خواتین باہر نکلتے وقت اپنے آپکو محفوظ کیسے بنائیں

In خواتین
January 03, 2021

دنیا بڑی خوبصورت ہیں مگر ہم پاکستانی ایک ایسی دنیا میں رہتے ہیں ایک ایسے معاشرے میں رہتے ہیں جہاں روزانہ کئی واقعات رونما ہوتے ہیں۔دنیا کے ہر ملک میں ہوتے ہیں ۔مگر ہمارا پیارا پاکستان ان فہرست میں آگے ہیں۔ہر گزرتے دن کے ساتھ نئے ہونے والے حالات و واقعات اور حادثات جو کہ ہمارے اپنے کئے ہوئے غلوطیوں سے ہوتے ہیں ہمارے اس معاشرے میں رہنے والے لوگوں کے لئے ایک ڈر و خوف کی فضاء دن بہ دن بڑھتی جارہی ہے تو ایسے میں خواتین اور لڑکیوں کا گھر سے باہر نکلنا کسی غذب سے کم نہیں۔

ایک مثال پیش کرونگا جو حال ہی میں موٹر وے پر ہوا تھا۔ایسے نجانے کتنے واقعات روزانہ ہوتے ہیں۔مرد حضرات تو پھر بھی باہر جا سکتے ہیں مگر ہماری خواتین کیا کریں۔ایسے میں یقینا خواتین کا احتیاظ انتہائی لازمی ہے۔خواتین گھر سے قدم باہر نکالتے ہی انکو ایسا لگتا ہے کہیں کچھ ہو نہ جائے، معاشرے کی گندی بھیڑیوں کی گندی نظر ان پر کسی بھی قسم کی غلط نگاہ سے نہ دیکھیں خدانخواستہ کچھ برا نہ کریں کیونکہ عزت کا ڈر اب آجکل کے دور میں حد سے زیادہ بڑھ چکا ہے،کسی بھی سڑک پر چلتی ہوئی عورت/ لڑکی/بچی اب کوئی محفوظ نہ رہا۔کرے بھی تو کیا کرے۔اپنے آپکو محفوظ کیسے بنائے۔اب توحالات ایسے ہوگئے ہیں کہ سڑک پر کھڑے ٹریفک پولیس کے اہلکار بھی اکیلی کسی بھی عورت کی زمہ داری کو قبول نہیں کرتاور ایسے بہت سے واقعات دیکھے جا چلے ہیں جہاں قریب ہی کھڑے اہلکار حوا کی بیٹی کی عزت کو محفوظ بنانے میں اپنا کردار ادا نہیں کرتا۔تو ایسے معاشرے میں ایک خواتین کیسے گھر سے باہر قدم رکھے۔ایسے حالات میں اگر آپ ایک عورت ایک لڑکی ہیں ایک معصوم پیاری بچی کی ماں ہیں تو خود بھی ان چندطریقوں کو اپنائیں اور دوسروں کو بھی لازمی بتائیں تاکہ کالی بھیڑوں سے بچنے میں کامیاب رہ سکیں تاکہ بھیڑیوں کو سبق مل سکے۔

خواتین کے لئے چندکارآمد طریقے
• خواتین اپنے آپ کے لئے بجلی کا جھٹکا دینے والے ٹیزر خرید لیں جو کہ بازار سے با آسانی مل سکتا ہےتاکہ جیسے ہی کوئی مشکوک شخص قریب آنے لگے آپ ٹیزر نکالیں اور اس کو کرنٹ کاجھٹکا دے کر اپنی جان محفوظ بناسکے۔• مرچوں والے سپرے اور زہریلے سپرے خرید کر اپنے پرس یا بٹوے میں اپنے ضرور اپنے پاس رکھ لیںجب بھی گھر سے باہر جانا ہو تاکہ موقع آنے پر آپ سپرے کا استعمال کر کے اپنی حفاظت کر سکے۔• کسی بھی طرح موبائل سے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپڈیٹ کردیں تاکہ لوگوں کو آگاہی مل سکے۔اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ایسے شخص کا پہچاننا آسان ہو۔• چھوٹا ساچاقو چھریوں کو بٹوے میں رکھنا شروع کردیں کیونکہ یہ وقت کسی پر بھی فرد بھروسہ کرنے کا نہیں ہے۔• کاغذ کے ایک ٹکڑے میں لال مرچ پاؤڈر ڈال کر رکھیں اور اس کو اپنے پاس بیگ کی ایسی ذپ میں رکھیں جہاں آسانی سے ہاتھ جاسکے اور فوری اس کاغذ کو نکال کر قریب آنے والے بھیڑیے پر ڈال دیا جائے۔

اللہ ہم سب کی حفاظت فرمائیں

/ Published posts: 20

سلام میں ہشام یہاں آپ کی خدمت میں حاضر ہوں۔میں یہاں روزانہ کی بنیاد پر اہم آرٹیکل لکھونگا۔جو کہ آپ کے انتہائی کام آیئنگے۔شکریہ

Facebook