ماہرین علم نجوم کے تجربات و مشاہدات کے مطابق کچھ افراد کی خوش قسمتی کی وجہ ان کی تاریخ پیدائش ہوتی ہے۔ ماہرین علم نجوم نے سال کے 12ماہ میں پیدا ہونے والوں بچوں کے متعلق اپنے تجربات اور مشاہدات کے ذریعے ان کی خوش قسمتی اور دیگر حوالوں سے پیش گوئی کا ایک چارٹ مرتب کیا ہے۔
ماہرین علم نجوم کے مطابق جنوری میں پیدا ہونے والابچہ عقلمند ،معاملہ فہم ،حوصلہ مند ،دوراندیش،ہمدرد، مستقل مزاج ، سخی اور حصول علم میں مستغرق ہوگا۔
فروری میں پیدا ہونے والا ہونے والا بچہ سلیقہ شعار ،ہنر مند، زندہ دل ،ہنس مکھ، کھیل کود کا شوقین ،انصاف پسند مگر تنہائی پسند ہوگا۔
مارچ میں پیدا ہونے والا بچہ عقلمند ،سیاح ،سخی، دھن کا پکا اور موسیقی میں مہارت رکھنے والا ہوگا۔
اپریل میں پیدا ہونے والا بچہ عالی دماغ ، جدت طراز، کا میاب تاجر ،شجیع،جوشیلا ،پختہ خیالات والا ،دھن کا پکا اور حاکمانہ طبیعت کا حامل ہوگا۔
مئی میں پیدا ہونیوالابچہ سراغ رساں ،تلاش حق میں مبتلا ،کامیاب وکیل ،عالی دماغ ،عقیدے اور دھن کا پکا ، کبھی ہار نہ ماننے والا ،ہرفن مولا،طبیعت سے اشتعال پذیر اعلیٰ منتظم ،دُشمنوں پر غالب آنے والا،عفوکا مادہ زیادہ رکھنے والا اور امیرانہ شان و شوکت کا حامل ہوتا ہے۔
جون میں پیدا ہونے والا بچہ چالاک ، متزلزل خیالات ،مگر بہت زیادہ دولت حاصل کرنے والا ہوتا ہے، یہ معاملہ فہم ،صاف دل کااور سیاحت کا شوقین ہوتا ہے ۔
جولائی میں پیدا ہونے والا بچہ آرام طلب ،شوقین مزاج ،موسیقی کا شوقین ،محفل رقص و سرور کو پسند کرنے والا ،فنون طیفہ کا شوقین اور بہت ذہین ہوگا۔
اگست میں پیدا ہونے والا بچہ زاہد، متقی ،پرہیزگار ،عالم ،مصنف مزاج ،اچھی رائے دینے والا، خلیق ،ایماندار ،مستقل مزاج ،بہادر، دل کا صاف ،رحمدل اور تنہائی پسند ہوگا۔
ستمبرکے مہینے میں جو بچہ پیدا ہوگا وہ سمجھ دار ،دنیا کے نشیب وفراز سے واقف ،ذہانت رکھنے ولا، بلا کا حافظہ رکھنے والا، تندرست اور وہمی بھی ہوگا۔
اکتوبرکےمہینےمیں جوبچے پیدا ہوتے ہیں وہ قدرتی طور پر وفادار ، دوستوں کے ہمدرد، مونس اور غمخوارثابت ہوتے ہیں اور بعض اوقات یہ بچے اپنے دوستوں کے ساتھ محبت اور مروت کے رشتے کے سبب اپنا نقصان بھی کر بیٹھتے ہیں۔
نومبر کے مہینے میں جو بچہ پیدا ہوگا وہ سچ بولنے والا ، صاف دل ،کامیاب تاجر ،اپنے رشتہ داروں اورمتعلقین سے عمدہ سلوک رکھنے والا ،شان و شوکت کا دلدادہ اوردوسروں پر احسان کرنے کا متمنی ہوگا۔
دسمبر میں جو بچہ پیدا ہو گا وہ دھن کاپکا، ضدی ،خوش گفتار،عوام کا پسندیدہ ،خوش آمد کرنے والا ،حوصلہ مند اور مستقل مزاج ہو گا۔
Pingback: اولاد کے لیے بار بار آزما یا ہوا عمل - نیوز فلیکس