لوگوں کو ہم خیال بنانے کے بارہ اصول
پہلا اصول : آپ بحث و تکرار کرنے سے جیت نہیں سکتے.
دوسرا اصول: دوسرے شخص کے نقطہ نظر کا اخترام کیجئے. کسی سے یہ نہ کہئے کہ وہ غلطی پر ہے.
تیسرا اصول: آپ سے غلطی ہو جائے تو فیاضیانہ طور پر تسلیم کر لجیئے.
چوتھا اصول:گفتگو ہمیشہ دوستانہ انداز سے شروع کیجئے.
پانچواں اصول: دوسرے شخص کو زیادہ سے زیادہ بات کرنے کا موقعہ دیجئے.
چھٹا اصول: دوسرے شخص کے منہ سے گفتگو کے آغاز میں ہاں کہلوائیے.
ساتواں اصول :اپنا خیال دوسرے شخص پر اس طرح ظاہر کریں کہ وہ یہ محسوس کرے گویا یہ خیال اس کے اپنے ذہن کی پیداوار ہے.
آٹھواں اصول:بڑی اہمانداری کے ساتھ چیزوں کو دوسرے شخص کے نقطہ نظر سے دیکھنے کی کوشش کریں.
نواں اصول:دوسرے کے خیالات اور خواہشات کے متعلق آپ کا رویہ ہمدردانہ ہونا چاہیے.
دسواں اصول: لوگوں کے نیک جزبات کو متاثر کیجئیے.
گیارہواں اصول: اپنے خیالات کو ڈرامائی اندازے سے پیش کیجئے.
بارہواں اصول: دوسرے شخص کی صلاحیتوں کو للکاریئے.
لوگوں کے دل میں گھر کرنے کے چھ طریقے
پہلا طریقہ: دوسرے لوگوں میں دلچسپی لیجئے.
دوسرا طریقہ:مسکرائیے.
تیسرا طریقہ: یاد رکھئے کہ کسی شخص کے لئے سب سے زیادہ اہم اور میٹھی آواز ہے.
چوتھا طریقہ:لوگوں کی باتیں توجہ سے سنیے.
پانچواں اصول: ان چیزوں کے متعلق بات چیت کیجئے. جن سے آپ کے مخاطب کو دلچسپی ہے.
چھٹا طریقہ : دوسرے شخص کی اس کی اہمیت کا احساس دلائیے اور تہ دل سے اس کی تعریف کیجئے.
گھریلو زندگی کو مسرت بخش بنانے کے چھ اصول
پہلا اصول: ہرگز ہرگز عیب جوئی نہ کریں.
دوسرا اصول:اپنے ساتھی کو نیچا دکھانے کی کوشش نہ کریں.
تیسرا اصول: نکتہ چینی نہ کریں.
چوتھا اصول: خلوص دل سے داد دیجیے.
پانچواں اصول : جس موقع پر بھی آپ اپنے ساتھی پر توجہ دے سکتے ہیں ضرور دیجئے.
چھٹا اصول : اخلاق سے پیش آئیے.