Home > Articles posted by
FEATURE
on Jul 17, 2021

کیا آپ کے بچے بہت زیادہ موبائل دیکھتے ہیں؟ آج کل والدین کی زبان پر سب سے زیادہ جو شکایت ہوتی ہے وہ یہی ہے کہ بچے بہت زیادہ موبائل دیکھنے لگے ہیں گزشتہ چند سالوں میں موبائل فون کا استعمال بہت زیادہ بڑھ گیا ہے اب ہر گھر میں ایک سے دو اسمارٹ فونز میں موجود ہوتے ہیں۔پہلےانٹرنیٹ کی سہولت مہنگی ہونے کی وجہ سے بہت کم لوگوں کو میسر ہوتی تھی لیکن اب موبائل فون کمپنیوں کی طرف سے سستے پیکجز کی وجہ سے تقریبا ہر دوسرے فون میں انٹرنیٹ کی سہولت ہوتی ہے۔ بہت زیادہ موبائل فون استعمال کرنے کے نقصانات۔ ۔تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ جو بچے بہت زیادہ موبائل فون استعمال کرتے ہیں ان میں جذباتی اور نفسیاتی مسائل پیدا ہو جاتے ہیں ایسے بچوں کو بہت جلدی غصہ آ جاتا ہے اور ان کے اندر برداشت بہت کم ہو جاتی ہےاگر آپ اپنے بچے میں علامات دیکھی تو وقت ضائع کئے بغیر بچے کو موبائل سے دور رکھیں اگر بروقت بچے پر توجہ نہ دی جائے تو یہ مسائل وقت کے ساتھ ساتھ سنگین ہو جاتے ہیں اور بچے کی شخصیت کو تباہ کر دیتے ہیں۔بچوں میں موٹاپے کی ایک اہم وجہ زیادہ موبائل کا استعمال بھی ہے اکثر مشاہدہ کیا گیا ہے کہ بچے جب موبائل استعمال کرتے ہیں تو وہ کافی دیر تک ایک ہی جگہ بیٹھے رہتے ہیں اس طرح بچوں کی جسمانی نشوونما متاثر ہوتی ہے اور وہ موٹاپے کا شکار ہو جاتے ہیں اور یہ موٹاپا بچوں میں مختلف بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔موبائل فون کی سکرین سے نکلنے والی شعاعیں بچوں کی آنکھوں پر بہت برا اثر ڈالتی ہیں اور بچوں کی نظر کمزور ہوجاتی ہے۔ بچوں کو کتنی دیر موبائل دیکھنے دینا چاہیے؟ ایک امریکی ادارے اے ایف پی نے بچوں کے لئے مندرجہ ذیل سفارشات شائع کی ہیں۔ 18-1ماہ سے کم عمر کے بچوں کو موبائل فون بالکل استعمال نہیں کرنے دینا چاہیے لیکن کبھی کبھار ویڈیو کال میں کوئی حرج نہیں۔ اٹھارہ سے چوبیس ماہ کے بچوں کو معیاری ویڈیو دکھائی جاسکتی ہیں جو ان بچوں کے سیکھنے کے عمل میں مددگار ہو لیکن وقت کا خیال رکھا جائے۔ دو سے پانچ سال کے عمر کے بچوں کو دن میں ایک گھنٹے موبائل استعمال کرنے کی اجازت ہونی چاہیے لیکن والدین کو اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ رہے ہیں وہ معیاری ہو اور اس میں تشدد نہ ہو۔ چھ سال اور اس سے زائد عمر کے بچوں کے لئے کوئی مخصوص وقت نہیں رکھا گیا ہے کیونکہ بچوں کی ذہنی صلاحیت اور ضرورت کے تحت ان کے موبائل کے استعمال کا وقت متعین کیا جا سکتا ہے والدین کو کونسی تدابیر اختیار کرنی چاہیے؟ بچوں پر نظر رکھیں کہ وہ موبائل فون پر کس قسم کے پروگرام دیکھ رہے ہیں بچوں کو پرتشدد اور غیر اخلاقی مواد دیکھنے سے ہر قیمت پر روکا جائے-بچوں کو سمجھایا جائے کہ کسی قسم کی ذاتی معلومات کسی سے شیئر نہ کی جائیں -غیر اخلاقی اور نقصان دہ ویب سائٹ کو بلاک کیا جائے-والدین کو چاہیے کہ بچوں کو وقت دیں ان سے اچھے ماحول میں بات کریں ان کے ساتھ ہونے والے دن بھر کے واقعات ان سے سنیں اور انہیں موبائل فون سے ہونے والے نقصانات اور فوائد دونوں کے بارے میں بتائیں۔ 7

FEATURE
on Jul 15, 2021

کیا آپ کے بال وقت سے پہلے سفید ہو رہے ہیں؟ وقت سے پہلے بال سفید ہونا یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جو ہمیں اپنے آس پاس کے لوگوں میں عام نظر آتا ہے عام طور پر کچھ لوگوں کے بال35-30 سال کی عمر سے ہی سفید ہونا شروع ہو جاتے ہیں لیکن حیرانی ہمیں اس وقت ہوتی ہے جب ہم اسکول یا کالج کے کچھ بچوں کے سر میں سفید بال دیکھتے ہیں۔بڑھتی عمر کے ساتھ بالوں کا سفید ہونا ایک قدرتی عمل ہے لیکن اگر بال وقت سے پہلے سفید ہونا شروع ہو جائیں تو پریشانی کا باعث ہوتے ہیں۔ بالوں کے سفید ہونے کی وجوہات آخر بال وقت سے پہلے کیوں سفید ہو جاتے ہیں ؟اس کی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں؟بعض اوقات کچھ لوگوں کی فیملی میں ان کے بڑوں کے بال بھی جلدی سفید ہو جاتے ہیں تو ایسے میں ان کے بچوں کے بال سفید ہونے کے چانسز زیادہ ہوتے ہیں۔جب لوگوں کو اپنے سر میں کچھ بال سفید نظر آتے ہیں تو ان کو چھپانے کے لیے بالوں کو کلر کر لیتے ہیں ۔یہ دیکھا گیا ہے کہ بالوں کو کلر کرنے کے بعد بال اور زیادہ تیزی سے سفید ہونے لگتے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ کلر میں موجود امونیا بالوں کی جڑوں میں جا کر اس کو متاثر کرتا ہے اور بالوں میں میلانن کی پروڈکشن متاثر ہوتی ہے اور باقی بال بھی سفید ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ ہمارے جسم میں کچھ چیزوں کی کمی کی وجہ سے بھی بال جلدی سفید ہو سکتے ہیں جیسے وٹامن آئرن کا پر اور پروٹین وغیرہ تمباکو نوشی سے ہمارے جسم کو بہت سے نقصانات ہوتے ہیں ان میں سے ایک نقصان یہ بھی ہے کہ تمباکو نوشی کرنے والے افراد میں بال جلدی سفید ہونے کے زیادہ چانسز ہوتے ہیں۔ذہنی تناؤ کی وجہ سے بالوں کا سفید ہونا ،عام طور پر لوگوں میں یہ خیال پایا جاتا ہے کہ بہت زیادہ ذہنی دباؤ یا اسٹریس کی وجہ سے بال سفید ہو جاتے ہیں لیکن تحقیق میں ذہنی دباؤ اور سفید بالوں میں کوئی خاص تعلق نہیں دیکھا گیا۔ کیا ہم بالوں کو سفید ہونے سے روک سکتے ہیں؟ اگر آپ کے بال اس لیے سفید ہورہے ہیں کہ آپ کی فیملی میں لوگوں کے بعد جلد سفید ہو جاتے ہیں تو یہ جینیاتی مسئلہ ہے اس کو روکا نہیں جا سکتا۔اگر بالوں کی سفیدی کسی چیز کی کمی کی وجہ سے ہے تو اس کو دواؤں کے ذریعے پورا کیا جاتا ہے ،جس سے بالوں کو سفید ہونے سے روکا جا سکتا ہے۔ احتیاط بالوں کو دھونے کے لئے تیز گرم پانی کا استعمال نہیں کرنا چاہیے بلکہ نیم گرم پانی استعمال کریں بالوں کو کلر کرنے کے لئے اچھی اور معیاری پروڈکٹ کا استعمال کریں خاص کر وہ کلر جو امونیا فری ہوں۔ غیرضروری طور پر بالوں کو بار بار کلر کروانے اسٹریکنگ اور کث ڈاؤن کروانے سے گریز کریں

FEATURE
on Jul 1, 2021

ایڑیوں میں شدید درد کا آسان علاج صبح سویرے اٹھنے کے بعد زمین پر قدم رکھتے ہی ایڑیوں میں شدید درد ہونا ،یہ ایک ایسی تکلیف ہے، جس میں آپ میں سے بہت سے لوگ مبتلا ہوں گے۔ ایڑیوں میں یا پیر کے نچلے حصے میں درد ، اس کو میڈیکل کی اصطلاح میں Planter fasciitis کہا جاتا ہے۔اس مرض میں زیادہ تر گھریلو خواتین، اساتذہ، سیلزمین، ٹریفک کانسٹیبل اور وہ لوگ مبتلا ہوتے ہیں جن کا زیادہ وقت کھڑے ہو کر گزرتا ہے۔  ایڑیوں میں درد کی وجوہات بغیر کسی وقفے کے زیادہ دیر تک کھڑے رہنا ایڑیوں میں درد کی سب سے بڑی وجہ بہت زیادہ دیر تک اور بغیر کسی وقفے کے کھڑے رہنا ہے، ایسی صورت میں ہمارے پیر کے نچلے حصے کے muscles جو کے ایک ایسی نرم پرت ہوتی ہے۔ جو ہمارے پیر کی ہڈیوں پر پڑنے والے پریشر کو کم کرتی ہے ۔مستقل کھڑے رہنے کی وجہ سے یہ layer متاثر ہوتی ہے, اور اس میں سوزش ہونے کی وجہ سے درد محسوس ہوتا ہے. غیر معیاری جوتوں کا استعمال لوگوں کو جوتوں اور چپلوں کی خریداری کرتے وقت اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ اس کا soleسخت نہ ہو سخت sole والے جوتے یا چپل پہن کر زیادہ دیر کھڑے رہنے کی وجہ سے پیر کے نچلے حصے کے مسلسل پر پریشر بڑھ جاتا ہے اور اس میں تکلیف ہوتی ہے۔ موٹاپا یا وزن کی زیادتی  بعض اوقات موٹاپا بھی ایڑیوں میں درد کا باعث ہوتا ہے بہت سی خواتین اور مرد حضرات  وزن کی زیادتی کی وجہ سے اس مرض میں مبتلا ہو جاتےہیں۔ یورک ایسڈ جب جسم میں یورک ایسڈ کی زیادتی ہوتی ہے، تب بھی بعض اوقات ایڑیوں میں درد بڑھ جاتا ہے ،ایسی صورت میں اپنے معالج سے رجوع کرنا چاہیے اور یورک ایسڈ کا لیول چیک کروانا چاہیے۔                                               Calcaneal spur ہماری ایڑی کی ہڈی کے نچلے حصے میں ہڈی کانٹے کی سی شکل میں بڑھنا شروع ہو جاتی ہے، ہڈی کا بڑا ہوا یہ نوکیلا   حصہ کیلکینیل سپر کہلاتا ہے، جس کی وجہ سے مریض کو چلنے میں چبھن محسوس ہوتی ہے اور چلنا بہت تکلیف دہ ہو جاتا ہے۔ ایڑی کی تکلیف کو کم کرنے کی کچھ مفید تدابیر ایسے جوتے یا چپل کا استعمال کرنا جن کا سول نرم ہو اور ان کی ایڑی کم از کم ایک سے ڈیڑھ انچ ہو اونچی ایڑی والے نرم جوتے کے استعمال سے درد میں کمی واقع ہوتی ہے، کیونکہ اس طرح چلتے وقت پریشر ہمارے پنجے پر پڑتا ہے اور ایڑیاں محفوظ رہتی ہیں۔ اس کے علاوہ میڈیکل اسٹورز میں ایڑیوں کے لیے سلیکون پیڈ ملتے ہیں جن کو جوتوں میں رکھ کر پہننے سے تکلیف میں کمی آتی ہے۔ برف سے سکائی ایڑیوں کے درد میں بہت کارآمد ہے، اس مقصد کے لیے کوئی بھی پلاسٹک کی چھوٹی پانی کی بوتل میں پانی بھر کر اس کو فریزر میں جما لیا جائے جب بوتل جم جائے تو اس کو زمین پر رکھ کر اپنا پیر بوتل پر رکھیں اور اس کو آگے پیچھے گھماتے جائیں اس  عمل کو    پانچ سے دس منٹ  روزانہ  کرنے سے درد میں بہت کمی واقع ہو جاتی ہے۔ سیب کے سرکے کا استعمال ایڑی کے درد کے علاج میں جادوئی اثر رکھتا ہے اس مقصد کے لئے ایک گلاس پانی میں ایک ٹیبل سپون سیب کا سرکہ اور ایک ٹیبل اسپون شہد شامل کریں اس کو اچھی طرح مکس کریں اور اس کو دن میں دو بار استعمال کریں۔