Ñنماز کے سات (7) فرض۔۔۔۔۔
1) تکبیرِ تحریمہ ( اللہ اکبر)
تکبیر تحریمہ میں دونوں ہاتھوں کو کانوں کی لو تک اٹھا
اٹھاتے ہیں اور انگلیوں کو زیادہ کھولتے ہیں اور نا ہی مکمل طور پے بند
کرتے ہیں بلکہ درمیانی فاصلہ رکھتے ہیں اور دونوں ھاتھوں کی تلیاں
قبلہ روح ہونی چاہیے اور نظر سجدے والی جگہ۔
2) قیام کرنا
قیام سے مراد نماز کے لیے سیدھا کھڑے ہونا اور دونوں ہاتھوں کو
ناف کے بلکل نیچے باندھنا اور قیام میں بھی نظر سجدے والی جگہ پے
ہونا چاہیے ۔
3) الحمد شریف اور سورة
تیسرا فرض الحمد شریف پڑھ کر ساتھ کوٸی سورة ملانا جو تین چھوٹی
آیتوں یا ایک بڑی آیت کے برابر ہو ۔
4) رکوع کرنا
چوتھا فرض رکوع کرنا ہے رکوع کرنے سے مراد گھٹنوں پے اس طرح جھکنا کہ
کمر بلکل اس طرح جھکی ہو کہ اوپر پانی والا پیالہ رکھا جاۓ تو وہ گرے نہیں
اور کہنیوں کی بلکل سیدھا اکڑا کر رکھنا کہ ان می لچک نہ آۓ اور نظر پیروں
کے انگوٹھوں کے ناخنوں پے ہو۔
5) سجدہ کرنا
پانچواں فرض سجدہ کرنا ہے سجدہ کرتے وقت سب سے پہلے گھٹنے زمین پے لگیں
پھر دونوں ہاتھوں کے پنجے پھر ناک اور کے بعد ماتھا اور پاٶں کی انگلیوں کے
پیٹ زمین پر لگے ہوں ۔
6) تشہد کرنا
چھٹا فرض تشہد کرنا یعنی التحیات پڑھنے بیٹھنا ہے تشہد میں نظر گود میں ہونا چاہیے
اور ہاتھوں کی انگلیوں کے پوٹے گھٹنوں کے بلکل اوپر ہوں اور دایاں پاٶں کھڑا ہونا
چاہیے اور بایاں پاٶں سرین کے نیچے بچھا کر اوپر بیٹھنا چاہیے۔
7) سلام پھیرنا
نماز کا ساتواں فرض دونوں طرف سلام پھیر کر نماز سے فارغ ہونا ہے داٸیں طرف سلام
پھرتے وقت نظر کندھے کے بلکل اوپر ہو اور باٸیں طرف بھی اسی طرح نظر کندھے کے سیدھ
اوپر ہو ۔
پیارے اسلامی بھاٸیو!
نماز پڑھنا فرض ہے ہر مسلمان مرد و عورت پے اس لیے ہمیں
نماز پڑھنے کے ساتھ ساتھ نماز کے مساٸل سیکھنا بھی لازم ہے
آج ہم نے اللہ کے حکم سے نماز کے فراٸض پڑھنے اور سیکھنے کی
کوشش کی ہے ان سات( 7) فرضوں میں سے ایک فرض بھی چھوٹ جاۓ
تو نماز سرے سے ہوگی ہی نہیں اور ہمیں نماز دوبارہ ادا کرنا پڑے گی
اس لیے مکمل احتیاط کے ساتھ نماز کو پڑھنے کی کوشش کرنی چاہیے تاکہ
ہماری نماز درست طریقے سے ادا ہو جاۓ اور اس کے لیے ہمیں نماز
کے مساٸل ضرور سیکھنے چاہیے
دعا ہے کہ اللہ ہمیں پانجگانہ نماز پڑھنے اور نماز کے مساٸل سیکھنے کی
توفیق عطا فرماۓ ۔۔آمین ثم آمین
محمد عثمان عطاری