Skip to content

محبت کیاہے اور کیوں ضروری ہے ۔۔۔۔ تحریر: عزیزاللہ غالب

محبت کی میٹھی اور مقدس آواز اب کسی کو اچھی نہیں لگتی کیونکہ آج کل لوگوں کے دل نفرت ، حسد ، بغض اور تضاد کے عادی ہوچکےہیں۔اب لوگوں کے دل تمام محبت ، اتحاد اور بھائی چارے کے ماحول میں رہنے کی عظیم نعمت سے محروم ہیں جو خون خرابے،غربت اورمنافقت کی جنگوں کے خوفناک ماحول میں ظلم کی زندگی بسر کرنے کے ساتھ ساتھ محبت کے مخالف بھی ہیں۔

یہ لوگ محبت کی قدر نہیں کرتے کیونکہ اب لوگ زندگی کو بھی قدر کی نگاہ سے نہیں دیکھتے مگر حقیقت یہ ہے کہ معاشرے میں محبت کی زندگی اتنی پیاری ہوتی ے کہ لوگوں کو کبھی تکلیف کا سامنا نہیں کرنا پڑتا لہذا محبت کی زندگی میں وہ خفیہ لذتیں ہیں جو محبت کرنے والے ہی محسوس کرسکتے ہیں، میرے خیال سے محبت کے بغیر دل مردہ ہوتاہے۔بقول شیکسپیئر کہ محبت ایک عذاب ہے لیکن محبت سے محرومی موت ہے۔ زندگی اور محبت کا ایک دوسرے سے گہرا تعلق ہے۔ محبت کے بغیر زندگی بے مہار ہے۔ محبت زندگی کو خوبصورت بناتی ہے۔ زندگی کی خوبصورتی محبت پر منحصر ہوتی ہے۔ اگر ہم چاہیں تو ہم اپنی زندگی کو مزید خوبصورت بنا سکتے ہیں۔جب سب کے درمیان محبت ہوتی ہے تو ہماری زندگی مزید خوبصورت ہوجاتی ہے۔محبت کا دوسرا مرحلہ تعلق کے بعد کا ہے ۔جب انسان کئی سالوں کی جدوجہد اور کشمکش کے بعد اپنی منزل مقصود تک پہنچ جاتا ہے تو یہ فطری بات ہے کہ وہ خوشی کے سمندر میں ڈوب جاتا ہے اور اس کی روح خوشی کے آسمان پر اڑ نے لگ جاتا ہے۔

جو بھی محبت کو نہیں جانتا اسے زندگی میں دلچسپی نہیں ہوتی۔ زندگی کی خوبصورت یادیں محبت سے ہی وابستہ ہوتی ہیں۔ اگر کوئی اپنی زندگی کی اچھی اور بری یادیں نہیں رکھتا تو اُن کی زندگی میں کیف و سرور نہیں رہتا۔ اگر کسی کے دل میں محبت کا خوبصورت احساس نہیں ہوتا ہے تو وہ پزندگی پر توجہ نہیں دیتا جسے اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کی فلاح و بہبود اور زندگی کی ضروریات کے لئے پیدا کیا ہے۔اگر ہم خوشی سے اپنی زندگی بسر کرنا چاہتے ہیں اور زندگی کو خوبصورت رنگ دینا چاہتے ہیں تو ہمیں اسے محبت کے رنگوں سے خوبصورت بنانا ہوگا تاکہ ہم لوگوں سے نفرت کے بجائے محبت اور سچائی کا رشتہ قائم کرسکیں۔محبت دل کی وہ آواز ہے جو دو نامعلوم دلوں کے مابین ایک معاہدہ ہوتاہے محبت ایسی چیز ہے جس کو کسی مالی مدد کی ضرورت نہیں ہوتی۔ محبت ساری زندگی کی پہلی اور آخری خواہش ہوتی ہے۔ میرے خیال سے ہر ایک کو سچی محبت کی ضرورت ہوتی ہے۔

مشاہدے کے طور پر اگر سوچا جائےجب ایک بچہ محبت کے بغیر بڑا ہوتا ہے تو اس کی معاشرتی زندگی کمزور ہوجاتی ہے اور اگر وہ محبت میں پروان چڑھتا ہے تو اس کی زندگی آخر تک بہت خوشگوار اور خوبصورت بسر ہوتی ہے۔ لہذا ہمارے دلوں میں ہمیشہ کے لئے محبت رہنی چاہئے تاکہ ہماری زندگی پرسکون ہو کیونکہ دنیا محبت پر قائم ہے۔محبت تشدد اور جنگ نہیں ہے۔ جنگ اور تشدد کے ذریعہ ہماری زندگی خوبصورت نہیں بنتی اگر آپ کی زندگی سکون، راحت، کیف و سرور نہیں ہیں تو اپنی زندگی کو محبت کسے جوڑ دے۔

جو محبت میں حوس کو تلاش کرتے ہیں
ایسے لوگوں سے میں دامن بچا کے رکھتا ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *