Iاللہ تعالی نے ہمارے کھانےاور پینے کے لیے بہت سی چیزیں پیدا کی ہیں اور ان کے اندر ہمارے جسم کی ضرورت کے مطابق ہر چیز پیدا کی ہے تا کہ یہ غذائیں ہمارے جسم کو صحت مند و توانا رکھے لیکن ان غذائوں کا ہمیں تب ہی فائدہ ہو گا اگر ہم ان کو متوازن طریقہ سے استعمال کریں اگر ہم کسی ایک غذا کا زیادہ استعمال کریں گے تو کسی ایک چیز کی ہمارے اندر زیادتی ہو جائے گی۔اور باقی کی کمی ہو جائے گی مثلا” اگر چکنائی والی غذائیں زیادہ کھا ئیں گے تو جسم میں چربی بہت ذیادہ ہو جائے گی ۔
صرف متوازن غذا سے ہی جسم کو درکار وٹامنز ،پروٹینز،
کاربوہائیڈ ریٹس، فیٹس ،لپڈز منرلز اور دوسری چیزیں مناسب مقدار میں مل سکتی پیں۔اللہ تعالی نے ہمارے لئے ہر موسم کے پھل اور سبزیاں پیدا کئے ہیں تاکہ ہم ہر موسم میں ان سے لطف اندوز ہو سکیں ۔
مثلا”سردیوں میں اللہ تعالی نے گاجر جیسی انمول سبزی پیدا کی ہے ۔
اگر ہم تاریخ میں دیکھیں تو گاجر کو مختلف بیماریوں کے علاج کے لئے استعمال کیا جاتا تھا اسکا سبزی کے طور پر استعمال بعد میں شروع ہوا۔
آج ہم گاجر کو سلا د، سبزی، جوس، مربہ ،شربت اور دیگر طریقوں سے استعما ل کرتے ہیں مگر ذیادہ فائدہ کچی گاجر کا ہے۔گا جر کے اندر وٹامن A,B, C,E
کے علاوہ معدنیات،پوٹاشیم،فاسفورس،اور کیلشیم بھی پایا جاتا ہے۔جو لوگ جگر کے مریض ہوتے ہیں انکو گاجر کھلانے سے جگر صحیح طرح سے کام کرنے لگ جاتا ہے۔
گاجر جگر مثانے کی گرمی دور کرنے کے ساتھ اعصابی کمزوری کو دور کرتا ہے کینسر کی رسولیوں کو بننے سے روکتا ہے دل کی گھبراہٹ دور کرتا ہےاور ہائی بلڈ پریشر کے لئے بھی مفید ہے
آجکل کے بچوں بڑوں کو نظر کی خرابی کا مسئلہ ہےنظر کی خرابی دور کرنے کے لئے یہ ایک خزانے کی طرح کام کرتا ہے۔
گا جر کا شر بت بنایا جاتا ہے جوگرمی میں دل کی گھبراہٹ ،ہائی بلڈ پریشر،معدے کے مریض اور لو میں کام کرنے والوں کے لئے بہت باکمال ہے۔
بازار سے ملاوٹ شدہ شربت خریدنے سے بہتر ہے گھر پر ہی شربت بنا لیں جسکا طریقہ دیا گیا ہے ۔
گاجر کا شربت
گاجر کا ایک کلو جوس نکال لیں اس میں ایک پائو چینی شامل کر کے ہلکی آنچ پر پکائیں یہاں تک کہ شربت کی شکل اختیار کر لے اب اسکو بوتل میں مخفوظ کریں اور استعمال کریں۔
گاجر کے شربت کے ساتھ اسکے مربہ کے بھی بہت فائدے ہیں جسے ہم گھر میں ہی خفظان صحت کے اصولوں کے مطابق تیار کر سکتے ہیں۔
گاجر کا مربہ
ایک کلو گاجر لیں اسکو دھو کر اسکے مناسب سائز کے ٹکڑ ے کر لیں تاکہ میٹھا اندر تک چلا جائے اب اسکو تھوڑا سا پانی ڈال کر ابال لیں تا کہ یہ گل جائیں جب یہ گل جائیں تو ان کے اندر ایک کلو چینی ڈال ڈال کر ایک دن کے لئے رکھ دیں اگلے دن تک چینی پگھل جائے گی اب اسکو تھوڑا سا بھون لیں مز یدار گاجر کا مربہ تیار ہے۔
1 comments on “گاجر کا خالص شربت گھر پر بنا ئیں اور ہا ئی بلڈ پریشر سے چھٹکا رہ پائیں”
Leave a Reply
The amazing benefits of dates - نیوز فلیکس