آج کی ریسپی بہت مزہ دار اور بچوں کی پسندیدہ ہے۔
آئیے آج ہم اس کو دیگچے میں بنانا سیکھتے ہیں۔
ترکیب کے اجزا نوٹ فرما لیں۔
اجزاء
میدہ ٢٥٠ گرام
انڈے چھ عدد
چینی ٢٥٠ گرام
مکھن ٢٥٠ گرام
بیکنگ پاؤڈر ١٢ گرام
ونیلا اسنس دو ٹی اسپون
بیکنگ کپ کیکز مولڈ
مکس فروٹز ۲۵۰ گرام(کٹ کیے ہوئے )
* بنانے کی ترکیب*
سب سے پہلے چینی اور انڈوں کو خوب پینٹ لیں کیا اس میں چینی باقی نہ رہے اور خوب اچھے سے گھل جائے اب اس میں مکھن شامل کر دیں اور پھر سے بلیڈ کریں۔اس کے بعد اس میں ونیلااسنس شامل کر دیں اور مکس کریں۔
میدے اور بیکنگ پاؤڈر کو چار پانچ بار آٹے والی چھانی سے چھان لیں تاکہ اس کی تمام ہوا نکل جائے۔اور اب اس چھانے ہوئے میدے اور بیکنگ پاؤڈر کو کو آہستہ آہستہ باقی کے آمیزے میں شامل کر دیں۔۔جب تمام آمیزہ اچھے سے مکس ہو جائے۔تو اس کے اندر ٹوٹی فروٹی شامل کردیں ۔اور دوبارہ سے مکس کریں ۔
اب آپ کا ٹوٹی فروٹی کپ کیکز کا آمیزہ بن کر تیار ہو چکا ہے ۔
آپ کپ کیکز کی ایک بیکنگ ٹرے لیں۔ اس کو اچھے سے گریس کرلیں۔ اس کے بعد اس کے اندر پیپر کپ کیکز مولڈ لگا دیں۔ اور باری باری اس میں آمیزہ ڈالتے جا ہیں۔
ایک دیگچے کو پندرہ منٹ کے لیے چولہے پرگرم ہونے کے لیے رکھ دیں۔جب دیگچا اچھے سے گرم ہو جائے ۔تو اس کے اندر اسٹینڈ رکھیں اور اوپر سے بیکنگ ٹرے پر رکھ دیں ۔اس کے بعد دیگچے کو ڈھکن سے بند کر دیں اور پھر کوئی بھاری چیز ڈھکن پر رکھ دیں ۔
30 منٹ کے لیے ٹوٹی فروٹی کپ کیکز کو بیک ہونے دیں۔۔بار بار دیگچے کے ڈھکن کو نہ ہٹائے ۔آنچ درمیانی کردیں۔
نہ ہی بہت زیادہ تیز ہو اور نہ ہی بہت زیادہ ہلکی ہو۔آدھے گھنٹے بعددیگچے کا ڈھکن ہٹیں۔اور ان کو ماچس کی تیلی سے چیک کر لیں ۔کہ آ میزہ اچھے سے پک چکا ہے۔اگر تو تیلی بالکل خشک نکل آئیے تو آپ کے ٹوٹی فروٹی کپ کیکز بن کر تیار ہو چکے ہیں ۔
لیجئے آپ کے مزار ٹوٹی فروٹی کپ کیکز تیار ہیں ۔۔۔ان ٹوٹی فروٹی کپ کیکز کو بچے بھی بہت شوق سے کھاتے ہیں ۔اور بڑے بھی پسند کرتے ہیں ۔
امید ہے آج کی ریسیپی آپ کو پسند آئی ہوگی ۔
آپ کے تعاون اور پسندیدگی کا بہت بہت شکریہ ۔
اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو ۔
دعاوں میں یاد رکھیے گا۔
فی امان اللہ
Sunday 6th October 2024 2:04 pm