کیا بغیر کسی سکل کے گھر بیٹھ کر آن لائن پیسے کما سکتے ہیں؟ جی ہاں آپ بالکل بغیر کسی سکل کے گھر بیٹھ کر آن لائن پیسے کما سکتے ہیں. پیسا کمانے کے لیئے سکل کا ہونا بہت ضروری ہے، لیکن آپ بغیر کسی سکل کے بھی پیسے کما سکتے ہیں.
بہت سارے لوگ سارا دن بیٹھ کر دیکھتے رھتے ہیں کہ اس طرح کمایا جاتا ہے، اس طرح کمایا جاتا ہے لیکن جب ان کو پتہ چلتا ہے کہ اس کام کے لیئے تو اس سکل کی ضرورت پڑے گئ تو وہ اُس کام کی طرف نہیں جاتے. آپ سب کو چاہیےکہ اگر کامیاب ہونا ہے تو ایک اپنی پسند کی سکل پکڑ لیں اور اس میں ماسٹر بن جائیں. آج کا آرٹیکل ان لوگوں کے لیئے ہے جو بغیر کسی سکل کے گھر بیٹھ کر آن لائن پیسے کمانا چاہتے ہیں.
1۔ گرافک ڈیزائنگ:
اب آپ کہیں گے کہ گرافک ڈیزائنگ تو بہت بڑی سکل ہے، بغیر سکل کہ پیسہ کیسے؟ جی ہاں آپ کو گرافک ڈیزائنگ کرنے کے لیئے میں السٹریٹر یا فوٹوشاپ کی بات نہیں کر رھا. بلکہ آپ کو گرافک ڈیزائنگ کرنے کے لیئے ایک ویب سائٹ کی ضرورت پڑے گی، جسکا نام ہے کینوا. آپ اس ویب سائٹ پہ جا کر بغیر سکل کے گرافک ڈیزائنگ کی مختلف سروسز تیار کر سکتے ہیں. ان میں سی وی، ریسیومی، انسٹاگرام پوسٹ، پاور پوائنٹ پریزنٹیشنز، پوسٹر، فلییر، انفوگرافک، لوگو، بزنس کارڈ اور بے شمار سروسز تیار کر کے فری لانسنگ سائٹس پے دے سکتے ہیں.
2۔ بیک گراؤنڈ ریموول سروس:
آپ فری لانسنگ سائٹس پے بیک گراؤنڈ ریموول سروس بھی دے سکتے ہیں، وہ بھی بغیر سکل کے. آپ گوگل پہ سرچ کر کے دیکھیں اس سے متعلق آپ کو کافی سائٹس مل سکتی ہیں آسانی کے ساتھ آپ بیک گراؤنڈ ریموو کر سکتے ہیں.
3۔ ایک فائل کو دوسرے فارمیٹ میں کنورٹ کرنا:
آپ ایک فائل کو دوسرے فارمیٹ میں کنورٹ بھی بغیر کسی سکل کے کر سکتے ہیں. پی ڈی ایف ٹو ورڈ، ورڈ ٹو پی ڈی ایف، پی ڈی ایف ٹو ایکسل، ایکسل ٹو پی ڈی ایف اور بے شمار اس طرح کی فائل کنورینز کر سکتے ہیں وہ بھی فری میں صرف گوگل کر کے. اس سروس کو بھی آپ فری لانسنگ سائٹس پے دے سکتے ہیں.
4۔ ڈیٹا انٹری:
ڈیٹا انٹری کا نام توآپ لوگوں نے سنا ہی ہو گا. ڈیٹا انٹری کے لیئے بھی آپ کو کسی سکل کی ضرورت نہیں ہوتی. لوگ آپکو ڈیٹا دیں گے، جسکو دیکھ دیکھ آپ نے بالکل وہی چیز لکھنی ہوتی ہے. اس سروس کو بھی آپ فری لانسنگ سائٹس پے دے سکتے ہیں.
5۔ ورچوئل اسسٹنٹ:
آپ لوگوں کے ورچوئل اسسٹنٹ بن سکتے ہیں. کے لیئے بھی آپ کو کسی سکل کی ضرورت نہیں پڑے گئ. اس سروس کو بھی آپ فری لانسنگ سائٹس پے دے سکتے ہیں. ورچوئل اسسٹنٹ اصل میں گھر بیٹھ کر آن لائن کام کرتا ہے. اس میں صرف آپنے مختلف چیزوں کو مینج کرنا ہوتا ہے. وہ آپکو خود بتاتے ہیں کہ آپنے کیا کرنا ہے.