بالوں کی حفاظت کرنے کے آسان اورآزمودہ طریقے
بال انسانی شخصیت کا ایک اہم حصہ ہیں. اس لیےبالوں کی خوبصورتی خواتین کی شخصیت کو چار چاند لگا دیتی ہے. لمبے اور گھنے بال کس کا خواب نہیں اور اگر آپکے بال مظبوط اور صحت مند بھی ہوں تو کیا ہی بات ہے .بالوں کے نت نئے ڈیزائن بھی تب اچھےلگیں گے جب آپکے بال قدرتی طور پر لمبے، گھنے، اور صحت مند ہونگے.آجکل کی مصروفیت سے بھرپورزندگی میں ہر کوئی یہ چاہتا ہے کہ کم وقت میں اچھا کام ہو جائے. بالوں کی حفاظت کے لیے کچھ آسان اور آزمودہ طریقےآپکے بالوں کی خوبصورتی اور زندگی دونوں بڑھا سکتےہیں.
نمبر١. بالوں کو دھونے سے پہلےاچھی طرح کنگھی سے سلجھا لیں جو کہ بالوں کے گرنے کو روکنے میں آپ کی مددکرےگا
نمبر٢. صرف سر کے اوپر والے بالوں میں شیمپو لگائیں.
نمبر٣. ایک وقت میں بالوں میں ایک بار شیمپو لگائیں. کیونکہ شیمپو کا ضرورت سے زیادہ استعمال آپکے بالوں کو کمزور کر دیتا ہے.
نمبر٤. بہت زیادہ گیلے بالوں میں کنگھی استعمال نہ کریں جو کی بالوں کے گرنے کا سبب بن سکتا ہے.
نمبر٥. اپنے بالوں کی صحت برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ اپنا کنگھا گھر کے دوسرے افراد سے الگ رکھیں.
نمبر٦. بہت زیادہ گرم پانی سے بال دھونے سے آپکے بالون کی جڑیں کمزور ہوجاتی ہیں نیز یہ بالوں میں خشکی پیداکرنےکاسبب بھی بنتاہے.
نمبر٧. اپنی روزمرہ کی خوراک میں سبزیوں اور لحمیات(پروٹین) اورعزائی اجناس کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں.
نمبر٨. بالوں کو ہفتے میں دو بار ضرور شیمپو سے دھوئیں.
نمبر٩. بالوں کو دھونے سے پہلے کسی اچھے تیل/آئل سے سر کا مساج کرنے سے خون کی گردش تیز ہوتی ہے جو کہ بالوں کو بڑھنے میں مدد کرتی ہے.
نمبر١٠. روزانہ ٥ منٹ کےلیۓ بالوں کو زمین کی طرف سر کو نیچے الٹاکرانگلی کی پوروں سے سر میں مساج کرنے سے بھی خوں کی گردش تیز ہوتی ہے.
نمبر١١. بالوں کو شیمپو سے دھونے کے بعد سرکہ اور شہد ملے پانی سے کنگھالا جائے تو انکی قدرتی خوبصورتی بڑھ جاتی ہے.
نمبر١٢. وقتاً فوقتاً بالوں کو نیچے سے ا یا ٢انچ تک کاٹتے رہنے سے بال تیزی سے بڑھتے ہیں.
نمبر١٣. آجکل بالوں کو رنگنے کے لیے جو خطرناک کیمیکل کا استعمال کیا جاتا ہے وہ آپکے بالوں کو وقتی طور پر حسن بنا کر انکا قدرتی حسن ختم کر دیتا ہے.
نمبر١٤. دودھ میں موجود قدرتی پروٹینز آپکے بالوں کے لئے کنڑیشنر کے طور پر عمل کرتیں ہیں اور انکی نشوونمامیں مدد کرتیں ہیں.