صوبہ پنجاب کے ادارے اینٹی کرپشن نے اہم کارروائی کرتے ہوئے تحصلیدار کا پیپر لیک کرنے کے جرم میں چار افراد کو گرفتار کر لیا.تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن نے آج اہم کارروائی کی ہے جس میں تحصیلدار کا پیپر لیک کرتے ہوئے چار افراد کو گرفتار کر لیا ہےملزمان میں سول سیکرٹریٹ’ پی پی ایس سی کے ملازمین ملوث پائے گئے ہیں. مبینہ ملزمان نے تحصیلدار کے ایک پیپر لیک کرنے کا پندرہ لاکھ مانگا تھا لیکن آٹھ لاکھ پر ڈیل طے پائی.
ادارے کے ڈائریکٹر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پی پی ایس سی کا ملازم پیپر یو ایس بی میں میں رکھ لیتا تھا اور خفیہ مقام پر جا کر طلباء کو پیپر دکھاتے تھے.ملزمان نے ڈپٹی اکاؤنٹ آفیسر’ لیکچرار اور اینٹی کرپشن کے پیپر بیچنے کا اعتراف کیا ہے. ملزمان میں وقاص’ مظہر’ گوہر اور غضنفر کے مام سامنے آئے ہیں.
ماشاءاللہ۔