Skip to content

ایک خواب

ایک آدمی نے ایک رات خواب کو دیکھا کہ گویا میں بڑے وسیع میدان میں ہوں اچانک ایک خطرناک ببر شیر اس کےپیچھے دوڑ رہا ہے بھاگتے بھاگتے کوئی پناہ نہ مل رہی تھی دیکھا کہ ایک بہت بڑا کنواں ہے اور اس پر ایک درخت ہیں جس کی شاخیں کنویں میں لٹک رہی ہیں یہ شاخوں کو پکڑ کر کنویں میں لٹک گیا یہ شیر بھی کنویں کے اوپر آکر کھڑا ہو گیا تو پھر اس آدمی نے کنویں میں دیکھا تو ایک بہت بڑا اژدھا منہ کھولے ہوئے ہے تو یہ اور بھی گھبرا گیا کہ اوپر شیر ہے اور نیچے اژدھا ہے پھر جب اس نے شاخوں کی طرف دیکھا کہ وہ شاخیں کہ جن کو وہ پکڑ کر یہ لٹکا ہوا تھا اس کو بھی دو موٹے موٹے چوہے کاٹ رہے ہیں جن کی رنگ سیاہ و سفید تھے اب تو سوائے ہلاکت کے کچھ بھی نہ تھا موت سامنے ہے نہ جائے رفتن نہ پائے ماندن۔۔۔
یہ خوفناک خواب صبح اخک بزرگ کو سنایا بزرگ خواب کی تعبیر کچھ یہ بتائی کہ وہ شیر موت کا فرشتہ ہیں جو ہر وقت ہم پر مسلط ہے یعنی اس سے مضر نہیں ہے اور کنواں قبر ہے ہر انسان اس میں جا ئے گا اور وہ سیاہ اور سفید جانور جو درخت کو کاٹ رہے ہیں وہ زندگی کے دن و رات ہے جو انسان کی زندگی کو ختم کر رہے ہیں پھر بزرگ نے فرمایا کہ یہ خواب ایک حقیقت ہے جس سے ہر انسان کا سابقہ پڑے گا۔۔۔
ہر حال میں رہا جو ترا آسرا مجھے
مایوس کر سکا نہ ہجوم بلا مجھے
اله العالمین ہمارے دلوں میں دنیا سے نفرت اور آخرت کی محبت نصیب فرما۔۔۔آمین۔۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *