ایلوویرا کے بہت سے فائدے ہیں۔ لیکن سکن کی خوبصورتی کے لیے بھی ایلوویرا کا استعمال بہت فائدہ مند ہے، ایلوویرا کو سکن کے مسائل کے حل کے لیے استعمال کیا جاتا ہے،
چھائیاں سکن کا ایک بہت بڑا مسئلہ ہے، چھائیاں چاہے کسی بھی وجہ سے ہوںایلوویراے مسسلسل استعمال سے ختم کی جا سکتی ہیں،
آج میں اپ کو ایک بہت ہی آسان نسخہ بتاتی ھوں ، اس نسخے کے مسسلسل استعمال سے چھائیاں ایسے آپ کے چہرے سے غائب ہو جائیں گی جیسے کبھی تھی ہی نہیں.
اجزا:
دہی . . ایک چمچہ
ایلوویراجیل ایک چمچہ
لیموں. . آدھا چمچہ
ان اجزا کو مکس کر کے اپنے چہرے پہ لگا لیں ۲۰ منٹ بعد نارمل پانی سے اپنا چہرا دھو لیں،
یہاں ایک بات یاد رکھیں گا کہ ایلوویرا فریش ہو تو زیادہ بہتر ہے، کیوں کہ جو ایلوویرا جیل بازار سے ملتی ہے، اس کے اوپر لکھا تو ہوتا ہے کہ ۹۹۔۹ فیصد خالص ہے، جب کے اس میں کہیں نہ کہیں کیمکل شامل کیا ہوتا ہے،
تو زیادہ بہتر ہے کے اپ اپنے گھر میں ایلورا کا پودا لگا لیں،