بزرگ ہوں یا جوان بار بار پیشاب آنا متعدد لوگوں کا ایک عام مسئلہ بن چکا ہے ، دراصل بار بار پیشاب آنے کی اصل وجہ مثانے کی کمزوری ہوتی ہے، اس کے علاوہ کچھ دوسری وجوہات بھی ہو سکتی ہیں، موسم سرما میں حاجت زیادہ ہوتی ہے، جوانوں کو پھر بھی اتنا محسوس نہیں ہوتا مگر بڑی عمر کے افراد کے لیے یہ مسئلہ وبال جان بن جاتا ہے، گھٹنوں کے مریضوں کے لیے تو یہ صورتحال اوربھی زیادہ تکلیف دہ ہوتی ہے اس لئے آج کی اس ویڈیو میں ہم آپ کو بار بار پیشاب آنے کا ایک بہترین اور قدرتی علاج بتائیں گے
اس قدرتی نسخہ سے آپ کے مثانے کی کمزوری دور ہوگی جس سے آپ کو بار باربیت الخلاء نہیں جانا پڑے گا، سب سے پہلے تو آپ کو بتاتے ہیں کہ مثانے کی کمزوری کے اسباب کیا ہیں، ان اسباب میں سے ایک یہ ہے کہ حاجت کی صورت میں بیت الخلاء نہ جانا بلکہ برداشت کی حد تک روکے رکھنا، سرد تاثیر کی غذائیں بکثرت استعمال کرنا، نیکوٹین اور کیفین کے حامل مشروبات جیسے چائے،کافی،کولڈ ڈرنک وغیرہ کا حد سے بڑھ کر استعمال کرنا، مثانے کے پٹھوں کا کمزور ہونا اور میٹا بولزم کی خرابی کیساتھ ساتھ دائمی قبض وغیرہ ہونا بھی اس مرض کی وجہ بن سکتا ہے، مثانے کی کمزوری میں مبتلا افراد کو سب سے پہلے چائے، کافی، کولڈ ڈرنک اور چینی کا استعمال ممکن حد تک کم کر دینا چاہیے، مشاہدے میں یہ بات بھی آئی ہے کہ تیز پتی اور تیز چینی والی چائے کی کثرت بھی مثانہ کی کمزوری کے مسائل پیدا کرتی ہے،اسی طرح پیشاپ کے بعد سفید قطروں کا آنا بھی دراصل مثانے کی کمزوری ہی کی وجہ سے ہوتا ہے اور کچھ افراد تو ایسے بھی ہوتے ہیں جن سے پیشاب کنٹرول ہی نہیں ہو پاتا، اسی طرح سفید پانی کا پیشاب کے ساتھ آنا کسی اندرونی زخم کا پیپ ہو سکتا ہے،
یہ بھی ہو سکتا ہے کہ یہ گردوں کی تکلیف کے باعث آتا ہو جس کی وجہ سے گردوںکی چربی پگھل کر پیشاب میں آرہی ہو، اس کے علاوہ بعض حکماء اسے جریان بھی کہتے ہیں جو گرم غذاؤں کی کثرت کی وجہ سے پیشاب کیساتھ مادہ منویہ کا خروج ہے لیکن اس کی علامت یہ ہے کہ یہ شدید جلن پیدا کرتے ہوئے پیشاب کے بعد چند قطروں کی صورت میں خارج ہوتا ہے، اس کی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں لیکن جن لوگوں کا مثانہ کمزور ہو ان کے لئے نسخہ حاضر ہے، ضروری عرض ہے کہ یہ تمام ویڈیوز معلومات کیلئے ہوتی ہیں-کوئی بھی نسخہ استعمال کرنے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کر لیا کریں کہ آپ کا جسم اس نسخہ کو استعمال کرنے کے قابل ہے بھی یا نہیں۔۔۔ چلیں اب نسخہ جان لیں:اس بہترین قدرتی نسخے کو تیار کرنے کے لیے جن اجزاء کی ضرورت ہے وہ نوٹ کر لیں، اس نسخہ میں تین چیزیں استعمال ہوں گی اجوائن ،گُڑاور کالے تِل۔۔۔ سب پہلے آپ شیشے یا پلاسٹک کی ایک صاف پیالی لے لیں اور اس میں ایک چمچ کالے تِل ڈال دیں، کالے تلوں کی تاثیر گرم ہوتی ہے اور یہ بار بار پیشاب آنے کا بہترین علاج ہیں، یہ مثانے کی کمزوری دور کرکے اسے مضبوط بنائیں گے،
یہ پروٹین اور دیگر معدنیات سے بھرپور ہوتے ہیں ،یہ آپ کو کسی بھی پنسار سٹور سے بآسانی مل جائیں گے، اس کی قیمت بہت زیادہ نہیں ہے آپ دس بیس روپے کے لے لیںکافی ہو جائیں گے اور اب بیس روپے کے تلوں میں ایک چمچ اجوائن شامل کر لیں، اجوائن کے بارے میں تو یقیناً سبھی جانتے ہیں کہ یہ نہ صرف کھانوں کی لذت کو بڑھاتی ہے بلکہ بہت سے امراض میں دوا کے طور پر بھی استعمال ہوتی ہے، اجوائن بھی بار بار پیشاب آنے کے مسئلے کا بہترین علاج ہےاور اس کیساتھ ساتھ معدے اور پیٹ کے امراض میں بھی نہایت مفید ہے، دونوں چیزیں یکجا کرنے کے بعد ایک چمچ پیسا ہوا گڑھ شامل کر لیں، یاد رکھیں کہ آپ نے گڑ کو گرائنڈ نہیں کرنا یعنی پاؤڈر نہیں بنانا بلکہ اسے پیسنا ہے، گُڑمیں قدرتی اجزاء کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے، اس کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے پہلے دور میں چینی کی نسبت گُڑ زیادہ استعمال ہوتا تھا گُڑ کے استعمال سے مثانے میں موجود ہر قسم کی رکاوٹ دور ہوجاتی ہے کمزوری کا خاتمہ ہوتا ہے، گُڑ بھی بار بار پیشاب آنے کو روکتا ہے اس کے استعمال سے ان شاء مثانہ بہت مضبوط ہو جائےگا
Also Read:
https://newzflex.com/37261
اب چمچ کی مدد سےیہ تمام اجزاء اچھی طرح مکس کرلیں تاکہ یہ بہترین دوا تیار ہو سکے ا اور اسے کسی صاف شیشے کی چھوٹی سی بوتل میں محفوظ کر کے اپنے پاس رکھ لیں، روزانہ رات کو سونے سے قبل اس مکسچر کا آدھا چمچ پانی کے ساتھ کھا لیں، اس کے بعد آپ نے کچھ کھانا پینا نہیں ہے، بار بار پیشاب آنے سے پریشان مرد و خواتین ، لڑکے اور لڑکیاں اس نسخے کو ایک ہفتے تک استعمال کریں انشاء اللہ بہت فائدہ ہوگا، اس نسخے کو فیس بک اور واٹس ایپ پر صدقہ جاریہ کی نیت سے دوسروں کے ساتھ ضرور شیئر کیجئے گا اور جن لوگوں کو جریان کا مسئلہ ہو وہ روٹی کا ثریدبنا کر استعمال کریں، یہ نبی کریم ﷺ کی سنت بھی ہے اور اس میں درجنوں فوائد بھی چھپے ہیں۔۔۔ ثرید بنانے کا آسان طریقہ یہی ہے کہ گھر میں جو بھی سالن پکا ہو اس میں تھوڑا سا پانی ملا کر پتلا کر لیں اور روٹی کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے اس میں ڈال دیں، جب روٹی اچھی طرح سالن کو جذب کر لے تو اسے کھا لیں۔۔۔ نمک مرچ حسب ضرورت استعمال کر سکتے ہیں۔
پشاب کے نسحہ میں مقدار کا ذکر نیں کیا
پیشاب والا جو نسخہ بتایا ہے کیا اجوائن اور کالے تل بھی پیسنے ھیں یا کے ان کو اسی طرح مکس کرنا ھے اور گڑ کو پیس کر ساتھ شامل کرنا ھے