عظیم چینی فلسفی کنفیوشس پہلا آدمی تھا جس نے چینی عوام کے لئے بنیادی اعتقادات کو ملا کر عقائد کا ایک نظام وضع کیا- اس کا فلسفہ شخصی اخلاقیات اور ایک خاص حکومت کے تصور پر مبنی ہے جو عوام کی خدمت کرتی اور اپنی اخلاقی مثال کی بنیاد پر ہی حکمرانی کرتی ہے- اس فلفسہ نے چینی زندگی کو دو ہزار سے زائد برسوں تک اپنے سحر تلے رکھا اور دنیا کی آبادی کے ایک بڑے حصہ پر گہرے نقوش مرتب کیے-
کنفیوشس، لیو کی مختصر ریاست میں ٥٥١ قبل مسیح میں پیدا ہوا- یہ شمالی چین میں شان تنگ کے مجودہ قصبے میں واقع تھی- بچپن میں ہی وہ والد کی شفقت سے محروم ہو گیا- اس نے ایک معمولی عہدیدار کی حثیت سے اپنی عملی زندگی کا آغاز کیا- چند ہی برسوں بعد اس نے اس عہدے سے استعفی دے دیا-جب وہ ١٥ برس کا تھا تو اسے لیو حکومت نے ایک عمدہ عہدے کے لئے منتخب کیا- تاہم چار سال کے بعد ہی درباری سازشوں نے اسے برخاست اور ریاست سے جلا وطن کروا دیا- اس نے اگلے تیرا برس ایک خانہ بدوش استاد کی حثیت سے صرف کیے- اپنی زندگی کے آخری پانچ سال میں وہ اپنے آبائی وطن لوٹ آیا- ٤٧٩ قابل مسیح میں اس کا انتقال ہوا- کنفیوشس کو عموما ایک مذہب کے بانی کی حثیت سے جانا جاتا ہے لیکن یہ بیان درست نہیں ہے- اس نے خدا کے متعلق کوئی فلسفہ نہیں دیا- وہ بنیادی طور پر ایک بے دین فلسفی تھا- اس کی دلچسبی کا مرکز شخصی اور سیاسی اخلاقیات اور کردار تھا-
اس نےکہا” جس فعل کو تم اپنے لئے ناپسند کرو”ویسا دوسروں کے ساتھ بھی نہ کرو”
اس کے دور میں چین پر چاؤ خاندان کی حکمرانی تھی- یہ چین میں عظیم عقلی جوش و خروش کا دور تھا- اس دور کے حکمرانوں کے لئے یہ افکار قبل قبول نہیں تھے- لیکن اس کی موت کے بعد یہ افکار تیزی سے ملک بھر میں پھیل گنے-تاہم ٢٢١ قبل مسیح میں “چی ان” خاندان کے آغاز کے بعد کنفیوشس مت کے برے دن شروع ہوۓ- چی ان خاندان کے اولین شہنشاہ نے کنفیوشس کے اثرات کو مندمل کرنے کی سر توڑ کوشیش کیں اور حال کو ماضی سے یکسر منقتح کر دیا- اس نے کنفیوشس کی تمام کتابیں جلا ڈالیں- یہ جابرانہ مساعی ناکامیاب ثابت ہوئیں-چند سال بعد چی ان خاندان پر زوال آیا تو کنفیوشس مت کے علما کو پھر سے اظہار راے کی آزادی نصیب ہوئی- کنفیوشس مت کو چینی سرکاری فلسفے کے طور پر اپنا لیا گیا-
موجودہ دور میں چین میں کنفیوشس کی حالت پتلی ہے- ایک حوالے سے ماضی سے یکسر منقطع چینی اشتمالیت پسندوں نے کنفیوشس مت اور اس کے نظریات پر سنگین جرح کی اور یہ ممکن ہے کہ تاریخ میں اس کا دور اب اپنی موت آپ ہی مر جائے- ماضی میں کنفیوشس کے نظریات نے چین میں بڑی گہری بنادیں استوار کر لی تھیں- ایسا ہونا غیر ممکن نہیں کہ اگلی صدی میں کنفیوشس مت نئے سرے سے تقویت حاصل کر لے-
مہوش کنول مشی