کھجورایسی منفر د غذا ہے۔ جس میں وہ تمام ضروری اجزاء پائے جاتے ہیں ۔ جو ہمارے جسم میں توانائی کا ذخیرہ کرنے کےلیے ضروری ہوتے ہیں۔ رمضان المبارک میں کھجور سے روزہ کھولنا اسی لیے دیگر غذاؤں کے مقابلے میں زیادہ مفید اور پسندیدہ قرار دیا گیا ہے۔ کہ یہ دن بھر کی ضائع شدہ توانائی کو فوری طور پر بحال کرنے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے ۔
کھجور ایک پھل ہے۔ جو زیادہ تر مصر اور خلیج فارس کے علاقے میں پایا جاتا ہے۔ کھجور انبیاء اور صالحین کی پسند ید ہ غذاؤں میں سے ایک ہے ۔ پکے ہوئے تازہ پھل کو کھجور ، جبکہ خشک کو چھوہارا کہا جاتا ہے ۔ کھجور میں نشاستہ ( کاربوہائیڈریٹ) ، فولاد، پوٹاشیم، کیلشیم ، فاسفورس اور حیاتین ب اور ج ( وٹا منز بی اور سی ) وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ اس میں چکنائی نہ ہونے کےبرابر ہوتی ہے۔ کھجور دل کےمریضوں کےلیے انتہائی مفید سمجھی جاتی ہے۔
اس کے علاوہ پیٹ کے کیڑے مارنے کے لیے کھجور کو نہار منہ کھانے سے فائدہ ہوتا ہے۔ جن لوگوں کوخون کی کمی اور تھکاوٹ کی شکایت لاحق رہتی ہو، اگر وہ روزانہ دودھ کے ساتھ کھجورکھائیں تو بہت افاقہ ہوتا ہے اور تھکاوٹ میں کمی واقع ہوتی ہے۔ ذیا بیطس کے مریضوں کےلیے یہ بہت مفید ہے۔ کھجور فوری طور پر توانائی بحال کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ کھجور پرانے قبض کے لیے انتہائی مؤثر گھریلو دوا ہے۔ روزانہ کھجور کھانے سے بڑھتی عمر کے اثرات کو کافی حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔ کھجور کی گٹھلیوں کا منجن دانتوں اور مسوڑھوں کو مضبوط بناتا ہے۔ جبکہ اس کے خشک پتوں کو پیس کر لگدی (پیسٹ) بنا کر زخموں پر مرہم کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
کھجور کی گٹھلیاں نکال کر اس میں دودھ شامل کرکے گرائنڈر میں ڈال کر شیک تیار کیا جا سکتا ہے۔ یہ شیک بہت لذیذ ہوتا ہے۔ املی میں چند کھجوریں ملا کر کھٹی میٹھی چٹنی بھی بنائی جاسکتی ہے۔ اس کے علاوہ دلیے میں دودھ اور کھجوریں شامل کرکے بھی پکایا جاتا ہے جو اسکی لذت میں اضافہ کرتا ہے۔ یہ دلیا بھی بہت لذیذ اور صحت بخش ہوتا ہے۔ اگر وقت کی کمی کی وجہ سے شیک ، چٹنی یا دلیہ نہ بنایا جاسکتا ہوتو ہر کھانے کے بعد دو کھجوریں کھانا بھی صحت کے لیے بےحد مفید ہے۔
Translated in English:
The Amazing Benefits of Dates
Dates are such a unique food. It contains all the necessary ingredients. Which are necessary for our body to store energy. Breaking the fast with dates in Ramadan is therefore considered more useful and preferred than other foods. That it has the potential to quickly restore the energy lost throughout the day.
The date palm is a fruit. It is found mostly in Egypt and the Persian Gulf region. The date palm is one of the favorite foods of the prophets and the righteous. The ripe fresh fruit is called palm, while the dried fruit is called chuhara. Palms are rich in starch (carbohydrates), iron, potassium, calcium, phosphorus and vitamins B and C (vitamins B and C). It is free of fat. Palm is considered to be very useful for heart patients.
In addition, it is beneficial to eat palm oil to kill stomach worms. People who suffer from anemia and fatigue, if they eat dates with milk daily, there is a lot of relief and fatigue is reduced. It is very useful for diabetics. The palm has the ability to restore energy instantly. Palm is a very effective home remedy for chronic constipation. Eating dates daily can significantly reduce the effects of aging. The pulp of palm kernels strengthens the teeth and gums. While its dried leaves can be ground into a paste and used as an ointment on wounds.
Also Read:
Shake can be prepared by extracting palm kernels, adding milk to it and putting it in a grinder. This shake is very tasty. Sweet and sour sauce can also be made by mixing a few dates in tamarind. It is also cooked by adding milk and dates to the porridge which adds to its flavor. This oatmeal is also very tasty and healthy. If it is not possible to make shake, sauce or porridge due to lack of time, then eating two dates after every meal is also very beneficial for health.
Pingback: لہسن کے چھلکوں کے حیرت انگیز فوائد - نیوز فلیکس
Pingback: پوٹاشیم سے بھرپور چند غذائیں اور ان کے فوائد - نیوز فلیکس