Skip to content

جہاد کا مفہوم قرآن کی روشنی میں ضرورت و اہمیت (اہل نظر حضرات کی نظر میں )

بسم اللہ الرحمن الرحیم
اسلام علیکم
جہاد کا مفہوم قرآن کی میں ضرورت و اہمیت

جہاد کے معنی

جہاد کا مادہ جہد سے مشتق ہے اس کے معنی ایک شخص کی کوشش محبت یا لیاقت خرچ کرنا امام راغب جہاد اور مجاہدہ کے معنی دشمن اور دفاع کے لئے طاقت خرچ کرنا لکھتے ہیں

مفہوم
اسلام میں جہاد اس کوشش تمام سعی کامل کا نام ہے جو انسان خدا کی رضا،دین حق کی سربلندی ،وطن عزیز کے دفاع اور اپنے نفس کو شیطانی محرکات سے بچانے کے لئے کرتا ہے

ضرورت و اہمیت

برائی کی قوتیں اور شیطانی طاقتیں جائز اور ناجائز کے امتیاز کو بھی نظر انداز کرکے نیکی کو مٹانے اور نیکی کرنے والوں کا قلع قمع کرنے کی شدید جدوجہد کرتی رہتی ہے.اگر اہل حق کو اپنی اچھے اور بلند مقاصد کے لئے جہاد و قتال کا حکم نہ دیا جاتا تو نیکی ہمیشہ کے لیے مٹ جاتی اسلام دین فطرت ہیں اس نے اپنے پیروؤں کو جہاد و قتال کا حکم دیا تاکہ نیکی اور خیر نہ صرف زندہ نہیں بلکہ نشوونما پا سکےاور اس کی زندگی اور کامیابی کے لیے مناسب فضا پیدا کی جا سکے

قرآن مجید کی روشنی میں اہمیتِ جہاد

القرآن

اور اللہ کی راہ میں اس طرح جہاد کرو جیسا کہ حق ہے :الحج:78

 

القرآن

اور ان سے اللہ کی راہ میں لڑتے رہو حتی کہ فتنہ باقی نہ رہے : البقرہ:193

 

القرآن

جو لوگ اللہ کی راہ میں مارے جائیں انہیں مردہ مت خیال کرو بلکہ وہ زندہ ہیں انہیں ان کے رب کی طرف سے رزق ملتا ہے :آل عمران:145

 

القرآن

اے نبی مومنوں کو جہاد کی ترغیب دو :انفال:65

 

القرآن

تم پر جہاد فرض کیا گیا ہے :البقرہ 216

 

القرآن

شیطان کے ساتھیوں سے لڑو :النساء:76

 

القرآن

وہ اللہ کی راہ میں لڑتے ہیں وہ کفار کو قتل کرتے ہیں اور خود بھی شہید ہوجاتے ہیں :التوبہ:111

القرآن

خدا کے لئے اپنی جان اور اپنے مال سے جہاد کرتے ہیں یہی لوگ سچے ہیں :الحجرات:15

جہاد صدق ایمان کی علامت ہے .بے شک مومن وہی ہیں جو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لائے پھر اس میں ڈگمگائیں نہیں بلکہ خدا کی راہ میں اپنے مال اور اپنی جان سے جہاد کریں یہی وہ لوگ ہیں جو سچے ہیں ۔۔۔الحجرات ۔۔۔

سچے مومن کی علامت

اور جو لوگ ایمان لائے اور جنہوں نے اللہ کی راہ میں ہجرت کی اور جہاد کیا اور وہ لوگ جنہوں نے انہیں پناہ دی اور انکی مدد کی وہی لوگ سچے مومن ہیں:انفال:74
جزاک اللہ
ⒻⒶⒾⓏⒶⓃ
ⓈⒽⒶⒻⒾⓆⓊⒺ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *