Skip to content

ماں کے نام

ایک ماں اپنے بچوں کے لئے انتھک کوششیں کرتی ہے
گر بچے بیمار ہو جاے ماں ویسے ہی بیمار ہو جاتی ہے
اپنی اولاد کی تربیت میں لگی رہتی ہے ماں کی نیند
بچوں کے ساتھ حرام ہو جاتی ہے صحت خراب ہو جاتی
ہے اور کل جب بچے بڑے ہوتے ہیں تو کہتے ہیں ہم تو خود
ہی بڑے ہو گئے ہمیں تو کسی نے پالا ہی نہیں ہے یقین
کرو دوستو ماں کا دل بہت نرم ہوتا ہے اور ماں کی دعائیں
ہی ہوتی ہیں جو ھمیں کامیاب کرتی ہیں اگر ماں باپ بوڑھے
ہو جائے تو ان کی خدمت کریں اولاد کی پرورش میں ماں
بوڑھی ہو جاتی ہے بچوں کو صحت مند بناتے بناتے اپنی
صحت کو خراب کر لیتی ہے اگر بڑھاپے میں والدین آپ
کے پاس ہو تو ان کی خدمت کرنے سے تنگ نہ ہو اپنا وہ
وقت یاد کریں جب آپ کو گیلے بستر سے اٹھا کر ماں سوکھی
جگہ پے لیٹا دیا کرتی تھی کل جب ھم چل بھی نہیں سکتے
تب ہمارے ساتھ ہماری ماں ہوتی ہے اور جب والدین چارپائی
پر پڑ جائیں تو ان کو دیکھنے والا کوئی نہیں ہوتا یاد رہے
یہ دنیا فانی ہے اور ایک دن زندگی ختم ہو جائے گی اپنی
زندگی میں والدین کی دعائیں لے لیں اگر آپ کے والدین آپ سے
راضی خوشی اس دنیا سے رخصت ہوگئے تو یاد رکھیے
گا جنت آپ کا نصیب ہوگی ان شاء اللہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *