Skip to content

مزیدار چکن نگٹس

مزیدار چکن نگٹس السلام علیکم ورحمة الله وبركاته! اچھے اور ذائقہ دار کھانے کس کو پسند نہیں ہوتے۔ مگر ہوتا کچھ ایسا ہے کہ جب بات آتی ہے مزیدار کھانے کی تو فوراً ذہن میں بازار سے ملنے والے کھانوں کا خیال آتا ہے لیکن وہ اکثر و بیشتر معیاری اور حفظان صحت کے اصولوں سے کوسوں دور ہوتے ہیں۔ بڑے تو بعض اوقات صبر کر لیتے ہیں لیکن بچے ذرا بے صبرے ہوتے ہیں۔ ان کو قسم قسم کے مزیدار کھانے چاہئے ہوتے ہیں ۔ ایسے میں سلیقہ شعار خواتین کی کوشش ہوتی ہے کہ ان کی من پسند چیزیں گھر پر بنا لیں

اس سے ان کے دل کی تسلی بھی ہو جاتی ہے کہ ان کے بچوں کے جسم میں جانے والی غذا صاف ستھری، جراثیم سے پاک ہے، ان کےہاتھ سے بنی ہوئی ہے مزید یہ کہ جیب پر بھاری بھی نہیں ہے ۔ تو چلیے آج آپ کو سارے بچوں کی من پسند ڈش کی ترکیب بتاتے ہیں جس کا نام ہے چکن نگٹس ۔ آپ اس ترکیب پر عمل کر کے چکن نگٹس کو ایک سے ڈیڑھ سال تک کے لئے فریز بھی کر سکتے ہیں ۔ ترکیب:کو نمک اور تھوڑے سے پانی کے ساتھ 5 منٹ کے لیے جوش دیں ابالنا نہیں ہے ۔ 5 ڈبل روٹی کے سلائس کا سفید حصہ لیں اور کو چوپ کر کے چورہ شا بنا لیں ۔ اب اس چوڑے میں چکن، لہسن ادرک کا پیسٹ، پیپرکا پاؤڈر، سفید مرچ، کالی مرچ، نمک، سویا سوس کو شامل کر کے سب چیزوں کو 2-3 منٹ کے لیے چوپ کریں ۔ اب اس کو نکال کر ہاتھوں پر ہلکا ہلکا تیل لگا کر گوند لیں اور ہاتھوں سے یا پانچوں کی مدد سے من چاہی شکل دے دیں۔

اب درج ذیل طریقہ سے کوٹنگ کر کے کچھ دیر کے لئے فریز کریں اور چاہے تو اس موقع پر اس کو اس طرح سے ایک سال تک کے لئے سٹور بھی کر سکتے ہیں پھر نکال کر فرائی کریں۔ اجزاء: چکن بغیر ہڈی والا آدھا کلو، نمک۔ آدھا چائے کا چمچ، ڈبل روٹی کے سلائس 5عدد، سفید مرچ آدھا چائے کا چمچ، لہسن ادرک کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ، پیپرکا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ، کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ، سویا سوس ڈیڑھ کھانے کا چمچہ، انڈے 2 عدد، دودھ 2 کھانے کے چمچ، سفید بریڈ کرمز حسب ضرورت، تیل تلنے کے لئے۔

کٹونگ کے اجزاء: انڈے 2 عدد، دودھ 2کھانے کے چمچہ؛ ان سب کو اچھی طرح سے پھینٹ کر اس میں نگٹس کو کوٹ کر کے پھر اس پر بریڈ کرمز حسب ضرورت لگائیں ۔ کوکنگ کا دورانیہ: 5 منٹ کوکنگ کے لئے درجہ حرارت:160°

نیوز فلیکس 06 مارچ 2021

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *