The loan of millions will take HIS responsibility

In اسلام
February 11, 2022
The loan of millions will take HIS responsibility

درود پاک کی فضیلت بہت سی کتابوں میں مختلف طریقوں سے وارد ہوئی ہے .اور درود پاک بھی حضور پاک نے اور بعد میں اولیاء اللہ نے کئی قسم کے سکھائے ہیں. درود پاک کی فضیلت کے حوالے سے ایک واقعہ پیش خدمت ہے۔

کسی شخص نےاپنے دوست سے تین ہزار دینار قرض لیا اور واپسی کی تاریخ مقررکر لی۔ مگر ہوتا وہی ہےجو اللہ تعالیٰ کو منظور ہو۔ اُس شخص کا کاروبار معطل ہوگیا اور وہ بالکل کنگال ہوکر رہ گیا۔ قرض خواہ نے تاریخِ مقررہ پر پہنچ کر قرض کی واپسی کا مطالبہ کیا۔ اُس مقروض نے معذرت چاہی کہ بھائی میں مجبور ہوں میرے پاس کوئی چیز نہیں ہے جسے بیچ کر میں تمہارا قرض اتار سکوں۔ قرض خواہ نے قاضی کے ہاں دعویٰ دائر کردیا۔قاضی صاحب نے اُس مقروض کو طلب کیا اور سماعت کے بعد اُس مقروض کو ایک ماہ کی مہلت دی اور فرمایا کہ اِس کےقرضہ کی واپسی کا انتظام کرو۔ مقروض عدالت سے باہر آیا اور سوچنے لگاکہ کیا کروں ممکن ہے اس نے کہیں یہ پڑھا ہو یا علماء سے سنا ہوکہ رسولِ اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ واصحابہ وسلم کا ارشادِ گرامی ہے، جس بندے پر کوئی مصیبت ، یاکوئی پریشانی آجائے تو وہ مجھ پر درودِ پاک کی کثرت کرے کیونکہ درودِ پاک مصیبتوں پریشانیوں کودور لے جاتا ہے اور رزق کو بڑھاتا ہے

الحاصل اُس نے عاجزی اورغمگساری کے ساتھ مسجد کے گوشے میں بیٹھ کر درودِ پاک پڑھنا شروع کردیا ۔جب ستائیس(27) دن گزرگئے تو اُسے رات کو ایک خواب دکھائی دیا ، کوئی کہنے والا کہتا ہے اے بندے! تو پریشان نہ ہو ، اللہ تعالیٰ کارساز ہے تیرا قرض ادا ہوجائے گا۔ تو علی بن عیسیٰ وزیرِ سلطنت کے پاس جا اور جاکر اُسے کہہ قرض ادا کرنے کے لیے مجھے تین ہزار دینار چاہئیں۔

فرمایا جب میں بیدار ہوا تو بڑا خوشحال تھا۔ پریشانی ختم ہوچکی تھیں لیکن یہ خیال آیا کہ اگر وزیرصاحب کوئی دلیل یا نشانی طلب کریں تو میرے پاس کوئی دلیل نہیں ہے ۔ دوسری رات ہوئی .جب سوگیا تو قسمت بیدار ہوگئی۔ اسے آقائے دوجہاں ،رحمتِ عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ واصحابہ وسلم کا دیدار نصیب ہوا۔حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے بھی علی بن عیسیٰ کے پاس جانے کا ارشاد فرمایا، جب آنکھ کھلی تو خوشی کی انتہا نہ تھی۔ تیسری رات پھر اُمّت کے والی صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ واصحابہ وسلم تشریف لاتے ہیں اور پھر حکم فرماتے ہیں کہ وزیر علی بن عیسیٰ کے پاس جاؤ اور اُسے یہ فرمان سنا دو۔ عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم ! (فداک ابی وامی) میں کوئی دلیل یا علامت چاہتا ہوں جو کہ اس ارشاد کی صداقت کی دلیل ہو ۔ یہ سُن کر حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ واصحابہ وسلم نے میری عرض کی تحسین فرمائی اور فرمایا کہ اگر وزیر تجھ سے کوئی علامت دریافت کرے تو کہہ دینا اس کی سچائی کی علامت یہ ہے کہ آپ نمازِ فجر کے بعد کسی کے ساتھ کلام کرنے سے پہلے پانچ ہزار درودِ پاک کا تحفہ دربارِ رسالت میں پیش کرتے ہو جسے اللہ تعالیٰ اور کراماً کاتبین کے سوا کوئی نہیں جانتا۔ یہ فرماکر سیّد دو عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ واصحابہ وسلم تشریف لے گئے ۔

میں بیدار ہوا، نمازِ فجر کے بعد مسجد سے باہر قدم رکھا . میں وزیر صاحب کی رہائش گاہ پر پہنچا اور وزیر صاحب سے سارا قصہ کہہ سنایا .جب وزیر صاحب نے کوئی دلیل طلب کی اور میں نے حضور محبوبِ کبریا صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ واصحابہ وسلم کا ارشاد سنایاتو وزیر صاحب خوشی اور مسرت سے جھوم اٹھے اور فرمایا،مرحبا! برسول اللہ حقًا اور پھر وزیر صاحب اندر گئے اور نوہزار دینار لے کر آگئے ۔اُن میں سے تین ہزار گن کر میری جھولی میں ڈال دیے اور فرمایا یہ تین ہزار قرضہ کی ادائیگی کے لیے. اورمزید تین ہزار اور دیے کہ یہ تیرے بال بچے کا خرچ اور پھر تین ہزار اور دیے اور فرمایا یہ تیرے کاروبار کے لیے ہیں، اور ساتھ ہی وداع کرتے وقت قسم دے کر کہا اے بھائی! تو میرا دینی اور ایمانی بھائی ہے خدارا یہ تعلق و محبت نہ توڑنا اور جب بھی آپ کو کوئی کام، کوئی حاجت درپیش ہو، بلا روک ٹوک آجانا میں آپ کے کام دل و جان سے کیا کروں گا۔

فرمایا کہ میں وہ رقم لے کر سیدھا قاضی صاحب کی عدالت میں پہنچ گیا اور جب فریقین کو بلاوا ہوا تو میں قاضی صاحب ! کے ہاں پہنچا اور دیکھا کہ قرض خواہ مبہوت کھڑا ہے ۔ میں نے تین ہزار گن کر قاضی صاحب کے سامنے رکھ دیے، اب قاضی صاحب نے سوال کردیا کہ بتا تو یہ اتنی دولت کہاں سے لے آیا ہے ؟ حالانکہ تو مفلس اور کنگال تھا۔ میں نے سارا واقعہ بیان کردیا ۔قاضی صاحب یہ سن کر خاموشی سے اٹھ گئے اور گھر سے تین ہزار دینار لے کر آگئے اور فرمایا ساری برکتیں وزیر صاحب ہی کیوں لوٹ لیں ، میں بھی اُسی سرکار کا غلام ہوں ، تیرا یہ قرضہ میں ادا کرتا ہوں جب صاحبِ دَین(قرض والے) نے یہ ماجرا دیکھا تو وہ بولا کہ ساری رحمتیں تم لوگ ہی کیوں سمیٹ لو ، میں بھی ان کی رحمت کا حقدار ہوں، یہ کہہ کر اس نے تحریر کردیا کہ میں اِس کا قرض اللہ جل جلالہ و رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ واصحابہ وسلم کے لیے معاف کررہا ہوں ۔ اور پھر مقروض نے قاضی صاحب سے کہا آپ کا شکریہ! لیجیے اپنی رقم سنبھال لیجیے! تو قاضی صاحب نے فرمایا اللہ تعالیٰ اور اس کے پیارے رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کی محبت میں جو دینار لایا ہوں وہ واپس لینے کو ہرگز تیار نہیں ہوں ، یہ آپ کے ہیں آپ لے جائیں ۔ تو میں بارہ ہزاردینار لے کر گھر آگیا اور قرضہ بھی معاف ہوگیا ۔ یہ برکت ساری کی ساری درودِ پاک کی ہے ۔اللہ پاک ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

/ Published posts: 3239

موجودہ دور میں انگریزی زبان کو بہت پذیرآئی حاصل ہوئی ہے۔ دنیا میں ۹۰ فیصد ویب سائٹس پر انگریزی زبان میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ لیکن پاکستان میں ۸۰سے ۹۰ فیصد لوگ ایسے ہیں. جن کو انگریزی زبان نہ تو پڑھنی آتی ہے۔ اور نہ ہی وہ انگریزی زبان کو سمجھ سکتے ہیں۔ لہذا، زیادہ تر صارفین ایسی ویب سائیٹس سے علم حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ اس لیے ہم نے اپنے زائرین کی آسانی کے لیے انگریزی اور اردو دونوں میں مواد شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس سے ہمارےپاکستانی لوگ نہ صرف خبریں بآسانی پڑھ سکیں گے۔ بلکہ یہاں پر موجود مختلف کھیلوں اور تفریحوں پر مبنی مواد سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ نیوز فلیکس پر بہترین رائٹرز اپنی سروسز فراہم کرتے ہیں۔ جن کا مقصد اپنے ملک کے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور مہارتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

Twitter
Facebook
Youtube
Linkedin
Instagram