سردیوں کے پانچ مزیدار جوسز جو بنائیں آپکی صحت اور جلد کو لاجواب:
١۔کینو کا جوس:
• کینو کے جوس میں وٹامن سی وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ وٹامن سی نہ صرف ہماری جلد کی خوبصورتی اور چمک میں اضافہ کرتا ہے۔بلکہ ہماری بیماریوں سے لڑنے میں بھی مدد کرتا ہے۔اور کینسر جیسی بیماریوں سے بھی بچاتا ہے۔
٢۔گاجر کا جوس
گاجر کا جوس غزائیت سے بھرپور ہوتا ہے۔اس میں موجود وٹامن اے ہماری قوت مدافعت کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ہماری نظر کی بھی حفاظت کرتا ہے۔خون میں شوگر کی مقدار کو کنٹرول کرتا ہے۔گاجر کا جوس دل اور جگر کے لئے بھی مفید ہے۔جسم میں خون کی کمی کو پورا کرتا ہے۔
٣۔انار کا جوس:
انار کے جوس میں آئرن وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے۔جو جسم میں خون کی کمی کو دور کرتاہے۔انار کا جوس جلد کی خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے۔جلد کی پیلاہٹ کو دور کرتا ہے۔ یادداشت کو بہتر بنانے اور جوڑوں کی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔
۴۔انناس کا جوس:
انناس کا جوس جسم میں بننے والے زہریلے مادوں کو ختم کرتا ہے۔نظر کو تیز کرتا ہے۔جلد کو چمکدار بناتا ہے۔یادداشت کو مظبوط کرتا ہے۔اور ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے۔
۵۔چقندر کا جوس:
چقندر کا جوس آئرن سے بھرپور ہوتا ہے۔جو جسم میں خون کی کمی کو دور کر کے جسم کو صحتمند اور جلد کو خوبصورتی عطا کرتا ہے۔اس میں موجود وٹامن سی جلد کی خوبصورتی میں اضافے کے ساتھ ساتھ جسم کو بہت سے انفیکشنز سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ بلڈ پریشر کو کم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔
ان تمام جوسز کو اپنی روز مرہ کی خوراک کا حصہ بنا کر آپ ان کے فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔بہترین نتائج کے لئے دن میں ایک بار ضرور استعمال کریں۔
نوٹ:
بلڈ پریشر ،شوگر کے مریض کوئی بھی جوس اپنی روز مرہ خوراک میں شامل کرنے سے پہلے اپنے معالج سے مشورہ ضرور کریں۔
Tuesday 10th September 2024 12:48 am