Skip to content
  • by

کیا آپ کے بچے بہت زیادہ موبائل دیکھتے ہیں؟

کیا آپ کے بچے بہت زیادہ موبائل دیکھتے ہیں؟

آج کل والدین کی زبان پر سب سے زیادہ جو شکایت ہوتی ہے وہ یہی ہے کہ بچے بہت زیادہ موبائل دیکھنے لگے ہیں گزشتہ چند سالوں میں موبائل فون کا استعمال بہت زیادہ بڑھ گیا ہے اب ہر گھر میں ایک سے دو اسمارٹ فونز میں موجود ہوتے ہیں۔پہلےانٹرنیٹ کی سہولت مہنگی ہونے کی وجہ سے بہت کم لوگوں کو میسر ہوتی تھی لیکن اب موبائل فون کمپنیوں کی طرف سے سستے پیکجز کی وجہ سے تقریبا ہر دوسرے فون میں انٹرنیٹ کی سہولت ہوتی ہے۔

بہت زیادہ موبائل فون استعمال کرنے کے نقصانات۔

۔تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ جو بچے بہت زیادہ موبائل فون استعمال کرتے ہیں ان میں جذباتی اور نفسیاتی مسائل پیدا ہو جاتے ہیں ایسے بچوں کو بہت جلدی غصہ آ جاتا ہے اور ان کے اندر برداشت بہت کم ہو جاتی ہےاگر آپ اپنے بچے میں علامات دیکھی تو وقت ضائع کئے بغیر بچے کو موبائل سے دور رکھیں اگر بروقت بچے پر توجہ نہ دی جائے تو یہ مسائل وقت کے ساتھ ساتھ سنگین ہو جاتے ہیں اور بچے کی شخصیت کو تباہ کر دیتے ہیں۔بچوں میں موٹاپے کی ایک اہم وجہ زیادہ موبائل کا استعمال بھی ہے اکثر مشاہدہ کیا گیا ہے کہ بچے جب موبائل استعمال کرتے ہیں تو وہ کافی دیر تک ایک ہی جگہ بیٹھے رہتے ہیں اس طرح بچوں کی جسمانی نشوونما متاثر ہوتی ہے اور وہ موٹاپے کا شکار ہو جاتے ہیں اور یہ موٹاپا بچوں میں مختلف بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔موبائل فون کی سکرین سے نکلنے والی شعاعیں بچوں کی آنکھوں پر بہت برا اثر ڈالتی ہیں اور بچوں کی نظر کمزور ہوجاتی ہے۔

بچوں کو کتنی دیر موبائل دیکھنے دینا چاہیے؟

ایک امریکی ادارے اے ایف پی نے بچوں کے لئے مندرجہ ذیل سفارشات شائع کی ہیں۔

18-1ماہ سے کم عمر کے بچوں کو موبائل فون بالکل استعمال نہیں کرنے دینا چاہیے لیکن کبھی کبھار ویڈیو کال میں کوئی حرج نہیں۔
اٹھارہ سے چوبیس ماہ کے بچوں کو معیاری ویڈیو دکھائی جاسکتی ہیں جو ان بچوں کے سیکھنے کے عمل میں مددگار ہو لیکن وقت کا خیال رکھا جائے۔
دو سے پانچ سال کے عمر کے بچوں کو دن میں ایک گھنٹے موبائل استعمال کرنے کی اجازت ہونی چاہیے لیکن والدین کو اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ رہے ہیں وہ معیاری ہو اور اس میں تشدد نہ ہو۔
چھ سال اور اس سے زائد عمر کے بچوں کے لئے کوئی مخصوص وقت نہیں رکھا گیا ہے کیونکہ بچوں کی ذہنی صلاحیت اور ضرورت کے تحت ان کے موبائل کے استعمال کا وقت متعین کیا جا سکتا ہے

والدین کو کونسی تدابیر اختیار کرنی چاہیے؟

بچوں پر نظر رکھیں کہ وہ موبائل فون پر کس قسم کے پروگرام دیکھ رہے ہیں بچوں کو پرتشدد اور غیر اخلاقی مواد دیکھنے سے ہر قیمت پر روکا جائے-بچوں کو سمجھایا جائے کہ کسی قسم کی ذاتی معلومات کسی سے شیئر نہ کی جائیں -غیر اخلاقی اور نقصان دہ ویب سائٹ کو بلاک کیا جائے-والدین کو چاہیے کہ بچوں کو وقت دیں ان سے اچھے ماحول میں بات کریں ان کے ساتھ ہونے والے دن بھر کے واقعات ان سے سنیں اور انہیں موبائل فون سے ہونے والے نقصانات اور فوائد دونوں کے بارے میں بتائیں۔ 7

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *