Skip to content

اچھی صحت کا راز

آج کے دور مین کون ہے جو بیمار ہونا چاہتا ہے۔بیماری کی وجہ سے ایک تو طبیعت بےزار رہتی ہے،دوسرا جیب بھی خالی ہوجاتی ہے ٹکنالوجی کے ترقی یافتہ دور مین ھم لوگ اپنی صحت کے اصولوں کو نظرانداز کررہے ہیں اور بہت سی بیمار یوں کی لیپٹ میں ہیں۔حضرت ابوحریرہ رضی اللہ سے روایت ہے کہ،حضوراکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا”قیامت کے دن انسان سے جن انعامات کے بارے میں پوچھا جاے گا أن میں سے ایک صحت بھی ہے” نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اپنی امت کو یہ تلقین کی کہ اللہ تعالی سے صحت و عافیت کا سوال کرو کیونکہ ایمان کے بعد صحت سے بڑھ کر اور کو یٔ نعمت نہیں . مندرجہ ذیل اصولوں کو اپنا کر اچھی صحت کو پایا جا سکتا ہے۔
1=پیٹ کی پہلی غذا جب تک ہضم نہ ہوجاے تب تک کھانا نہیں کھانا چاہیے چاہے تین دن ہی کیوں نہ ہوجاںٔیں . 2=دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد تھوڑا ارام کرنا چاہیے شام کے کھانے کے بعد چہل قدمی کرنا تکہ کھانا ٹھیک سے ہضم ہوسکے۔ گوشت جوان جانور کا کھانا چاہیے ۔ اور اچھی طرح پکا کر کھانا.
3=پانی ہمیشہ کھانے سے پہلے پینا چاہیے بعد میں پینا ٹھیک نہیں۔
4=رات کو بستر پر جانے سے پہلے واش روم جانا چاہیے .
5=پھلوں کے موسم میں پھل کھانا چاہیے موسم جانے لگے توپھل چھوڑ دینا چاہیے۔ ہم لوگ ان سب باتوں پر توجہ نیں دیتے۔اپنا اٹھنا،بیٹھنا کھانا،پینا،سونا،جاگنا،خالص غذا کو ترک کر چکے ہیں۔فاسٹ فوڈ کو استعمال کرنے لگے ہیں ۔
اخر میں یہی کہنہ ہے جان ہے تو جہان ہے.-

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *