تعلیمی اداروں کی بندش

In تعلیم
January 03, 2021

تحریر:رحیم حیدر
01-جنوری-2021

جب سے کرونا وائرس کی شدت میں کچھ کمی آئی حکومت نے بھی کچھ نرمی برتنےکی ہمت کی اور تمام تعلیمی ادارے اور امام بارگاہوں اور مساجد کو حکومت کی طرف سے جاری (کرونا ایس او پیز) کی بنیاد پر کھولنے کا اجازت دی تھی.لیکن گزشتہ دونوں ملکی حالت کے پیش نظر اور کرونا وائرس کی دوسری خطرناک لہر کو سامنے رکھتے ہوئے،ایک بار پھر حکومت پاکستان نے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا.اور ناجانے کب تک یہ تعلیمی ادارے بند رہیں گے اس بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا.

لیکن طالب علم حضرات اس فیصلے پر کافی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں،جیسے اقبال کے شاہینوں کو سکول،کالج یونیورسٹیاں تو جیسے قید خانہ لگتی ہیں.مگر اب سوال یہ ہے کہ ….کیا تعلیمی ادارے ایسے ہی بند ہوتے رہیں گے….؟جبکہ ہم اچھی طرح جانتے ہیں کے آنے والی نسل کے لیے تعلیم و تدریس کی کیا اہمیت ہے.یہاں میں آپ کو ایک واقعہ سناتا چلوں.سن 2000 میں ہم پاکستان میں ڈائل اپ انٹرنیٹ استعمال کیا کرتے تھے.ان دنوں میں ایک انٹر نیٹ کفیے پر کام کیا کرتا تھا.ایک روز ایک شخص ہمارے نیٹ کیفے میں انٹرنیٹ استعمال کرنے آیا،جب وہ شخص اپنا کام ختم کر چکا تو مجھے انٹرنیٹ کے استعمال کرنے کا معاوضہ دینے کاونٹر پر آیا.اور مجھ سے مخاطب ہوکر کہنے لگا،مجھے اس نیٹ کفیے میں آکر بہت عجیب لگا…!میں نے ان صاحب سے حیران ہو کر سوال کیا کہ سر آپ کو ہمارے نیٹ کفیے میں ایسا کیا محسوس ہوا جو آپ کو عجیب لگا..؟اس شخص نےمجھے اپنا تعارف کروایا اور بتانے لگا کہ میرا تعلق سے ہے. UKاور ہمارے وہاں طالب علم اپنے تعلیمی سلیبس کے حوالے سے انٹرنیٹ کا استعمال کرتے ہیں

جبکہ میں یہاں دیکھ رہا ہوں یہاں پندرہ پندرہ سال کے بچے انڑنیٹ پر صرف اخلاق باختہ مواد دیکھنے میں مصروف ہے.مجھے ان صاحب کی بات سُن کر بہت شرمندگی ہوئی میں.یہ بات سوچنے پر مجبور تھاکہ کتنے شرم کی بات ہے ایک غیر ملکی جس کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ہے.ہماری نوجوان نسل کے بارے میں ہرزاسرائی کرکے چلا گیا.جس نوجوان نسل کو علامہ اقبال نے شاہینوں ک نام سے پُکارا.آج جب پاکستان کےتمام تعلیمی ادارے بند ہیں۔مگر منچلے طالب علم سوشل میڈیا پر ویڈیوز بنا بنا کر اپ لوڈ کر رہے ہیں.اور پوری دنیا کو یہ پیغام دے رہے ہیں کہ دیکھو ہم ہی وہ اقبال کےشاہین ہیں جن کے آگے آسمان اور بھی ہیں.اور تو اور وزیر تعلیم کو دعائیں دی جا رہی ہیں کہ اُن کا یہ فیصلہ ہمارے دل کی آواز بنا کتنے شرم کی بات ہے.آج انٹرنیٹ اور ٹیکنالوجی کا دور ہے،دنیا بھر میں لوگ تعلیم و تدریس کے لیے کیا کچھ کررہے ہیں.تعلیم تو انسان کو شعور دیتی ہے،زندگی گزرانے کا ایک سلیقہ عطا کرتی عالم اور جاہل میں فرق کا نام ہی تو تعلیم ہے.مگر اقبال کے شاہینوں کو یہ کیا ہوا کہ سکول،کالج،یونیورسٹی کی بندش پر اتنا جشن منایا رہے ہیں.

شکریہ
رحیم حیدر