Skip to content

دوسروں کے مسائل

کبھی کبھار ہم سب کسی اور کے معاملات میں ملوث ہو جاتے ہیں۔لوگوں کے بہت سارے مسئلے مسائل ہوتے ہیں ۔اور ہم کبھی کبھار دوسروں کے مسئلے میں بے جا کودنے کی وجہ سے اپنے سر مصیبت لے لیتے ہیں ۔ان میں ہمیں اس پہچان کے قابل ہونا چاہئے کہ ہم کب کسی کو تعاون پیش کر رہے ہیں اور کب کسی اور کی ذمہ داری قبول کر رہے ہیں ۔
تعاون بمقابل رکاوٹ:
زندگی میں ایسے اوقات آتے ہیں کہ ہمیں اپنے کسی عزیز کے لئے اپنی زندگی وقف کرنی پڑتی ہے ،جو اپنی دیکھ بھال خود نہیں کر سکتا ۔اس سے نہ صرف ہم اس کی امداد کر رہے ہوتے ہیں ،بلکہ روحانی اعتبار سے خود کو پروان بھی چڑھا رہے ہوتے ہیں۔لیکن بطور انسان دوسروں کے لیے لیے اپنی زندگی وقف کرنے کی ایک حد ہے ۔خاص طور پر ایسے افراد کے ذمہ داری اپنے سر لینا ،جو اپنے معاملات کی خود دیکھ بھال کے لئے تیار نہ ہوں۔ایسے میں ہمیں یہ سیکھنا چاہیے کہ کس طرح پیچھے ہٹیں اور دوسروں کو اپنے معاملات خود چلانے اور ان سے انہیں سبق سیکھنے کا موقع فراہم کریں ۔
تعاون کی درخواست :
یہ ایک قدرتی امر ہے کہ انسان کسی ضرورت مند کی حاجت روائی کرتا ہے ۔آپ کسی کے ساتھ تعاون کرتے ہیں ۔بالخصوص کسی ایسی صورتحال میں ،جس سے آپ خود بھی دوچار رہے ہوں اور آپ اس کے تمام ممکنہ جوابات سے آگاہ ہوں ۔لیکن کیا آپ واقعی تمام سوالوں کے جوابات سے آگاہ ہے ؟آپ کو ہو سکتا ہے ،ویسی ہی صورتحال سے واسطہ پڑا ہو ،تاہم اس میں تناظر اور اس سے حاصل ہونے والا سبق مختلف ہو سکتا ہے ، جس سے کسی دوسرے کو واسطہ پڑا ہو ۔
اس کا مطلب ہے کہ معاملات کو اپنے سر لے کر دوسروں کے مسائل حل کر کے آپ دوسروں کو اس سبق سے محروم کر رہے ہیں،جو انہیں خود سے سیکھنے ہیں اور اپنے طریقے سے پروان چڑھنا ہے ۔
بعض لوگ اپنے معاملات میں دوسروں کو داخل کر کے خوش ہوتے ہیں یا اپنا مسئلہ حل کرنے کے لئے دوسروں کے حوالے کر دیتے ہیں ۔ایسے مسائل کو اپنے ذمہ لے کر آپ کامیابی یا ناکامی کا خطرہ بھی اپنے ذمہ لے رہے ہوتے ہیں ۔جب آپ دوسروں کی توقعات پر پورا نہیں اترتے ،بلا آخر آپ کی حالت ایک گدھے کی سی ہوتی جاتی ہے ،جس سے دوسرے اپنا گند ڈھونے کا کام لیتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر اپنا غصہ بھی اس پر اترتے ہیں ۔
آخری نکتہ یہ ہے کہ آپ دوسروں کے مسائل کیلئے اپنا وقت خرچ کرتے ہیں ۔یہی وقت آپ اپنی پیشرفت پر صرف کر سکتے ہیں ۔بعض لوگوں کی زندگی میں کوئی کشش اور سرگرمی نہیں ہوتی ،تو اپنی زندگی میں ہلچل پیدا کرنے کے لیے دوسروں کے مسائل میں جذباتی طور پر داخل ہوجاتے ہیں ۔شاید انہیں ایسی چیزوں میں دلچسپی کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے جن سے ان کی زندگی میں ہلا گلا ہو۔
ایسے لوگوں کے لئے بہتر یہ ہے کہ وہ اپنی زندگی میں تحرک کے لئے اپنا ایک پلان اور ایک وژن سیٹ کریں ۔ورنہ وہ منفی سرگرمیوں میں ملوث رہیں گے۔
اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ دوسروں کی ضروریات کو نظر انداز کریں ۔یہ ایک مغرورانہ سخت گیر اور غیر انسانی نقطہ نظر ہو گا ۔آپ کو ہمیشہ انسانوں کے ضروریات سے آگاہ رہنا چاہیے ۔تاہم دوسروں کے حوالے سے آگاہ ہونا اور ذمہ دار ہونا دو مختلف باتیں ہیں ۔
یہ اہم ہے کہ آپ اپنے عزیز و اقارب کی ضروریات کا احترام کریں اور اپنے معاملات کی درستگی میں ان کی معاونت کریں ۔تاہم آپ ان کی ضروریات کی ذمہ داری اپنے ذمہ نہیں لے سکتے ۔اگر وہ اپنے دل کو خود ہینڈل کر سکتے ہیں تو پھر انہیں ایسا کرنا چاہیے ۔
آپ کی غلطی :
آپ کو یہ احساس کرنا چاہیے کہ اگر کوئی غلطی کرتا ہے وہ بال آپ کی کورٹ میں پھینک دیتا ہے ،تو آپ سے توقع کر رہا ہوتا ہے کہ آپ اس کا مسلہ حل کریں ۔ایسا بھی ہوتا ہے کہ لوگ اپنے مسائل کے لئے آپ کو ذمہ دار ٹھہراتے ہیں اور اپنے غیر حل شدہ مسائل کے لئے آپ پر الزام جڑ دیتے ہیں ۔اس میں بہترین اپروچ یہ ہوسکتی ہے کہ بال واپس انہی کی کورٹ میں پھینک دیں۔
یہ ہر فرد کی اپنی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے معاملات کو چلائیں ۔آپ کے ذمہ داری اتنی ہے ہے کہ اپنے دائرہ کار پر نظر رکھیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ دوسروں کے مسائل آپ کو متاثر نہ کریں ۔
آپ دوسروں کے کھیل میں کبھی نہ پھنسیں۔یہ کھیل ہفتوں مہینوں اور سالوں تک جاری رہ سکتا ہے ۔اس چکر میں آپ دوسروں کے معاملات پر اپنا وقت ضائع کرتے ہیں،بجاے اس کے کہ آپ ان ایشوز پر توجہ مرکوز کریں جو خود آپ کی زندگی کے لئے اہم ہیں ۔کی استدعا کو نظر انداز کرنے سے ان میں ناراضگی تو ہوگی ،لیکن یہ نہیں کی سر درد ہے۔آپ اسے خاطر میں نہ لائیں ۔میں آپ کو نقصان نہیں پہنچا سکتے ۔
اگر معاملہ کسی دوست کا ہو اور آپ کو خدشہ ہو کہ آپ سے ناراض ہو سکتا ہے تو بے شک ہونے دیں ۔زندگی اس سے زیادہ قیمتی ہے کہ آپ محض اس وجہ سے کسی گڑھے میں جا گریں کہ وہ اپنے معاملات کو خود سے طے کرنے کا اہل نہیں۔اسے موقع دیں کہ وہ اپنے طور پر سیکھے ۔اس سے نہ صرف وہ ایک بہتر فرد بن جائے گا بلکہ آپ بھی لمبی مدت میں اس کے اچھے دوست ثابت ہوں گے ۔
شکریہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *