نگلیریا -اک جان لیوا بیماری

In عوام کی آواز
July 17, 2021
نگلیریا -اک جان لیوا بیماری

میرے معزز قارئین،اس دنیا میں جہاں ٹیکنالوجی روز بروز ترقی کر رہی ہے وہیں نت نئی بیماریوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔حال ہی میں کرونا وائرس سے انسانی زندگی تباہ ہوئی،مختلف ممالک کی معیشت کا بیڑا غرق ہوا جس میں پاکستان بھی شامل ہے،لیکن اس علاوہ پاکستان میں اک اور خطرناک بیماری پھیل رہی ہے جسکا کوئی علاج دریافت نہیں ہوا۔

’نگلیریا‘ ایک ایسا خاموش قاتل ہے جس سے اب تک دنیا بھر میں ہزاروں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ کراچی میں پچھلے دو ہفتوں میں 10 سے زائد اموات واقع ہوئی اس کے علاوہ ایسی بھی اموات ہیں جو ریکارڈ میں نہیں آئیں۔ اس تحریر کو لکھنے کی ضرورت تب پیش آئی جب میرے اک عزیز ڈاکٹر ماجد نیورو سرجن چند دن پہلے اسی بیماری کا شکار ہوگئے۔

نگلیریا کیا ہے؟

دراصل نگلیریا‘ ایک امیبا ہے (single-celled animal) ،اس جان لیوا جراثیم کا اصل نام نگلیریا فاؤلیری ہے۔

نگلیریا وائرس کا مسکن

یہ وائرس ذخیرہ شدہ صاف پانی کے ٹینکوں ، سوئمنگ پولز ،تالاب ،چشموں، اور ایسے پانی جس میں کلورین کی مقدار کم ہوتی ہے میں پایا جاتا ہے۔ صاف ،نمی والے پانی اور گرم پانی میں بھی نگلیریا کی افزائش بڑھتی ہے۔

علامات

یہ ایک خطرناک وائرس ہے، جو ناک کے ذریعے دماغ میں داخل ہو جاتا ہے اور ہمارے اعصابی نظام کو درہم برہم کر دیتا ہے، اس کی علامات پانچ دن کے اندر ظاہر ہوتی ہیں۔ گردن توڑ بخار، سرمیں تیز درد ہونا، قے یا متلی آنا ، گردن کا اکڑاؤ اور جسم میں جھٹکے لگنا اس کی علامات ہیں۔
اس وائرس سے انسان کی پانچ دن کے اندر موت واقع ہو جاتی ہے۔

بچاؤ کیسے ممکن؟

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ (1)گھروں میں موجود ٹینکوں کو سال میں کم سے کم دو بار صاف کیا جائے(2)کلورین کی مطلوبہ مقدار پانی کے ٹینکوں، واٹر پارکس ،سوئمنگ پولز میں ڈالی جائے(3) پینے اور وضو کیلئے پانی کو 100 ڈگری سینٹی گریڈ پر ابالنا نگلیریا کے خاتمے کا باعث بنتا ہے۔(4) جب بھی سوئمنگ کےلیے پانی میں جمپ کریں تو (nose clip) سے ناک بند کر کے رکھیں تاکہ پانی آپکے ناک میں نہ جائے۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اس سے بچاو کا سب سے اہم حل یہ ہے کہ طے شدہ بین الاقوامی معیار کے مطابق پانی میں کلورین کا استعمال کیا جائے۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق 4 کلورین پانی میں ملائی جائے تو نگلیریا وائرس کی افزائش کو روکا جاسکتا ہے۔

/ Published posts: 8

میرا نام عمران خان رند بلوچ ہے۔میں ایک سماجی کارکن، کالم نگار اور دفاعی تجزیہ کار ہوں ۔اس کے ساتھ ساتھ دس برس سے صحت کے شعبے سے بھی منسلک ہوں ۔ Twitter/@ibaloch007