جلد کی دیکھ بھال( اسکن کیئر)
بہت سے لوگ جلد کی اہمیت سے ناواقف ہیں۔ مثال کے طور پہ بہت سے لوگ اندرونی اور بیرونی عوامل کے بارے میں نہیں جانتے اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر آپ کی خوراک ناقص ہے اور آپ تناو کا شکار ہیں تو یہ چیزیں آپ کی جلد پر ظاہر ہوں گی۔ جیسے کہ بریک آؤٹ ایکنی وغیرہ۔
ہمارے معاشرے میں لوگ اپنی مصروف زندگی گزارتے ہوئے اپنا اور اپنی جلد کا مناسب خیال نہیں رکھ پاتے کیونکہ دوسروں کا خیال رکھتے ہوئے مصروف زندگی گزارتے ہوئے وہ یہ بالکل بھول جاتے ہیں کہ وہ خود بھی ایک مکمل انسان ہیں انہیں اپنا بھی خیال رکھنا ہوتا ہے کیونکہ جب تک کوئی اپنا خیال خود نہیں رکھتا دوسرے بھی اس کو اہمیت نہیں دیتے اس لیے پہلے اپنا خیال خود رکھیں تاکہ دوسرے بھی بعد میں آپ کا خیال رکھ سکیں۔ صحت مند زندگی کو برقرار رکھنے کے لیے خود کو گوڈ لوکنگ نظر آنے کے لیے جلد کی دیکھ بھال (اسکن کیئر ) ضروری ہے۔ اپنی جلد کی حفاظت میں مدد کے لیے یہاں کچھ باتیں ہیں جن سے آپ یہ جان سکتے ہیں کہ جلد کی دیکھ بھال (اسکن کیئر )کیوں ضروری ہے ۔
ہماری جلد ہمارے جسم کا سب سے بڑا عضو ہے اور یہ ہمیں بیرونی عناصر سے بچاتی یہ بیکٹیریا جیسی چیزوں کے لیے آپ کے جسم میں داخل ہونے میں رکاوٹ بنتی ہے جب آپ اس اہم حصے کا خیال نہیں رکھتے تو آپ کا مدافعتی نظام کمزور پڑ سکتا ہے مطلب یہ کہ بیرونی ذرات زیادہ توانائی بنانے کے ٹشوز اور سیلز کو توڑنے تک رسائی حاصل ہوگی اگر آپ اپنی جلد کا مناسب خیال نہیں رکھتے ھیلتھی کھانا کھا کے اور روزانہ ورزش کر کے تو تمام زہریلے مادے آپ کی جلد میں محفوظ ہوجائے گے کیونکہ ان کے جانے کی اور کوئی جگہ نہیں ہوتی اور ہر چیز تہوں میں پھنس جاتی ہے اور رات کو جب ہم سوتے ہیں تو وہ باہر نکل آتے ہیں جس کے نتیجے میں بریک آؤٹ سمیت دیگر مسائل پیدا ہوتے ہیں۔
صحتمند جلد آپ کے اعتماد، ظاہری شکل اور مزاج کو بہتر بنا سکتی ہے۔ جب آپ پریشان ہوتے ہیں آپ کی جلد اسے ظاہر کردیتی ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ تناو آپ آپ کے جسم مختلف طریقوں سے متاثر کرتا ہے۔ ،مہاسوں اور ایکزیما خراب کرتا ہے۔ آپ کی خوراک سے بھی اس بات پہ اثر پڑتا ہے آپ کی جلد کتنی اچھی طرح کام کرتی ہے اور نظر آتی ہے۔ صحتمند غذا جیسے سبز پتوں پھلوں اور سبزیوں کو کھانے سے صحتمند خلیات بنانے میں مدد ملتی ہے جس کا مطلب ہے گوڈ لوکنگ نظر آنا اگر آپ جنک فوڈ کھانے کے اتنے شوقین ہیں اس کو مکمل طور پہ ترک نہیں کر سکتے تو کھائیں لیکن اس کو اپنی عادت نہ بنائیں اور اس بات کا خیال رکھیں کہ آپ روزانہ کتنی چینی یا فرائیڈ اشیاء کھاتے ہیں دیکھنے میں وہ بھلے بے ضرر لگیں لیکن اس قسم کے فوڈ انسانی جسم کے لیے کوئی غذائیت فراہم نہیں کرتے لہذا ضرورت سے زیادہ جو بھی چیز لینگے پریشانی کا باعث بنے گی۔ صحتمند کھانے اور باقاعدگی سے ورزش کرکے اپنا خیال رکھنے سے آپ کے اعتماد، ظاہری شکل اور مزاج کو بہتر بنا سکتا ہے۔
ہائیڈریشن صحتمند طرز زندگی کو برقرار رکھنا لازمی حصہ ہے۔ کیونکہ پانی ورزش کے بعد پٹھوں کی بحالی کے ساتھ ساتھ زہریلے مادوں کو بھی باہر نکالنے میں مدد کرتا ہے اس لیے دن میں کم از کم آٹھ گلاس پانی پینے کا معمول بنائیں۔جلد کی دیکھ بھال کے لئے آپ کو ڈیلی روٹین پہ پروڈکٹس بھی یوز کرنے ہوتے ہیں جیسے کلینزر، فیس واش ، موئسٹرائیزر، لوشن وغیرہ یہ چیزیں ہماری جلد کو صاف اور شفاف رکھنے میں مدد کرتی ہیں
*ختم شدہ*
دعا وقار
zz