ایک آدمی نے ایک رات خواب کو دیکھا کہ گویا میں بڑے وسیع میدان میں ہوں اچانک ایک خطرناک ببر شیر اس کےپیچھے دوڑ رہا ہے بھاگتے بھاگتے کوئی پناہ نہ مل رہی تھی دیکھا کہ ایک بہت بڑا کنواں ہے اور اس پر ایک درخت ہیں جس کی شاخیں کنویں میں لٹک رہی ہیں یہ شاخوں کو پکڑ کر کنویں میں لٹک گیا یہ شیر بھی کنویں کے اوپر آکر کھڑا ہو گیا تو پھر اس آدمی نے کنویں میں دیکھا تو ایک بہت بڑا اژدھا منہ کھولے ہوئے ہے تو یہ اور بھی گھبرا گیا کہ اوپر شیر ہے اور نیچے اژدھا ہے پھر جب اس نے شاخوں کی طرف دیکھا کہ وہ شاخیں کہ جن کو وہ پکڑ کر یہ لٹکا ہوا تھا اس کو بھی دو موٹے موٹے چوہے کاٹ رہے ہیں جن کی رنگ سیاہ و سفید تھے اب تو سوائے ہلاکت کے کچھ بھی نہ تھا موت سامنے ہے نہ جائے رفتن نہ پائے ماندن۔۔۔ یہ خوفناک خواب صبح اخک بزرگ کو سنایا بزرگ خواب کی تعبیر کچھ یہ بتائی کہ وہ شیر موت کا فرشتہ ہیں جو ہر وقت ہم پر مسلط ہے یعنی اس سے مضر نہیں ہے اور کنواں قبر ہے ہر انسان اس میں جا ئے گا اور وہ سیاہ اور سفید جانور جو درخت کو کاٹ رہے ہیں وہ زندگی کے دن و رات ہے جو انسان کی زندگی کو ختم کر رہے ہیں پھر بزرگ نے فرمایا کہ یہ خواب ایک حقیقت ہے جس سے ہر انسان کا سابقہ پڑے گا۔۔۔ ہر حال میں رہا جو ترا آسرا مجھے مایوس کر سکا نہ ہجوم بلا مجھے اله العالمین ہمارے دلوں میں دنیا سے نفرت اور آخرت کی محبت نصیب فرما۔۔۔آمین۔۔۔
دنیا کس کو کہتے ہیں؟ مولانا رومی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ دنیا اللہ سے غفلت کا نام ہے۔ مال واولاد سونا چاندی کانام نہیں ہے ہاں اگر یہی چیزیں اللہ سے غافل کر رہی ہیں تو پھر یہ دنیا ہیں العرض اگر کوئی عالم وحاجی سخی ومجاہد ہوتے ہوئے بھی اللہ سے غافل ہے اور ان مقدس مشنوں سے مقصود بھی دنیا کمانا ہے تو پھر آخرت ان کا بدلہ نہ ہوگا۔ جناب سیدالمرسلین صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں: (نعمته الدنیا مطئة الاخرةِ) یعنی وہ دنیا جس سے آخرت حاصل ہو رہی ہے وہ بہتر ہے یعنی انسان ہر کام بال بچے اللہ کے احکام کے مطابق پال رہا ہے تو اس کو آخرت میں اجر ملے گا اسی طرح زراعت تجارت ہر چیز اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کے مطابق ہو تو یہ دنیا میں شمار نہیں ہوگا۔ اور وہ دنیا جو انسان کو غافل کرتا ہو تو اس کے متعلق رحمةاللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ:(الدنیا ملعونة وطالبھا کلاب) فرماتے ہیں کہ دنیا ملعون ہیں اور اس کے طلب گار کتے ہیں اور ایک اور جگہ فرماتے ہیں کہ دنیا مردار ہے اور اس کے طالب کتے ہیں یعنی جس طرح کتے مردار پر ٹوٹتے ہیں اور ہر کتے کی خواہش ہوتی ہیں کہ میں ہی یہ سارا مردار کھالوں اسی طرح اہل دنیا میں ہر ایک کی خواہش ہوتی ہے کہ ساری دنیا میرے پاس آجائے اور وہ کتوں کی طرح دوسروں پر غراتے ہیں نیز کتا اپنے مرداربھائی کتے کا گوشت بھی کھا جاتا ہے اسی طرح دنیا دار بھی دنیا کی خاطر اپنے بھائی کا گلہ کاٹ دیتے ہیں جس طرح کتے کو دوسرے کتے کی مرنے سے عبرت حاصل نہیں ہوتی اسی طرح ایک انسان کے مرنے سے دوسرے انسان کو بھی عبرت حاصل نہیں ہوتی۔ العَياذ بالله حضور انور صلی اللہ علیہ وسلم نے دنیا داروں کو کتے کے ساتھ تشببیہ دی ہے۔ حالانکہ کوّا بھی مردار خور ہے لیکن کوّے اور کتے میں فرق ہے جب ایک کوا کسی مردار کو کاٹ رہا ہوتا ہے تو وہ دوسرے کوے پر نہیں غراتا اور اگر کوئی کوا کسی مردہ جانور دیکھ لیتا ہے تو وہ دوسرے ہم مثل کووں کو بلاتا ہے بخلاف کتے کہ وہ ایسا نہیں کرتے۔ کوے رات کو مردار نہیں کھاتے جبکہ کتے دن رات کھاتے ہیں ان کے پیٹ نہیں بھرتے۔ کتا اپنے مردہ بھائی کو دیکھ کر خوش ہو جاتے ہیں لیکن کوے اپنے مردے کوے کو دیکھ کر پریشان ہو جاتے ہیں۔ اللہ ہمیں سیدھا راہ پر چلنے کی توفیق عطا فرما دیجئیے۔۔۔آمين۔۔۔
آج سے سیرت النبی الکریمﷺکا مبارک سلسلہ شروع کیا جا رھا ہےلیکن آپﷺ کی سیرت پاک کے تذکرہ سے پہلے بہت ضروری ھے کہ آپ کو سرزمین عرب اور عرب قوم اور اس دور کے عمومی حالات سے روشناس کرایا جاۓ تاکہ آپ زیادہ بہتر طریقے سے سمجھ سکیں کہ آپﷺ کی پیدائش کے وقت عرب اور دنیا کے حالات کیسے تھے۔ ملک عرب ایک جزیرہ نما ھے جس کے جنوب میں بحیرہ عرب،مشرق میں خلیج فارس و بحیرہ عمان،مغرب میں بحیرہ قلزم ہے،تین اطراف سے پانی میں گھرے اس ملک کے شمال میں شام کا ملک واقع ہےمجموعی طور پر اس ملک کا اکثر حصہ ریگستانوں اور غیر آباد بے آب و گیاہ وادیوں پرمشتمل ھے جبکہ چند علاقے اپنی سرسبزی اور شادابی کے لیے بھی مشھور ھیں طبعی لحاظ سے اس ملک کے پانچ حصے ھیں۔ یمن یمن جزیرہ عرب کا سب سے زرخیز علاقہ رھا ھے جس کو پرامن ھونے کی وجہ سے یہ نام دیا گیا آب و ہوا معتدل ھے اور اسکے پہاڑوں کے درمیان وسیع و شاداب وادیاں ھیں جہاں پھل و سبزیاں بکثرت پیدا ھوتے ہیں قوم”سبا” کامسکن عرب کا یہی علاقہ تھا جس نے آبپاشی کے لیے بہت سے بند (ڈیم) بناۓ جن میں “مارب” نام کا مشھور بند بھی تھا اس قوم کی نافرمانی کی وجہ سے جب ان پر عذاب آیا تو یہی بند ٹوٹ گیا تھا اور ایک عظیم سیلاب آیا جس کی وجہ سے قوم سبا عرب کے طول و عرض میں منتشرھوگئی۔ حجاز یمن کے شمال میں حجاز کا علاقہ واقع ہے۔ حجاز ملک عرب کا وہ حصہ ہے جسے اللہ نے نور ہدایت کی شمع فروزاں کرنے کے لیے منتخب کیا اس خطہ کا مرکزی شھر مکہ مکرمہ ھے جو بے آب و گیاہ وادیوں اور پہاڑوں پرمشتمل ایک ریگستانی علاقہ ھے حجاز کا دوسرا اھم شھر یثرب ھے جو بعد میں مدینۃ النبی کہلایا جبکہ مکہ کے مشرق میں طائف کا شہر ھے جو اپنے سرسبز اور لہلہاتے کھیتوں اور سایہ دار نخلستانوں اور مختلف پھلوں کی کثرت کی وجہ عرب کے ریگستان میں جنت ارضی کی مثل ہے،حجاز میں بدر، احد، بیرمعونہ،حدیبیہ اور خیبر کی وادیاں بھی قابل ذکر ہیں۔ نجد ملک عرب کا ایک اھم حصہ نجد ھے جو حجاز کے مشرق میں ھے اور جہاں آج کل سعودی عرب کا دارالحکومت “الریاض” واقع ہے۔ حضرموت یہ یمن کے مشرق میں ساحلی علاقہ ہے بظاہر ویران علاقہ ہے پرانے زمانے میں یہاں”ظفار”اور”شیبان”نامی دوشھر تھے۔ مشرقی ساحلی علاقے (عرب امارات) ان میں عمان’ الاحساء اور بحرین کے علاقے شامل ہیں،یہاں سے پرانےزمانے میں سمندر سے موتی نکالے جاتے تھے جبکہ آج کل یہ علاقہ تیل کی دولت سے مالا مال ہے۔ وادی سیناء حجازکے شمال مشرق میں خلیج سویز اورخلیج ایلہ کے درمیان وادی سیناء کا علاقہ ہے جہاں موسیٰ علیہ السلام کی قوم چالیس سال تک چکر لگاتی رہی،طورسیناء بھی یہیں واقع ہے جہاں حضرت موسیٰ علیہ السلام کو تورات کی تختیاں دی گئیں۔ نوٹ ایک بات ذہن میں رکھیں کہ اصل ملک عرب میں آج کے سعودی عرب، یمن، بحرین، عمان کا علاقہ شامل تھا جبکہ شام عراق اورمصر جیسے ممالک بعد میں فتح ھوۓ اور عربوں کی ایک کثیر تعداد وھاں نقل مکانی کرکے آباد ھوئی اور نتیجتاً یہ ملک بھی عربی رنگ میں ڈھل گئے لیکن اصل عرب علاقہ وھی ھے جو موجودہ سعودیہ،بحرین،عمان اوریمن کے علاقہ پر مشتمل ھے اور اس جزیرہ نما کی شکل نقشہ میں واضح طور دیکھی جاسکتی ہے۔ عرب کو”عرب” کا نام کیوں دیا گیا اس کے متعلق دو آراء ھیں ایک راۓ کے مطابق عرب کے لفظی معنی “فصاحت اور زبان آوری”کے ہیں عربی لوگ فصاحت و بلاغت کے اعتبار سے دیگر اقوام کو اپنا ھم پایہ اور ھم پلہ نہیں سمجھتے تھے اس لیے اپنے آپ کو عرب (فصیح البیان) اور باقی دنیا کو عجم (گونگا) کہتے تھے۔دوسری راۓ کےمطابق لفظ عرب”عربہ” سے نکلا ہے جس کے معنی صحرا اور ریگستان کے ہیں چونکہ اس ملک کا بیشتر حصہ دشت و صحرا پرمشتمل ھے اس لیے سارے ملک کو عرب کہا جانے لگا۔ »»»»»»جاری ہے۔ سیرت المصطفیٰ:مولانا محمدادریس کاندہلوی الرحیق المختوم:مولانا صفی الرحمن مبارکپوری