چکن نیگٹس:۔
اجزاء:۔
چکن بریسٹ پیس آدھا کلو ( چوکور ٹکڑے کر لیں ) / نمک حسب ضرورت / مسٹرڈ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچہ / سفید پسی ہوئ مرچ ایک کھانے کا چمچہ / چینی آدھا چاۓ کا چمچہ / سویا ساس دو کھانے کے چمچے / سرکہ ایک کھانے کا چمچہ / انڈے تین عدد / بریڈ کرمبز حسب ضرورت / تیل تلنے کے لۓ ۔
ترکیب:۔
ایک پیالے میں چکن کے ٹکڑوں میں سویا ساس ، سرکہ اور خشک مصالحے لگا کر آدھے گھنٹے کے لۓ رکھ دیں ۔ کڑاہی میں تیل گرم کرکے چکن ٹکروں کو پہلے میدے پھر انڈے اور پھر بریڈ کرمبز میں لپیٹ کر پندرہ منٹ رکھ کر گولڈن فرائ کرلیں اور کسی پیپر پر نکال کر پھیلا لیں ۔ فرنچ فرائز کے ساتھ پیش کریں ۔ بازار سے خریدے گۓ فروزن نیگٹس کے مقابلے میں یہ فریش نیگٹس آپ کی صحت کو ممکنہ نقصانات سے بھی بچائیں گے اور سستے بھی پڑیں گے ۔
Thursday 10th October 2024 7:09 pm