یند اور میگنیشیم کا تعلق
ہم جس قسم کے ماحول میں آجکل رہ رہے ہیں ہر وقت موبائل اور کمپیوٹر پر نظر رکھتے ہیں ایسے میں کس طرح گہری اور پرسکون نیند ہمیں میسر آ سکتی ہے لیکن اگر خوراک سے اس بے خوابی کا علاج کرنا چاہیں تو جسم میں منرلز کی مقدار بڑھا کر کچھ فائدہ حاصل کر سکتے ہیں اسی طرح میگنیشیم بھی جسم کو پرسکون بنانے میں میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے
حال ہی میں ہونے والی ایک تحقیق سے بھی یہ بات سامنے آئی ہے کہ جسم اگر میگنیشم کی کمی کا شکار ہو تو نیند کا آنا مشکل ہوتا ہے لیبارٹری منرل چک کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق سے بھی یہ بات ثابت ہوئی کہ دس میں سے سات افراد میگنیشیم کی کمی کا شکار ہوتے ہیں بعض اوقات ہم اس کی مطلوبہ مقدار لے نہیں رہے ہوتے یا پھر غذا سے بھی کمی پوری نہیں ہوتی تو ایسی صورت میں سپلیمنٹ لے کر اس کی کمی کو پورا کیا جا سکتا ہے
اس منرل میگنیشیم کی کمی کو دور کرنے کے لیے گولیوں کے بجائے جلد پر بھی لگایا جاتا ہے یہ جلد پر لگانے سے بھی میگنیشیم کی کمی دور کی جاسکتی ہےاس کے لئے میگنیشیم ٹرانسڈرملی کا طریقہ اپنایا جاتا ہے یہ طریقہ کار جسم میں اس منرل کو پانچ گناہ زیادہ بہتر انداز نے جذب کرنے میں مدد گار ہوتا ہے تو آپ بھی آج ہی میگنیشیم کا لیول چیک کروائیں, کمی کی صورت میں میگنیشیم کا استعمال بڑھائیں نیند کی کمی جیسی بیماری سے راحت پائیں
ایک جوان انسان میں 25 گرام میگنیشیم کا ہونا ضروری ہوتا ہےمونگ پھلی مٹر بینز سبز سبزیاں بادام انجیر دہی اور کیلے میں میں میگنیشیم موجود ہوتا ہے