زردہ چاول۔۔۔

In خواتین
January 29, 2021

زردہ چاول
اجزا /
سیلا چاول تین پاو (دو گھنٹے کے لیے بھگو کر رکھ دیں)
چینی۔ڈھائی کپ۔
دودھ ایک پیالی۔
لونگ چار عدد ۔
اشرفیاں چھ سات اعداد (ٹکڑوں میں کرلیں)
زردے کا رنگ آدھا چائے کا چمچ۔
بادام دس عدد ( چھیل کر باریک کاٹ لیں)
پستہ دس اعداد(باریک کاٹ لیں )
چھوٹی الائچی چھ سے آٹھ اعداد۔
گھی ایک پیالی
پانی۔

ترکیب۔
ایک بڑی دیگچی میں زیادہ صاف پانی ڈال کر ابلنے کے لیے رکھ دیں۔
پانی جب ابلنے لگے تو اس میں چاول دو لونگ اور تین الائچی ڈال دیں۔
چاول جب دو کنی ابل جائیں تو
کسی چھلنی کے ذریعے سے پانی نکال دیں۔
تھوڑی دیر چھلنی میں ہی رہنے دیں تاکہ پانی اچھی طرح خشک ہو جائے۔ابلے ہوئے چاولوں کو کسی دیکچی میں ڈال دیں زردے کا رنگ دودھ میں ملا کر سارا میوا اور چینی ملا دیں۔
اور اشرفیہ بھی ملا دیں
ایک دیگچی میں گھی گرم کریں
اس میں لونگ اور سبز الائچی ڈال دیں۔
جب خوشبو آنے لگے تو اس میں چاول بھی ڈال دیں۔
لکڑی کے چمچ سے اچھی طرح چاولوں کو ہلا کر توے کے اوپر
دم کے لیے رکھ دیں آگ کو تیز کر دیں جب بھاپ بننے لگے تو انچ کو ہلکی کر دیں۔
پندرہ منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں۔
زردہ تیار ہے۔
(آٹھ سے دس افراد کے لیے)