Skip to content

صرف 2 دانے نہار منہ

آج کے دور میں ہر کوئی پیٹ کی بیماری میں مبتلا ہے- پیٹ اگر خراب ہوجائے تو سارے جسم کا توازن بگڑ جاتا ہے- کہتے ہیں کہ پیٹ ہی تمام بیماریوں کو جنم دیتا ہے- پیٹ خراب تب ہوتا ہے جب ہم بازار کا کھا نا کھانے کے عادی ہو جاتے ہیں -یا جنک فوڈزکا زیادہ استعمال کرتے ہیں- اگر ہمارا پیٹ خراب ہو تو نہ ہم کچھ ڈھنگ سے کھا سکتے ہیں نہ پی سکتے ہیں-اور ہمارا سارا دن بے چینی میں ہی گزر جاتا ہے -مناسب نیند نہیں آتی ہے -آملہ کے استعمال سے سوسے زیادہ بیماریوں کا علاج کیا جا سکتا ہے۔

آملہ پیٹ کی تمام بیماریوں کو دور کر تا ہے- آملہ میں بے شمار طبی خصوصیات موجود ہوتی ہیں اس میں وٹامن سی بھی بھر پور مقدار میں پایا جاتا ہے- آملہ سردی کے موسم میں نہایت آسانی سے مل جا تا ہے اور اس کو کسی بھی شکل میں کھا یا جاسکتا ہے-یہ اپنی خصوصیات کو نہیں بدلتا،چاہے پھر وہ خشک آملہ ہو کچا آملہ کا اچار ہو یا پھر آملہ کی چٹنی ہو- آملے کو جس بھی شکل میں استعمال کیا جائے اس کے فوائد وہی رہتے ہیں- حاملہ عورتوں کو آملہ کسی نہ کسی شکل میں ضرور فائدہ پہنچا تا ہےلہذااس کو ضرور استعمال کر نا چاہیے- ایک آملہ ایک انڈے کے برابر طاقت دیتا ہے۔اور پیٹ کی بیماریوں کو دور کرنے میں انتہائی مفید ہے- ہمیں آملہ کسی نہ کسی شکل میں ضرور کھا نا چاہیے- اس سے بہت ہی زیادہ فائدے حاصل ہو سکتے ہیں۔

پچاس گرام آملہ ایک دن کی خوراک کا لازمی حصہ ہونا چاہیئے- کیونکہ ایک آملہ دو مالٹوں کے برابر افادیت پہنچاتا ہے -آملہ میں پائے جانے والا وٹامن سی ہماری صحت کو ٹھیک رکھنے میں مدد دیتا ہے تو آئیے جانتے ہیں کہ آملہ پیٹ کی بیماریوں کو دور کرنے میں کیسے مدد دیتا ہے۔خشک آملے کا پاؤڈر اگر رات کو پانی میں بھگو دیا جا ئے اور صبح خالی پیٹ اس پانی کو پیا جا ئے تو اس سے نظامِ ہاضمہ کی طاقت میں اضافہ ہوتا ہے – کچے آملے کا جوس پینے سے پیٹ کے کیڑے مر جاتے ہیں۔ آملے کے بے شمار فوائد ہیں کہ جن کے بارے میں بہت ہی زیادہ تحقیق کی گئی ہے اور تحقیقات کے بعد ہمیں یہ معلوم ہوا ہے کہ آملے کے صحت کے لیے بہت سے فوائد ہیں۔ آملہ دل بالوں اور آنکھوں کے لئے بے حد مفید ہے

یونان اور عرب کے اطباء کے مطابق یہ قابض مقوی معدہ مقوی اعصاب اور تبخیر کو دور کرنے والا کہا جاتا ہے

آملہ معدہ اور آنتوں کی بعض بیماریوں میں خاص طور پر مفید ہے- معدہ کے گیسٹرک جوس کی زیادتی اور غلیظ رطوبتوں کو جذب کر کے زائل کر دیتا ہے اس کے علاوہ ہر قسم کے اسہال، دست، بد ہضمی، بھوک کی کمی ،متلی قے ابکائی ہچکی معدہ کی غلاظت پیچش اور معدہ آنتوں کی سوزش وغیرہ میں مفید ہے- ان تمام بیماریوں کے لئے آملہ کا مربہ کا لگاتار استعمال نہایت مفید ہے- آملہ دماغ کو طاقت دیتا ہے- ایسے سردرد میں مفید ہے جس میں آنکھوں کے آگےاندھیرا چھاجاتا ہو -چکر آتے ہوں- آملہ بالوں کے لئے بھی انتہائی مفید ہے- اس کے استعمال سے بال گھنے چمکدار اور لمبے سیاہ ہو تے ہیں

رات کو پانی میں آملے بھگو دیں صبح اٹھ کر اس پانی سے اپنے سر کو دھو لیں -آملہ پھیھپڑوں کو مضبوط بناتا ہے -آملہ کا مربہ روزانہ دو عدد دانوں کا استعمال ٹی بی سے محفوظ رکھتا ہے

آملہ کو بہترین مقوی قلب مانا جاتا ہے- کیونکہ آملہ مصفی خون ہے اور دل اور خون کا بہت گہرا تعلق ہے- تقویت دل کے لئے آملہ کے مرکبات اور آملہ کا مربہ انتہائی مفید ہے-وزانہ صبح سویرے ایک عدد آملہ کے مربے کا دانہ چاندی کے ورق میں لپیٹ کر کھانے اوراس کے ساتھ ایک گلاس دودھ پینے سے دل کو تقویت ملتی ہے- آملہ کے جوس کے بھی بے شمار فوائد ہیں- آملہ وٹامن سی کا خزانہ ہے- اور ایک صحت مند رس ہے- یہ قبض ،معدہ، اور دمہ میں نہایت مفید ثابت ہے- خون کی کمی کودور کرتا ہے- اس کے استعمال سے ہیمو گلوبن کی سطح بڑھ جاتی ہے قوت مدافعت بہترہوتی ہے آملہ بہترین قبض کشا ہے

1 thought on “صرف 2 دانے نہار منہ”

  1. Pingback: The amazing benefits of dates - نیوز فلیکس

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *