Skip to content

کیا آپ کے بال وقت سے پہلے سفید ہو رہے ہیں؟

کیا آپ کے بال وقت سے پہلے سفید ہو رہے ہیں؟

وقت سے پہلے بال سفید ہونا یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جو ہمیں اپنے آس پاس کے لوگوں میں عام نظر آتا ہے عام طور پر کچھ لوگوں کے بال35-30 سال کی عمر سے ہی سفید ہونا شروع ہو جاتے ہیں لیکن حیرانی ہمیں اس وقت ہوتی ہے جب ہم اسکول یا کالج کے کچھ بچوں کے سر میں سفید بال دیکھتے ہیں۔بڑھتی عمر کے ساتھ بالوں کا سفید ہونا ایک قدرتی عمل ہے لیکن اگر بال وقت سے پہلے سفید ہونا شروع ہو جائیں تو پریشانی کا باعث ہوتے ہیں۔

بالوں کے سفید ہونے کی وجوہات

آخر بال وقت سے پہلے کیوں سفید ہو جاتے ہیں ؟اس کی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں؟بعض اوقات کچھ لوگوں کی فیملی میں ان کے بڑوں کے بال بھی جلدی سفید ہو جاتے ہیں تو ایسے میں ان کے بچوں کے بال سفید ہونے کے چانسز زیادہ ہوتے ہیں۔جب لوگوں کو اپنے سر میں کچھ بال سفید نظر آتے ہیں تو ان کو چھپانے کے لیے بالوں کو کلر کر لیتے ہیں ۔یہ دیکھا گیا ہے کہ بالوں کو کلر کرنے کے بعد بال اور زیادہ تیزی سے سفید ہونے لگتے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ کلر میں موجود امونیا بالوں کی جڑوں میں جا کر اس کو متاثر کرتا ہے اور بالوں میں میلانن کی پروڈکشن متاثر ہوتی ہے اور باقی بال بھی سفید ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔

ہمارے جسم میں کچھ چیزوں کی کمی کی وجہ سے بھی بال جلدی سفید ہو سکتے ہیں جیسے وٹامن آئرن کا پر اور پروٹین وغیرہ
تمباکو نوشی سے ہمارے جسم کو بہت سے نقصانات ہوتے ہیں ان میں سے ایک نقصان یہ بھی ہے کہ تمباکو نوشی کرنے والے افراد میں بال جلدی سفید ہونے کے زیادہ چانسز ہوتے ہیں۔ذہنی تناؤ کی وجہ سے بالوں کا سفید ہونا ،عام طور پر لوگوں میں یہ خیال پایا جاتا ہے کہ بہت زیادہ ذہنی دباؤ یا اسٹریس کی وجہ سے بال سفید ہو جاتے ہیں لیکن تحقیق میں ذہنی دباؤ اور سفید بالوں میں کوئی خاص تعلق نہیں دیکھا گیا۔

کیا ہم بالوں کو سفید ہونے سے روک سکتے ہیں؟

اگر آپ کے بال اس لیے سفید ہورہے ہیں کہ آپ کی فیملی میں لوگوں کے بعد جلد سفید ہو جاتے ہیں تو یہ جینیاتی مسئلہ ہے اس کو روکا نہیں جا سکتا۔اگر بالوں کی سفیدی کسی چیز کی کمی کی وجہ سے ہے تو اس کو دواؤں کے ذریعے پورا کیا جاتا ہے ،جس سے بالوں کو سفید ہونے سے روکا جا سکتا ہے۔

احتیاط

بالوں کو دھونے کے لئے تیز گرم پانی کا استعمال نہیں کرنا چاہیے بلکہ نیم گرم پانی استعمال کریں
بالوں کو کلر کرنے کے لئے اچھی اور معیاری پروڈکٹ کا استعمال کریں خاص کر وہ کلر جو امونیا فری ہوں۔
غیرضروری طور پر بالوں کو بار بار کلر کروانے اسٹریکنگ اور کث ڈاؤن کروانے سے گریز کریں

2 thoughts on “کیا آپ کے بال وقت سے پہلے سفید ہو رہے ہیں؟”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *