Skip to content
  • by

ہیلو بولنا چاہیے یا سلام کرنا چاہیے ۔

*سلام کا فائدہ*
اگر آپ نے کسی سے ملاقات کے وقت یا ملنے کے وقت ’’ہیلو‘‘ کہہ دیا تو آپ کے اِس لفظ سے اُس کو کیا فائدہ ہوا،یقینا کوئی فائدہ نہیں ہوا ہوگا ۔ دنیا کا کوئی فائدہ ہوا؟ یا آخرت کا کوئی فائدہ ہوا، ظاہر ہے کہ کوئی فائدہ نہیں ہوا ہوگا۔ لیکن اگر آپ نے ملاقات کے ٹائم یہ الفاظ ’’السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘‘جس کاترجمہ یہ ہے کہ ’’تم پر سلامتی ہو اور اللہ کی رحمتیں اور برکتیں ہوں‘‘ آپ پر سلامتی ہو اور اللہ کی طرف سے آپ پر رحمتیں ہوں اور بر کتیں ہوں تو اِن الفاظ سے یہ فائدہ ہوا کہ آپ نے ملاقات یا ملنے والے کو تین دعائیں دیں…
نمبر ایک آپ پر سلامتی ہو، نمبر دو اللہ تعالی کی رحمتیں اور نمبر تین اللہ تعالی کی طرف سے آپ پر بر کتیں ہوں اس سے اچھی دعا اور کیا ہو سکتی ہے ۔

اگر آپ نے کسی کو ’’گڈ مارننگ‘‘ انگلش میں کہا جس کا مطلب ہے اچھا صبح یا ’’گڈایوننگ‘‘ کہا یعنی صبح بخیر، شام بخیر تو اگر اس کو دعاکے معنی پر بھی محمول کرلیں تواِس صورت میں آپ نے جو اُس کو دعا دی وہ صرف صبح و شام کی حد تک محدود ہے، کہ تمہاری سحر یا صبح اچھی ہوجائے یا تمہاری شام یعنی ایوننگ اچھی ہوجائے؛ لیکن اسلام نے ہمیں جو کلمہ سکھایا ہے یہ وہ ایسا جامع کلمہ ہے کہ اگر ایک مرتبہ بھی کسی مخلص و اچھے مسلمان کا سلام اور دعا، ہمارے حق میں اللہ تبارک و تعالی کی بارگاہ میں قبول و منظور ہوجائے تو ان شاء اللہ ساری گندگی اور برائی ہم سے دور ہوجائینگے اور دنیا وآخرت کی فلاح و بہبود حاصل ہوجائے گا، یہ نعمت آپ کو دنیا کی کسی بھی دوسری قوموں اور مذہب میں نہیں ملے گی۔

الحمدللہ یہ صرف اور صرف اس قوم کی پہچان ہے اور خصوصیت ہےایک دوسرے ہو سلام کرنا اور ایک دوسرے سے با خبر رہنا اس سے اور اچھی بات کیا ہو سکتی ہے ۔

سلام کرنے سے دل میں نرمی آتی ہے جس کو سلام کیا جائے گا اگر چہ وہ جتنا بھی سنگ دل کیوں نہ ہو پھر بھی سلام کرنے سے اس کی دل میں نرمی پیدا ہوگی ۔اور اس سے بات چیت کرنے میں زیادہ دیکھت پیش نہیں آئے گا ۔تو اس لیے جس سے بھی ملنا ہو تو سب سے پہلے سلام کرنا چاہے بعد میں اور باتیں کرنی چاہے ۔ہاں دوسری بات یہ بھی یاد رکھو کہ اگر کوئ شحص آفس میں بیٹا ہوا ہے اور آپ کو اس سے کوئ کام ہے ،تم اس کے آفس میں چلے گئے ،تو فورا سلام کر کے مصافحہ کرنی کی ضرورت نہیں۔بس اسے اپنا مسئلہ بتاو ۔

اس سے بھی پتہ چلتا ہے کہ اگر کوئی بڑا عہدیدار آپ کی طرف دھیان نہیں کرتا تو سلام کرنا اس کا دھیان اپنی طرف کرنا بہت آسان ہے۔
تو پلیز سلام کو عام کرو ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *