آجکل مہنگائی کے طوفان میں اگر کوئی کام بغیر پیسوں کے اور گھر بیٹھے ہی ہو جائے تو اس سے بڑھ کر کوئی بات نہیں.جن چیزوں کو استعمال کر کےآپ اپنے بالوں کو سیدھا، چمکداراور سلکی بناسکتے ہیں وہ سب آپکے گھر کے باورچی خانے میں موجود ہیں١- بالوں کو سیدھا اور چمکداربنانے کے لیے دودھ کو سپرے بوتل سےبالوں میں اس وقت تک سپرے کریں جب تک
بال اچھے سے گیلے نہ ہو جائیں. ٣٠ منٹ کے بعد بالوں کو ٹھنڈے پانی سے دھو لیں.٢- دو عدد کیلے، دو انڈوں کی سفیدی، اور دوکھانے ک چمچ زیتون کا تیل اچھی طرح مکس کر کے پیسٹ بنا لیں. اس مکسچر کو ٣٠ منٹ کے لئے بالوں میں لگائیں اور پھر کسی بھی شیمپو سے بال دھو لیں. انشاءاللہ نتیجہ آپکے سامنے ہو گا.٣- ہفتے میں دو بار بالوں کو دو کھانے کے چمچ آملہ پاؤڈر اور عرق گلاب کے مکسچر سے دھونے سے خشکی اور سفید بالوں کا خاتمہ ہوجاتاہے. نیز بال تیزی سے بڑھتے ہیں.٤- ناریل کا تیل، آملہ کا تیل، اور ایلوویرا کا مکسچر بالوں کو چمکداراور سلکی بناتا ہے.سردیوں کے موسم میں بالوں خشکی کا مسئلہ ہر دوسرے شخص کو درپیش ہے. بہت سی شیمپو بنانے والی کمپنیاں 99٪ خشکی ختم. کرنے کا دعویٰ بھی کرتی ہیں لیکن کوئی افاقہ نہیں. پریشان کیوں ہیں جبکہ مسئلے کا حل آپکے گھر میں موجود ہے.٥- بالوں میں سے خشکی ختم کرنے کے لئیے تیزپات کے ٤-٥ پتے پانی میں ابال لیں. بال شیمپو سے دھونے کے بعد تیزپات کے پانی سے دھو لیں. چند دفعہ کے استعمال سے فرق واضح ہو جائے گا.٦- اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپکے بال تیزی سے بڑھیں تو چاولوں کا پانی آپکے اس مسئلے کا حل ہے.ایک پاؤ چاول ٢ دن کے لیے پانی میں بھگو کے رکھ دیں اسکے بعد چاول پانی میں سے نکال دیں اور پانی کو بال دھونے سے ٢٠ منٹ پہلے لگا لیں. اسکے بعد کسی بھی شیمپو سے بال دھو لیں
.٧- پیاز کے رس میں سلفر وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے جو کہ بالوں کی پروین بنانے میں بہت مددگار ہوتا ہے.اسکے علاوہ پر سکون نیند آپکے بالوں کی صحت کی ضامن ہے. آجکل کے دور میں جہاں نوجوان نسل رات کودیر سے سونے کی عادی ہو چکی ہے جسکی وجہ سے سر میں خشکی اور سکیلپ بننا شروع ہو جاتے ہیں. ٧-٨ گھنٹے کی نیند آپکی اور آپکے بالوں کی صحت کے لیے بہت ضروری ہے.