یہ WhatsApp کی داداگیری ہے، جس سے بچنا ضروری ہے
٨ جنوری٢٠٢١ء
ممکن ہے ذیل کی خبریں آپ تک پہنچ چکی ہوں، اگر نہیں تو غور سے پڑھیں۔ واٹس ایپ کی نئی شرطیں اور اس کی نئی پالیسیاں ٨ فروری سے نافذ ہوں گی، اس ایپ نے فیسبوک کے ساتھ ڈیٹا شیئرنگ کو لازم قرار دیا ہے، یوں تو تقریباً سبھی Apps کے پاس ہمارے اور آپ کے بھیجے ہوۓ میسج، تصاویر اور تحریرات محفوظ ہوتے ہیں، مگر وہ Apps ان کو کہیں شئر نہیں کر سکتے، اس لیے کہ انھوں نے ان سب چیزوں کے چھپانے اور محض اپنے پاس محفوظ رکھنے کا وعدہ کیا ہے، اگر وہ ان میں سے ہماری آپ کی کسی چیز کو بغیر اجازت شئر کرتے ہیں، تو ان پر مقدمہ درج ہوسکتا ہے، اور اس کا انھیں خمیازہ بھگتنا ہوگا، مگر اب واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ وہ آپ کے تمام میسج اور تمام تصاویر کہیں بھی کبھی شئر کر سکتا ہے، ہوسکتا ہے آپ کے WhatsApp پر ایک میسج آچکا ہو، نہیں تو اب آۓ گا، میرے پاس آچکا ہے، اس میں دو آپشن ہوں گے، ایک Agree یعنی رضامندی کا، اور دوسرا Not Now یعنی ابھی نہیں ہم سوچ کر آپ کو بتائیں گے۔ایگری کریں گے تو آپ کا واٹس ایپ پہلے کی طرح کام کرے گا ورنہ آئندہ آٹھ فروری کو بند ہوجاۓ گا۔ Agree رضامندی کا مطلب ہے کہ آپ WhatsApp کی تمام شرطیں منظور کر رہے ہیں، تو اگر آپ کا کوئی میسج یا آپ کی کوئی تصویر واٹس ایپ کسی کو شئر کرتا ہے تو آپ، آپ کے گھر کا کوئی فرد اس پر مقدمہ درج نہیں کرسکتا ، کیوں، اس لیے کہ آپ نے Agree کا بٹن کلک کر کے اپنی رضامندی ظاہر کردی ہے۔ اگر آپ نے اپنی ایگری رضامندی نہیں دی تو 8 فروری کو آپ کا واٹس ایپ بند ہو جاۓ گا۔ یہ واٹس ایپ کے نۓ ہدایات اور نئی شرطیں ہیں۔ میری نگاہ میں فی الحال Telegram یا Signal محفوظ و مامون Apps ہیں۔ بر وقت ہم نے آپ تک یہ معلومات پہنچا دی ہیں۔ ہم اپنے احباب سے درخواست کرتے ہیں کہ سگنل/ٹلیگرام ڈاؤن لوڈ کر لیں، اگر واٹس ایپ نے اپنی شرطیں واپس نہیں لیں، تو کچھ دن بعد سگنل/ ٹیلیگرام پر گفتگو ہوگی ، ان شاء اللہ