ڈال کر اچھی طرح چکن کو پکا لین اس میں ایک چمچ مکھن اور دو چمچ کریم ڈال کے دس منٹ تک اور پکائیں .
لیجیے کریمی چکن تیار ہے