جامن کی گٹھلی سے شوگر کا علاج

In فیچرڈ
July 03, 2021
جامن کی گٹھلی سے شوگر کا علاج

جامن کی گٹھلی سے شوگر کا علاج

ذیابیطس میں بلڈ گلوکوز کی سطح غیر معمولی طور پر بلند ہو جاتی ہے۔خون میں گلوکوز کی زیادہ مقدار ہوتو پیشاب کے ساتھ خارج ہو جاتی ہے۔یہ صورتحال جسم میں انسولین کی کمی یا تقریباً خاتمے کی وجہ بن جاتی ہے- جس کے نتیجے میں کاربوہائیڈریٹس،پروٹینز اور فیٹس کے میٹا بولزم (جزوبدن بننے) میں خرابیاںپیدا ہو جاتی ہیں۔جس کی وجہ سے کئی دیگر امراض بھی جنم لینے لگتے ہیں۔ذیابیطس کا علاج کئی قدرتی طریقوں سے بھی ممکن ہے۔ذیابیطس میں جامن کو بھی بہت مفید پایا گیا ہے۔

ذیابیطس کے مریض اگر تخم جامن چھتیس گرام،طبا شیر بارہ گرام،دانہ سبز الائچی خورد اٹھارہ گرام کا سفوف بنا لیں اور صبح وشام ایک چائے کا چمچ پانی کے ساتھ روزانہ استعمال کریں تو چنددنوں کے استعمال سے کافی فائدہ ہو سکتا ہے۔ یہ نسخہ پیشاب کی جلن میں بھی بہت مفید ہے۔

 

معدہ اورآنتوں کی کمزوری کو دور کرنے کے لئے ایک پاؤ جامن کے سرکے میں تین پاؤ چینی ملا کر سکنجبین بنا کر صبح وشام استعمال کرنا بہت فائدہ مند ثابت ہواہے۔

جلے سے بنے ہوئے سفید داغوں پر جامن کے پتے(خشک)تین گرام پیس کر چوبیس گرام مکھن میں ملا کر بطور مرہم لگانے سے چند ہی روز میں داغ دور ہو جاتے ہیں۔

گرم طبیعت والوں کے گرتے ہوئے بالوں کو روکتا ہے۔جامن کی چھال کا جو شاندہ پرانے اسہال اور پیچش میں مفید بتایا جا تا ہے۔جامن کی گھٹلیوں کا سفوف (جو سایہ میں خشک کرکے بنایا گیا ہو)تین گرام سردیوں میں ہمراہ شربت انجبار چاٹ لینے سے ہر قسم کی پیچش دور ہو جاتی ہے۔رات کو بد خوابی کی صورت میں جامن کی گھٹلی کا سفوف بارہ گرام صبح وشام ہمراہ پانی استعمال کرنا مفید ہوتا ہے۔جامن کا کھانا آواز کو درست کرتا ہے اور گلےکوبھی صاف کرتاہے۔دست اور پیچش روکنے کے لئے مغز تخم جامن،آم کی گٹھلی کا مغز،ہلیلہ سیاہ ہم وزن لے کر سفوف بنا لیں۔تین گرام سفوف پانی کے ساتھ لینا مفید بتایا جاتاہے۔

ذیابیطس کے مریض کے لئے سایہ میں خشک کی ہوئی چھال باریک پیس کراس میں چھ گرام سفوف صبح،دوپہر اور شام پانی کے ساتھ لینا مفید بتایا جاتاہے۔جامن کی گٹھلیاں کوٹ کر سفوف بنائیں۔صبح وشام تین گرام سفوف پانی کے ساتھ استعمال کرنے سے ذیابیطس کو کنٹرول کیا جا سکتاہے۔ اگر پاؤں میں جوتے کا زخم ہو جائے تو جامن کی گٹھلی پیس کر لگانے سے جلد آرام آجاتا ہے۔

/ Published posts: 3239

موجودہ دور میں انگریزی زبان کو بہت پذیرآئی حاصل ہوئی ہے۔ دنیا میں ۹۰ فیصد ویب سائٹس پر انگریزی زبان میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ لیکن پاکستان میں ۸۰سے ۹۰ فیصد لوگ ایسے ہیں. جن کو انگریزی زبان نہ تو پڑھنی آتی ہے۔ اور نہ ہی وہ انگریزی زبان کو سمجھ سکتے ہیں۔ لہذا، زیادہ تر صارفین ایسی ویب سائیٹس سے علم حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ اس لیے ہم نے اپنے زائرین کی آسانی کے لیے انگریزی اور اردو دونوں میں مواد شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس سے ہمارےپاکستانی لوگ نہ صرف خبریں بآسانی پڑھ سکیں گے۔ بلکہ یہاں پر موجود مختلف کھیلوں اور تفریحوں پر مبنی مواد سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ نیوز فلیکس پر بہترین رائٹرز اپنی سروسز فراہم کرتے ہیں۔ جن کا مقصد اپنے ملک کے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور مہارتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

Twitter
Facebook
Youtube
Linkedin
Instagram