بیٹی تو رحمت ہوتی ہے۔۔۔۔۔۔

In خواتین
January 22, 2021

ایک عورت:
اسلام و علیکم:
آج میرا آرٹیکل اسی جانب تو جہ مرکوز کروانا ہے۔ عورت ایک ماں بھی ہوتی ہے ۔ایک بی وی بھی ہوتی ہے ۔ اور ایک بیٹی بھی ہوتی ہے۔اتنے سارے رشتے نبھانے کے ساتھ ساتھ وہ اپنی ذمہ داریوں کو بھی اچھی طرح نبھاتی ہے۔ بچے بھی پالتی ہے ان کی اچھی پرورش کرتی ہے اور تعلیم اور تر بییت بھی کرتی ہے۔ بعض ہنر مند عورتیں ایسی بھی ہوتی ہیں جو گھر کے کام کاج ذمہ داریوں کے باوجود اپنی صلاحیتوں کو برؤے کار لاتے ہوئے مرد کے شانہ بہ شانہ اُنکے کندھے سے کندھے ملا کر باہر کی دُینا میں ٖقدم رکھتی ہیں ۔ ایسی عورتیں بہت بہ ہمت اور حوصلہ مند ہوتی ہیں۔ مردوں کو تو ہفتے میں ایک دن چھٹی مل بھی جاتی ہے مگر عورت سال کے 365 دن دن رات گھر اور باہر کے کام کرتی ہے۔ عورت مرد سے زیادہ مظبوط اور بہادر ہوتی ہے۔ حالات و واقعات کاڈٹ کے مقابلہ کرتی ہے۔
ہمارے ملک پاکستان میں بھی بہت سی عظیم مائیں بیٹیاں ہیں جنہوں اپنی کامیابی کی داستانیں رقم کی ہیں۔ جیسے محترمہ فاطمہ جناح ، رانا لیاقت، بی اماں ،شہناس خاتون،بے نظیر بھٹو شہید، نور جہاں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی کامیاب لیڈز دل چاہتا ہے ایسی با ہمت خاتونوں کو سلام پیش کیا جائے۔
بیٹی تو رحمت ہوتی ہے۔۔۔۔۔۔
بیٹی اللہ تعالی کی رحمت ہوتی ہے۔ اسکے دم سے گھر میں رونق ہوتی ہے۔ جب یہ شادی ہو کہ اپنے سسرال چلی جاتی ہے تو گھر ویران ہو جاتاہے۔ہمیں چاہیے کی عورت کی عزت کریں۔ اُسے آگے بڑھنے کا حوصلہ دیں اسکی قدر کریں۔اس کا ہر مشکل میں ساتھ دیں۔
ہر کامیاب مرد کے پیچھے عورت کا ہاتھ ہوتا ہے یہ بات سچ ہے۔آج کل کے دور میں عورت زندگی کے ہر میدان آگے بڑھ بڑھ کے کام کر رہی ہیں اور ملک و قوم کا نام روشن کر رہی ہیں۔
کئی ایسی بہ ہمت لڑکیاں اور عورتیں ہیں جو گولڈمیڈلیسٹ ہیں۔ اپنی کامیابی پہ فخر محسوس کر رہی ہیں۔

/ Published posts: 18

میرا نام حسن عباس ہے۔ مجھے اُردو ادب سے دلی لگاؤہے۔اُردو شاعری، فنونِ لطیفہ ،کالم نگاری،تجزیہ نگاری اور شوقیہ کھانا بنانامیرے مشاغل ہیں۔

Facebook